میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

اللّہ ربّ العالمین سے دعا ھے کہ آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ ، جس میں آپ سب کے لیے.....!
خیرو برکت ھو..!
عزت و وقار ھو..!
راحت و سکون ھو..!
صحت و تندرستی ھو..!
ترقی و خوشحالی ھو..!
اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!

دعا ھے اس"رحیم" سےکہ آپ پر "رحم" فرمائے،
دعا ھےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،
دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے" ،
دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،
دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے...!

آمین یارب العالمین..

کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین
میری آج کی ڈائری
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی بہت ہی زیادہ سردی تھی اور دھند بہت زیادہ تھی میں نے منہ ہاتھ دھویا وضو کیا جلدی جلدی پھر آکے آگ پے سیک لگوایا اس کے بعد نماز ادا کی پھر بستر میں بیٹھ کے قرآن پاک کی تلاوت کی پھر کچن میں امی کے پاس آگئی سیک بھی لگوایا اور امی کی ہیلپ بھی کی جب ناشتہ بن گیا تو ناشتہ کیا ناشتہ ختم کر کے برتن سمیٹے پھر سب کے بستر فولڈ کیۓ اور کمروں سے جھاڑو پونچا کیا پھر کچھ دیر آگ پے بیٹھی دھوپ تو نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی دھند تو کچھ کم ہو گئی لیکن بادل بنے ہوۓ تھے میں نے صحن سے جھاڑو لگایا پھر کچھ سورج نے آنکھ نکالی پھر میں نے مشین لگائی اور کچھ کپڑے دھوئے

IMG_20220116_120601.jpg

IMG_20220116_120255.jpg

IMG_20220116_120250.jpg

کپڑے ختم کر لیۓ تو کھانا بن گیا پھر کھانا کھایا کھانے میں مرغی کا سالن اور سویاں بنی ہوئی تھی

IMG_20220112_131757.jpg

IMG_20220112_131739.jpg

IMG_20220112_131736.jpg

IMG_20220112_131734.jpg

IMG_20220112_131728.jpg

کھانا کھا لیا تو پھر میں نے ظہر کی نماز ادا کی پھر امی چائے بنا کے لے آئی میں نے چائے پی اور ساتھ ساتھ پوسٹ بھی لکھی

یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین
واسلام

Sort:  
 3 years ago (edited)

ماشاللہ بہت اچھی پوسٹ لکھتی ہے آپ

 3 years ago 

ماشاءاللہ بہت اچھی فوٹوگرافی کی ہے

 3 years ago 

your post is very good and has been selected for booming reward , enjoy

ارے واہ جی واہ
آج تو پوری منجھی ہی لذیذ کھانوں سے بھر دی ہے اللّٰہ پاک آپ کو نصیب فرمائے آمین

 3 years ago 

MashaAllah bht pyari post

 3 years ago 

Apny bhot achi post ki he

Loading...

Bohat e umda post hai apki

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 67638.45
ETH 2614.27
USDT 1.00
SBD 2.67