juma ki diary mari aj
بسم اللہ رحمن رحیم
اسلام علیکم
جمعہ مبارک
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں
ہو سکتا ہے کسی شخص کی نیت درست ہو لیکن اس کا عکس دکھانے والے کی نیت ٹھیک نا ہو لہذا ہر سنی سنائی بات پر یقین مت کیا کریں
کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی ذندگی عطا فرمائے آمین
میری آج کی روٹین
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی دانت صاف کئے منہ ہاتھ دھو یا وضو کیا اور نماز ادا کی اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد ٹی وی کو آن کیا اورقرآن پاک کی تلاوت سنی پھرموبائل اٹھایا دوستوں کو گڈ مارننگ بولا اور کچھ دیر بات چیت ہوئی پھر کچن میں امی کے پاس گئی اور ناشتہ بنانے میں امی کی مدد کی جب ناشتہ تیار ہو گیا توسب نے مل کر ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن اکٹھے کیۓ پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیۓ پھرکمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا جھاڑو ختم کیا تو پنکھے پے ہوا لگوائی پھر پکوڑے منگوائے میری بہن اور میں نے مل کے پکوڑے کھائے
اس کے بعد میں نے سالن بنایا سالن بنا کے آٹا گوندا آٹا گوند ہی رہی تھی کہ میری پھوپھو آگئی ہمارے لیۓ سویاں لے آئی میں نے پھوپھو کے لیۓ بوتل منگوائی اور اسے دی پھر سویاں کھائیں بہت مزے کی بنی ہوئی تھی میں نے اور بہن نے مل کے سویاں کھائیں
پھر کچھ دیر موبائل استعمال کیا پھر تندور جلایا جب تپ گیا تو امی نے روٹی بنائی پھر میری بہن نے سالن گرم کیا میں نے کھانا لگایا سب نے گرما گرم روٹی کھائی جب سب نے کھانا کھا لیا تو برتن سمیٹے پھر کچھ دیر آرام کیا پھر امی نے اٹھایا کے ظہر کی نماز پڑھ لو میں اٹھی منہ دھویا وضو کیا نماز پڑھی پھر امی نے چائے بنائی سب نے چائے پی میں نے بھی چائے پی اور پھر پوسٹ لکھی