میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ رحمن رحیم

اسلام علیکم

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں

ہو سکتا ہے کسی شخص کی نیت درست ہو لیکن اس کا عکس دکھانے والے کی نیت ٹھیک نا ہو لہذا ہر سنی سنائی بات پر یقین مت کیا کریں

کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی ذندگی عطا فرمائے آمین

میری آج کی روٹین

میں آج بھی صبح سویرے اٹھی دانت صاف کئے منہ ہاتھ دھو یا وضو کیا اور نماز ادا کی اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد ٹی وی کو آن کیا اورقرآن پاک کی تلاوت سنی پھرموبائل اٹھایا دوستوں کو گڈ مارننگ بولا اور کچھ دیر بات چیت ہوئی پھر کچن میں امی کے پاس گئی اور ناشتہ تیار تھا سب نے مل کر ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن اکٹھے کیۓ پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیۓ پھرکمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا جھاڑو ختم کیا تو گرمی ہو گئی پنکھا لگایا اور کچھ دیر ہوا پے بیٹھی پھر بہن شرینیاں لے آئی وہ کھائیں

IMG_20220316_191207.jpg

IMG_20220316_191150.jpg

IMG_20220316_191108.jpg

پھر میں نے سالن بنایا چنوں کی دال بنائی سالن بنانے کے ساتھ ساتھ آٹا بھی گوندا سالن بنا لیا تو

IMG_20220315_184328.jpg

IMG_20220315_184322.jpg

IMG_20220315_184316.jpg

IMG_20220315_184302.jpg

پھر کچھ دیر موبائل استعمال کیا موبائل کی بیٹری لو ہو گئی موبائل کو چارجنگ پے لگا دیا پھر تندور جلایا جب تپ گیا تو امی نے روٹی بنائی پھر میں نے کھانا لگایا سب نے گرما گرم روٹی کھائی جب سب نے روٹی کھا لی تو برتن سمیٹے پھر کچھ دیر آرام کیا پھر امی نے اٹھایا کے ظہر کی نماز پڑھ لو دیر ہو جائے گی میں اٹھی منہ دھویا وضو کیا نماز پڑھی پھر امی نے چائے بنائی سب نے چائے پی میں نے بھی چائے پی اور پھر پوسٹ لکھی

یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی

اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Sort:  

esta comida se ve muy deliciosa pero no describiste sobre ellos en la publicación que son pequeños papeles que son blancos

thank u

tum am ai lj slm

mam u o

دال اور ریواریں تو بھت مزے کا لگ رہا ہے۔

دال بھت لازیز بنتی ہے

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56588.25
ETH 2399.94
USDT 1.00
SBD 2.32