میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيْم
السلام علیکم
سب تعریفیں اللہ تعالی ہی کے لیئے ہیں جو تمام جہانوں کا مالک ہے ہم صرف اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ ہی سے مدد مانگتے ہیں

کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور روز مرہ کے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہمارے والدین کا سایہ ہمارے سروں پہ سلامت رکھے آمین
میری آج کی روٹین
میری صبح کا آغاز چھ بجے ہوا اٹھی دانت صاف کئے منہ ہاتھ دھویا وضو کیا پھر نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی پھر ناشتہ بنانے میں امی کی مدد کی جب ناشتہ بن گیا تو سب نے مل کے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے ناشتے والے برتن سمیٹے اور پھر کچھ دیر آگ پہ بیٹھی سردی بہت ذیادہ ہوتی ہے کام کرنے کے لیئے بالکل ہی دل نہیں ہوتا لیکن پھر بھی کرنے پڑتے ہیں نا چاہتے ہوئے بھی پھر میں نے کمروں سے جھاڑو لگایا ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا اس کے بعد بھائی کے کپڑے پریس کیئے پھر کچھ دیر دھوپ میں بیٹھی ہوئی تھی کہ خالہ کی کال آگئی اس سے بات کی اور کزنوں سے بھی بات ہوئی خالہ نے بتایا کے ہم آپ کے گھر آ رہے ہیں کھانا آپ کے پاس کھائیں گے دوپہر کا پھر کچھ دیر بات ہوئی کال ختم کر کے ہم کھانے کا انتظام کرنے لگ گئی میں نے بھائی کو دکان پے بھیجا گوشت لے آیا اور ساتھ کسٹرڈ بھی لے آیا میں نے کڑھائی گوشت بنایا

IMG_20211220_161323.jpg

IMG_20211220_144528.jpg

IMG_20211220_144439.jpg

IMG_20211220_181137.jpg

IMG_20211220_161323.jpg

IMG_20211220_161254.jpg

اور ساتھ کسٹرڈ بھی بنایا کسٹرڈ بنا کے فرج میں رکھ دیا

IMG_20211220_135728.jpg

IMG_20211220_135029.jpg

IMG_20211220_132600.jpg

پھر خالہ لوگ پہنچ گئے ان کو ملے پھر ان کو چائے دی اور کچھ دیر گپشپ ہوئی پھر ہم نے روٹی بنائی جب سب کھانا تیار ہو گیا تو کھانا لگایا سب نے مل کے کھانا کھایا جب سب نے کھانا کھا لیا تو کھانے والے برتن سمیٹے پھر میں پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی
واسلام

Sort:  
 3 years ago 

wa g wa muskan ali apka ghost ka salan mazy ka lg ra

 3 years ago 

مسکان آپ نے بہت اچھی فوڈ بنایا ہے۔بہت اچھا۔۔مزے دار

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 60249.86
ETH 2347.79
USDT 1.00
SBD 2.52