میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
سناؤ دوستو کیا حال ہے امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک آپ سب کو اور مجھے کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہمارے والدین کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے
میں آپ کو اپنی روٹین بتاتی ہوں
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی منہ ہاتھ دھویا وضو کیا پھر اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی پھر ناشتہ بنانے میں امی کی مدد کی جب ناشتہ تیار ہوگیا تو سب نے مل کر ناشتہ کیا اس کے بعد میں نے جلدی سے کمروں اورصحن سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر میں نے بیٹے کو تیار کیا اور خود تیار ہوگئی بیٹے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا تھا کیونکہ میرے بیٹے کو بہت تیز بخار تھا پھر میرا بھائی موٹر سائیکل لے آیا اور ہم ڈاکٹر کے پاس چلے گئے وہاں پہنچ کر کچھ دیر انتظار کیا کیونکہ پہلے سے کچھ مریض موجود تھے جب انہوں نے دوائی لے لی تو پھر ڈاکٹر نے میرے بیٹے کو چیک کیا انجکشن بھی لگایا اور کچھ دوائیاں بھی دیں جب دوائی وغیرہ لے لیں تو پھر ہم گھر واپس آ گئے گھر آکر میں نے بیٹے کو سب سے پہلے دوائیاں دیں
پھر گھر کے باقی کچھ کام کیے برتن دھوۓ اس کے بعد مشین لگائی اور کچھ کپڑے دھلائی کرنے تھے وہ دھوئے پھر میری امی نے دوپہر کا کھانا بنایا ہم سب نے کھانا کھایا
پھر میں نے کچھ دیر آرام کیا اور اس کے بعد پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی
واسلام
اللہ پاک آپ کے بیٹے کو صحت کاملہ عطا فرمائے
Allah ap ky bety ko seht dy