میرا آج کا موضوع ہے"ڈھیلے جوتے " @makniazi 19-10-2021

in Urdu Community3 years ago

ڈھیلے جوتے

Image_1634652564.jpg

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
کروڑوں درود و سلام ہوں آقا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی پاک ذات پر جو تمام تخلیق کے لیے رحمت ہیں
ہمارے ملک کا المیہ سمجھانے کے لئے میں آپ کو ایک بادشاہ کا واقعہ سناتا ہوں۔
ہمیشہ سے ہر روز کوئی نا کوئی درباری ایک نئی ایجاد لے کر آتا اور بادشاہ سلامت اسے بے شمار انعامات سے نوازتے۔ نئی ایجادات سے دشمن پر حاوی ہونے کے نئے نئے طریقے ملتے تھے ۔

اسی طرح ایک دن ایک درباری نے بہترین چمڑے کا چناؤ کر کے ایک انتہائی آرام دہ جوتا بنایا اور اس میں ایک نئی ایجاد یعنی تسمہ لگایا۔ کوئی بھی جوتا پہنتا تو خوب سکون محسوس کرتا اور تسمہ کس کے باندھنے سے ایک مضبوط اور آرام دہ جوتا بن جاتا ۔

بادشاہ نے درباری کو منہ مانگا انعام دیا۔
اب بادشاہ سلامت نے اپنے تمام جنگجوؤں کو یہ جوتے پہنا دیے۔
جنگ ہوئی اور یہ بات ثابت ہو گئی ۔ مخالف جوتوں کے تذکرے کرتے اور تعریفیں کرتے ۔ مخالف بادشاہ نے بھی نقل کر کے تسمے والے جوتے بنوائے اور اپنی افواج کو کو پہنائے ۔

پھر جنگ ہوئی اور مخالف بادشاہ کی افواج بری طرح پٹی ۔
وجہ کیا تھی؟
وجہ یہ تھی کہ مخالف بادشاہ نے نقل کر کے تسمے تو لگاۓ لیکن ان کو کس کے نہیں باندھا جس کے باعث جنگجو آگے بھاگتا اور جوتا پیچھے رہ جاتا۔
انگریز نے جمہوری قانون بنایا

اور اس کو کس کے باندھا یعنی قانون کو نافذ کیا اور اس پر سو فیصد عمل درآمد کرایا۔ اور ہم نے جمہوریت بنائی جس کے تسمے تو ہیں لیکن کس کے باندھنے والا کوئی نہیں۔

جب بھی ہم میدان جنگ میں لڑتے ہیں ڈھیلا جوتا پیچھے لے آتا ہے۔ اس ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں سوائے ڈھیلوں کو کسنے کے۔۔۔
ورنہ یہی حال رہےگا۔


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP100SP150SP200SP500SP1000SP1500SP2000SP

image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  
 3 years ago 

بہت اچھی پوسٹ تحریر کی ہے

 3 years ago 

بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے

آپ کی ہر پوسٹ ایک سے بڑھ کر ایک ھے ماشاءاللہ

 3 years ago 

آپ کا ہر آ رٹیکل ہمارے لیے سبق آموز ہے

 3 years ago 

آپ نے بہت اچھے طریقے سے اپنا میسج دیا ہے۔

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.15
TRX 0.12
JST 0.026
BTC 57014.79
ETH 2478.23
USDT 1.00
SBD 2.29