میرا آج کا موضوع ہے" دور گزشتہ" @makniazi 05-10-2021

in Urdu Community3 years ago

دور گزشتہ

Image_1633441691.jpg

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
کروڑوں درود و سلام ہوں آقا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی پاک ذات پر جو تمام تخلیق کے لیے رحمت ہیں۔
آج کچھ اپنی پڑھائی کے دور کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔
پانچویں جماعت تک ھم سلیٹ پر جو بھی لکھتے تھے اسے زبان سے چاٹ کر صاف کرتے تھے ، یوں کیلشیم کو دور کرنے کی ہمیں گویا پیداٸشی عادت تھی.
پاس یا ناپاس - fail ہمیں صرف یہی معلوم تھا ، کیونکہ فیصد - percentage سے ہم لا تعلق تھے.
ٹیوشن - tution شرمناک بات تھی ، کیونکہ کند ذہن بچوں کے لئے اضافی توجہ یعنی کہ ٹیوشن یہی عام طور پر رائج رہا
کتابوں میں پھولوں کی پنکھڑی یا مور کا پنکھ رکھنے سے ہم ذہین - ہوشیار ہو جاٸیں گے ، یہ ہمارا اعتقاد و بھروسہ تھا.
کپڑے کی تھیلی میں کتابیں اور بیاضیں سلیقہ سے رکھنا ہمارے سگھڑ پن اور با صلاحیت ہونے کا ثبوت تھا.
ہر سال نئی جماعت کی کتابیں اور بیاضوں پر کور چڑھانا جیسے سالانہ تقریب ہوا کرتی تھی.
والدین ہمارے تعلیم کے تئیں زیادہ فکرمند نہ ہوا کرتے تھے ، اور نہ ہی ہماری تعلیم ان پر کوئی بوجھ تھی ، سالہاسال ہمارے والدین ہمارے اسکول کی طرف رخ بھی نہیں کیا کرتے تھے، کیونکہ ہم میں ذہانت جو تھی.
ایک دوست کی سائیکل کی سیٹ کے آگے تو دوسرا پیچھے کیریئر پر بیٹھ کر ہم نہ جانے کتنے راستوں پر بھٹکے ہیں کہ آج یاد بھی نہیں.
اسکول میں مار کھاتے ہوئے ، یا پیر کے انگوٹھے پکڑے ہمارے درمیان کبھی انا بیچ میں آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوا کہ سچ پوچھو تو انا کیا ہوتی ہے ہمیں یہی معلوم نہ تھا.
مار کھانا یہ ہماری روزمرہ زندگی کی عام سی بات تھی، مارنے والے اور مار کھانے والے دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہ ہوا کرتی تھی.
ہم ہمارے والدین سے کبھی زبان سے یہ کہہ ہی نہ سکے کہ ہمیں ان سے کتنی محبت ہے کیونکہ I love you یہ کہنا تب رائج نہ تھا ، اور ہمیں معلوم بھی نہ تھا ، کیونکہ تب محبتیں زبان سے ادا نہیں کی جاتی تھیں بلکہ حقیقی ہوا کرتی تھیں، رشتوں میں بھی کوئی لگی بندھی نہیں ہوا کرتی تھی ، بلکہ وہ خلوص اور محبت سے سرشار ہوا کرتے تھے ۔
سچائی یہی ہے کہ ہم ( ہم سے مراد ہماری عمر - یا زائد عمر کے سبھی افراد ) اپنی قسمت پر ہمیشہ راضی ہی رہے ، ہمارا زمانہ خوش بختی کی علامت تھا ، اسکا موازنہ آج کے زندگی سے کر ہی نہیں سکتے ۔

ہم انتہائی مشکور ہیں
جناب یوسف ہارون خان
ملکی نمائندہ پاکستان
@yousafharoonkhan
اور
@rashid001
@jlufer @janemorane
@r2cornell
اور
@haseeb.asif.khan
کا مشکور
@makniazi

Sort:  
 3 years ago 

آپ کی ہر پوسٹ بہت اچھی ہوتی ہے

 3 years ago 

آپ نے بہت زبردست آرٹیکل لکھا ہے

گزرا ھوا کل آج سے کہیں بہتر تھا اور وہ پل کبھی لوٹ کے آئیں گے نہیں جو پل جا چکے ہیں

 3 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے جو کہ بہت سبق آموز ہے

Loading...
 3 years ago 

Walekum salam
Dear uncle your article is so amazing I appreciate your posting

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 63410.49
ETH 3058.61
USDT 1.00
SBD 3.99