میرا نام ماہ نور رؤف ہے میری آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت
رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتےہیں
امید کرتی ہو آپ سب ٹھیک ہونگے آج میں آپ سب کو آج میں ٹماٹر کے فواید بتاؤ گی
ٹماٹر کے فوائد

IMG20211110115333.jpg

IMG_20211106_172034.jpg

ٹماٹر سبزی نہیں پھل ہے اوریہ ایک ایسا سرخ پھل ہے جو صحت کو بے شمار فائدے دیتا ہیں۔ ٹماٹر کی دو قسمیں ہوتی ہیں‘ میدانی اور پہاڑی۔ میدانی علاقوں کا ٹماٹر گول اور پہاڑی علاقوں کا ٹماٹر لمبوترا ہوتا ہے۔ ان فوائد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
یہ انٹی آکسیڈنٹ ہے۔ٹماٹر میں وٹامن اے اور سی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ انٹی آکسیڈنٹ ہیں اور خون میں موجود فری ریڈیکلز کو نیوٹرلائز کرتے ہیںبصورت دیگر یہ فری ریڈیکلز خلیات کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ٹماٹر کو پکانے سے زیادہ تر وٹامن سی ضایع ہوجاتی ہے اس لیے ٹماٹروں کو کچا بھی کھائیں۔
ٹماٹر میں معدن کرومیم بھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈشوگرکو کنٹرول میں رکھتا ہے
ٹماٹر سگریٹ نوشی سے ہونے والے نقصان کو بھی کم کرتا ہے۔
ٹماٹر میں موجود وٹا من اے نظر کو درست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
ٹماٹر میں موجود وٹا من بی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ فالج ، دل کے د ورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتا ہے۔
ٹماٹر کے جوس میں وہ تمام اجزاءپائے جاتے ہیں جو بچوں کی پرورش کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو روزانہ صبح ایک ٹماٹر دھو کر کھلانا بہت مفید ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا رس بچوں کی پرورش اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔
ان ماؤں کیلئے ٹماٹر کھانا بے حد نفع بخش ہوتا ہے جن کے بچے شیرخوار ہوتے ہیں۔ اس سے ماں کا خون صاف ہوجاتا ہے اور نتیجتاً اس کا اچھا اثر بچے کی صحت پر پڑتا ہے۔
ٹماٹر جلد کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود لائسوپین نامی مادہ جلد کی حفاظت کرتا ہے۔اس سلسلے میں ٹماٹر کے استعمال کا ایک طریقہ یہ ہے کہ دس بارہ ٹماٹروں کا چھلکا اتاریں اور چھلکے کو اپنے چہرے یا کسی بھی حصے کی جلد پر بچھادیں اور دس منٹ تک بچھا رہنے دیں۔اس کے بعد اس کو دھودیں۔آپ کی جلد پہلے سے زیادہ تروتارہ اور چمک دار ہوجائے گی۔
وزن کم کرنے کے ساتھ رنگ بھی نکھارتا ہے۔ اب ماہرین صحت جوڑوں کے مریضوں کے لئے بھی ٹماٹر کے فوائد لائے ہیں۔جوڑوں کادرد زندگی بھر کا روگ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کی توڑ پھوڑ سے بچنا چاہتے ہیں تو دن میں دو بار ٹماٹر کا جوس پینا لازم کرلیں۔۔ہڈیوں کی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ ٹماٹر کے جوس میں خاص قسم کے غذائی جز لائیکو پین کی اتنی مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کو توڑ پھوڑ سے بچاتی ہے۔
امریکی ماہرین خوراک نے کہا ہے کہ ٹماٹر بلند فشار خون ‘ ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
امریکی ماہرین غذا کی جاری کردہ جدید تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ہمارے کھانوں کو ذائقہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لیے بھی نہایت فائدہ مند ہے رپورٹ کی مطابق ٹماٹروں میں وٹامن اے سی اور فولاد کی وسیع مقدار موجود ہے جو بلند فشار خون ذیابیطس اور سرطان جیسی بیماریوں کے خلاف ڈھال ثابت ہوتے ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا بطور سلاد استعمال دل کی صحت ‘ وزن میں کمی لانے بالوں کی چمک اور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
ٹماٹر میں وٹامن سی ، لائکوپین ، بیٹا کیروٹین اور وٹامن ای کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو دل کی صحت کی تائید کرتی ہے۔ یہ خون کی رگوں کی دیواروں کو مضبوط بنانے اور خون سے کولیسٹرول کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

IMG20211110115342.jpg

احتیاطی تدابیر
ٹماٹر فطرت میں تیزابیت کا حامل ہے لہذا اس کے جوس کے زیادہ مقدار میں پینے سے تیزاب پھیل جاتا ہے۔

کچھ لوگوں کو الرجی کا سامنا ہوسکتا ہے جیسے ایکجما ، چھتے ، جلد کی جلدی ، چھینک آنا ، کھانسی ، سوجن چہرہ ، گلے میں خارش اور سوجن زبان۔ لہذا ٹماٹر سے الرجی رکھنے والے افراد کو بھی رس سے پرہیز کرنا چاہئے۔

اس کی ضرورت سے زیادہ مقدار میں بلڈ پریشر کی سطح کو غیر معمولی طور پر ہائپوٹینشن کا سبب بنایا جاسکتا ہے۔

جسم میں لائکوپین کی زیادہ موجودگی مردوں میں پروسٹیٹ غدود کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے درد ، کینسر اور پیشاب گزرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

اس کے زیادہ مقدار میں سر درد ، درد شقیقہ اور متحرک یوری ایسڈ کی سطح کے نتیجے میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

ٹماٹر کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات

صحت
ٹماٹر کھانے میں ناصرف ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں وٹامن اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس میں وٹامن اے، سی، آئرن اور نمکیات کی بھرپور مقدار سرفہرست ہے، اسی لیے اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ٹماٹر ایسی غذا ہے جسے سلاد کے طور پر کچا اور ہر سالن میں استعمال کیا جاتا ہے ، اس سے بننے والی چٹنیاں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہیں، اس کی تاثیر ٹھنڈی اور اس کے استعمال سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے، خون پتلا ہوتا ہے اور خون میںموجود لال خلیوں کی افزائش ہوتی ہے، خون کی کمی کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

ٹماٹر شوگر کی سطح کو بھی متوازن کرتا ہے، انسولین کے خلاف مزاحمت کم کرتا ہے اور شوگر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی افادیت بڑھاتا ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام کے لیے آرتھرائٹس کا شکار افراد کے لیے ٹماٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے، کھانے سے کچھ دیر قبل ٹماٹر کے سلاد کا استعمال حیرت انگیز نتائج دیتا ہے، ٹماٹر میں موجود ہاضمے کے لیے وٹامن اور نمکیات معدے کی رطوبتیں خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور کھانا بھی با آسانی ہضم ہو جاتا ہے۔

IMG20211110115324.jpg

آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے

IMG_20211109_204232.jpg

ٹماٹر, وٹامن اے یہ پانی سے مالا مال ہے ، یہی وجہ ہے کہ یہ آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ آنکھوں کا ریٹنا وٹامن اے پر مبنی ہے ، اور کم وٹامن لیول وقت کے ساتھ اندھا پن کا سبب بن سکتا ہے۔

ٹماٹر میں لائکوپینآنکھوں کو متاثر کر سکتا ہے کہ مفت بنیاد پرست نقصان سے روکتا ہے. 2011 کے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ لائکوپین کی سطح والے لوگوں میں عمر سے متعلق میکولر انحطاط کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ لائکوپین آنکھوں کو سورج کے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

ٹماٹردیگر آنکھوں سے فائدہ مند کھانے کی اشیاء وٹامن سی اور ہیں تانبےہے اگرچہ سابق عمر سے متعلق موتیابند سے لڑ سکتا ہے ، مؤخر الذکر آنکھوں میں اہم سیاہ رنگت میلانن کی پیداوار میں مدد کرتا ہے۔

ٹماٹرلوٹین آنکھوں کی صحت کے لئے بھی ایک مفید کیروٹینائڈ ہے۔ ٹماٹرایک ، جب کھایا جاتا ہے تو ، بیٹا کیروٹین کو ریٹینول میں تبدیل کیا جاتا ہے ، اور یہ مرکب آنکھوں کی مجموعی صحت کے لئے ضروری ہے۔

IMG20211110115316.jpg

IMG_20211109_204500.jpg
امید کرتی ہو آج کی ڈائری پسند آے گی ۔
جزاك الله۔

Sort:  

آج کل بہت مہنگے ہے ٹماٹر

جی بلکل ۔

 3 years ago 

Bht achi likhi ha post apny

شکریہ

 3 years ago 

آپ نے ٹماٹر 🍅 کے فوائد بڑی تفصیل کے ساتھ بتائے
اور فوٹو گرافی بھی بہت اچھی کی ہے

شکریہ

Apny bhot achi dairy likhi hy

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62299.02
ETH 2440.23
USDT 1.00
SBD 2.65