میری آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيْم

السلام علیکم

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے وہی سب کا پالنے والا ہے ہماری شہ رگ سے ذیادہ قریب ہے ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مدد کرنے والا ہے

آپ سب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں ہیں.. دعا کا کوئی رنگ نہیں ھوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ھے.....!

اللّہ ربّ العالمین سے دعا ھے کہ آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ ، جس میں آپ سب کے لیے.....!

خیرو برکت ھو..!

عزت و وقار ھو..!

راحت و سکون ھو..!

صحت و تندرستی ھو..!

ترقی و خوشحالی ھو..!

اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!

دعا ھے اس"رحیم" سےکہ آپ پر "رحم" فرمائے،
دعا ھےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،
دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے" ،
دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،
دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے...!

آمین یارب العالمین..

میری آج کی ڈائری

میری صبح کا آغاز تین بجے ہوا اٹھی اور بہن کو بھی اٹھایا جلدی سے دانت برش کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور نماز تہجد پڑھی پھر میں نے بہائی کو جگایا اتنی دیر میں امی نے بنا لی سب نے مل کے کھانا کھایا پھر ایک ایک کپ چائے پی پھر کچھ دیر واک کیا اور اس کے بعد روزہ بند ہو گیا تو روزہ بند کیا پھر کچھ دیر میں نے تسبیح پڑھی اس کے بعد آزان ہو گئی تو نماز پڑھی پھر کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد میں جا کے سو گئی پھر 6:15 پے اٹھی میرا بیٹا بھی جاگ گیا اس کا منہ ہاتھ دھلایا اس کو فیڈر بنا کے دیا پھر میں نے منہ ہاتھ دھویا اس کے بعد سب کے بستر فولڈ کیۓ کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا میری بہن نے برتن دھوئے اور میں نے جھاڑو ختم کیا پھر کچھ دیر میں نے ٹی وی دیکھی اس کے بعد فرج سے برف نکالی اور پانی بھر کے رکھا پھر بیٹے کو نہلایا اسے کپڑے پہنائے اس کے بعد بیٹےکو فیڈر بنا کے دیا اور اسے سلایا اور خود بھی سو گئی پھر آنکھ کھلی تو کچھ دیر موبائل استعمال کیا پھر اٹھی اور نہائی اس کے بعد نماز پڑھی پھر کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت کی پھر قرآن پاک پڑھنے والے بچے آگئے ان کو پڑھایا پھر عصر کی نماز ادا کی اس کے بعد سالن بنایا اور ساتھ ساتھ آٹا بھی گوندا آٹا گوند کے کزن سے بات کی کال پے پھر پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی آدھی پوسٹ لکھی پھر کی تیاری کی فروٹ کاٹا

IMG_20220407_183700.jpg

IMG_20220407_183621.jpg

IMG_20220407_183613.jpg

IMG_20220407_183610.jpg

پھر باقی کی پوسٹ لکھی اور کے کھلنے کا انتظار کیا

یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آۓ گی

اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Sort:  

آپ نے بہت اچھی تصویریں بنائی ہیں

 2 years ago 

Ap ny dairy bht achi likhy h aur tsveren bht hi achi bnai h good work

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.12
JST 0.031
BTC 56792.82
ETH 2874.63
USDT 1.00
SBD 3.67