[eng/urdu] Cold December 2022, cold days and winter nights.
Winter is at its peak, every night and day is like a frozen day. Due to heavy winter fog, my whole family is confined at home. There is no sunshine, all of us as a family are praying for a sunny day. The sky is full of clouds, and there is heavy fog day and night. Travel is not allowed due to heavy fog.
Good evening and Islam and how are you guys staying, I hope you are well and in your comforts because it is very cold.
My suggestion is that from time to time, women finish all work in the evening and men close the shops, turn on the heaters and sit in comfort. Because in this cold weather, God forbid, anyone can get sick. Because caution. Better than treatment
So let's start today's conversation
Today, my morning was not started. In winter, the situation is such that there is no living without a heater. Winter has embraced everyone. Good or bad, every season brings with it a variety of experiences. And every experience has its own humorous side. Talking about today.
Hey, winter is that time of the year when people have to find words between their coughs and colds.
Winter is a slow season when every particle of the universe is giving you only one message. sleep...... Lie down. And if your routine is the opposite of sleeping, then you have to suffer from great difficulty due to laziness.
Going out of the warm comfort in the cold is also a Jihad. And not running the geyser in the morning and then heating the water on the stove and putting it in a bucket while playing with dangers, these people are on a different level. My salutations to such people. Those who bathe with lukewarm water and others who bathe with cold water even in extreme cold. And those people who do not bathe in cold will be counted separately.
On the contrary, I say that it is a punishment for the people around me. Some people wear so many clothes in the cold that it becomes difficult to breathe. There is a sweater over it, a hoodie over it, another hoodie over it, and a double jacket over it.
In winter, the sun goes on vacation for five or five days, cars collide with each other due to fog, there is a great need for heaters, the temperature goes negative, I say that if the hands are cold, shaking hands should also be banned. And there are creatures in your house who come into your bed and put cold feet on you, making it impossible for you to live.
Studying is also a difficult task in cold weather. If the heater is off, you cannot study, and if the heater is on, you will not be able to sleep.
The hands become so numb from the cold that holding a pan becomes a test in itself. Salutations to those people who travel on bikes in this severe cold, to the women who live with the whole family under the pressure of light gas. prepare food for and the students who live in the hostel and the use of heaters is prohibited there
These are some of my ideas that I am sharing with all of you. Sometimes in the silence of the night, the ticking of the clock at two o'clock is loud. There is a strange feeling of emptiness. Cold itself is nothing. Rather, it is the name of lack of warmth and heat, just as light is the name of lack of darkness, just as ignorance is the name of lack of knowledge and
This gives us a lesson that despair and sadness are nothing in themselves but the name of lack of faith. Like negativity itself is nothing but the name of lack of positivity. Where did the good talk come from? I sincerely thank the Urdu community who supported me so much. Sir Yusuf is my benefactor. I am here today thanks to him. And my heartfelt thanks to all the Steemit family.
موسم سرما اپنے عروج پر ہے، ہر رات اور دن ایک منجمد دن کی طرح ہے۔ سردیوں کی شدید دھند کی وجہ سے میرا پورا خاندان گھر میں بند ہے۔ کوئی
دھوپ نہیں ہے، ہم سب خاندان دھوپ کے دن کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ آسمان بادلوں سے بھرا ہوا ہے، اور دن رات بڑی دھند ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
گُڈ ایوننگ اینڈ اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں ٹھیک ہوں گے اور اپنی اپنی رضائیوں میں ہوں گے کیونکہ سردی بہت ہوگئی ہے
میرا تو یہی مشورہ ہے کہ ٹائم سے خواتین سب کام شام ختم کر کے اور مرد حضرات دُکانوں کو تالے شالے لگا کر ہیٹر چلا کر رضائی میں بیٹھ جایا کریں۔کیوں کہ اس سردی میں اللّہ نہ کرے کوئی بھی بیمار ہو سکتا ہے۔کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے
تو شروع کرتے ہیں آج کی گفتگو
آج میری صبح کا آغاز نہ نہ کرتے ہو ہی گیا ۔سردیوں میں حالت کچھ ایسی ہوتی ہے کہ ہیٹر کے بغیر تو گزارہ ہی نہیں ہے۔ موسم سرما نے سب کو ہی اپنی آغوش میں لے لیا ہے اچھے یا برے ہر موسم اپنے ساتھ کئی اقسام کے تجربات لے کر آتا ہے۔اور ہر تجربے کا اپنا ہی ایک مزاحیہ پہلو ہوتا ہے۔آج میں بات کر
ہی ہوں سردیوں کی یہ سال کا وہ موسم ہوتا ہے جب لوگوں کے الفاظ انکی کھانسی اور نزلے کے درمیاں ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔
سردی ایک ایسا سُست موسم ہے جب کائنات کا ذرہ ذرہ آپ کو بس ایک ہی پیغام دے رہا ہوتا ہے۔ سوجا۔۔۔۔۔۔ لیٹ جاؤ۔۔۔۔۔اور اگر آپکا معمول سونے کے برعکس ہے تو سستی کے باعث بڑی دِقت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
سردی میں گرم رضائی سے نکلنا بھی ایک جہاد ہے۔ اور صبح صبح گیزر کا نہ چلنا اور پھر پانی چولہے پہ گرم کرنا اور خطروں سے کھیلتے ہوئے بالٹی میں ڈالنا ان لوگوں کا تو لیول ہی الگ ہے ایسے لوگوں کو میرا سلام ہے۔سردی میں آپکو کئی طرح کے لوگ ملیں گے یا تو سردی میں نیم گرم پانی سے نہاتے ہیں اور دوسرے وہ جو سخت سردی میں بھی یخ ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں۔اور ان لوگوں کا تو الگ سے حساب ہوگا جو سردی میں نہاتے ہی نہیں ہیں۔
بلکہ میں تو کہتی ہوں یہ خود اپنے ارد گرد کے لوگوں کیلئے عذاب ہیں۔کچھ لوگ سردی میں اتنے کپڑے پہن لیتے ہیں کہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے پوچھو تو کہتے ہیں پہلے بنیان ہے اسکے اوپر قمیض اسکے اوپر ایک اور قمیض پھر ڈریس شرٹ ہے اسکے اوپر سویٹر اسکے اوپر ہوڈی اسکے اوپر ایک اور ہوڈی اور اس پر ڈبل جیکٹ۔
سردیوں میں پانچ پانچ دن سورج چھٹی پہ چلا جاتا ہے دُھند سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں، ہیٹر کی بے حد ضرورت پڑتی ہے،ٹمپریچر منفی چلا جاتا ہے،میں تو کہتی ہوں ہاتھ ٹھنڈے ہوں تو ہاتھ ملانے پر بھی پابندی ہونی چاہئے۔ اور اپکے گھر میں ایسی مخلوق بھی ہوتی ہے جو آپکے بستر میں آکر ٹھنڈے پیر لگا کر آپکا جینا محال کردیتی ہیں۔
سردی میں ایک مشکل کام پڑھائی بھی ہے ہیٹر بند ہو تو پڑھا نہیں جاتا اور ہیٹر لگا ہو تو نیند جان نہیں چھوڑتی اور ہیٹر میں پڑھائی شروع کرو تو کچھ دیر میں گیس کا پریشر ہی ڈاؤن ہو جاتا ہے۔
سردی سے ہاتھ اتنے سُن ہو جاتے ہیں کہ پین کی گرِپ کرنا ہی اپنے لیے الگ سے امتحان بن جاتا ہے۔۔سلام ہے ان لوگوں کو جو اس سخت سردی میں بائیک پر سفر کرتے ہیں ان خواتین کو جو ہلکے گیس کے پریشر میں پورے خاندان کے لیے کھانے تیار کرتی ہیں اور ان سٹوڈنٹس کو جو ہاسٹل میں رہتے ہیں اور وہاں ہیٹر کا استعمال ممنوع یے
یہ کچھ میرے نظریات ہیں جو میں آپ سب سے شئیر کر رہی ہوں کبھی کبھی رات کی سائیں سائیں کرتی خاموشی میں دو بجے گھڑی کی ٹک ٹک بھی بلند محسوس ہوتی ہے ایک عجیب خالی پن کا احساس ہوتا ہے۔غور کریں تو کرو تو سردی اور ٹھنڈک بذاتِ خود کچھ بھی نہیں ہے۔ بلکہ گرمی اور حرارت کی کمی کا نام ہے جیسے روشنی اندھیرے کی کمی کا نام ہے جیسے جہالت علم کی کمی کو کہتے ہیں اور
اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ مایوسی اور اداسی بھی خود کچھ نہیں ہے بلکہ ایمان کی کمی کا نام ہے۔ جیسے نیگٹیوٹی خود کچھ نہیں ہے بلکہ پازیٹیوٹیکی کمی کا نام ہے۔خیر بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔میں اردو کمیونٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اتنا سپورٹ کیا سر یوسف میرے محسن ہیں آج میں یہاں انکی بدولت ہوں۔ اور تمام سٹیمٹ فیملی کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔
یہ خوبصورت موسم سرما ہے. موسم سرما ہر جگہ بہت سرد ہے. میرا خاندان موسم سرما کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے. آپ نے سرد موسم کے بارے میں بہت اچھا لکھا۔
اس سال سردی بہت زیادہ ہے۔ ہمیں واقعی سورج کی روشنی کی ضرورت ہے، دن رات کو منجمد کرنا
ap nay bhut pyri batian lakhi hain razi ma tu apna maza hai sardio ka haha ma tu sara din jub barish hoti pri rayti agar kam na hoon tu ghar ka
ap ku achi lagi mujay acha luga ap sub ku mari yeah treer achi lagi
ہمیں سردی کی سردی میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ہاں ہم بہت محتاط ہیں، ہم باہر نہیں نکلتے،