MY ENTRY ••• Share Five Most Memorable Photos From Your Gallery | By @janemorane | #Club75
آج میں نے صبح کے وقت جب چہل قدمی کررہا تھا تو خوبصورت پھول صحن میں دیکھے ۔ میں نے پھول کی ایک کونپل کو کھلتے ہوئے دیکھا۔ پھول کی کونپل گلاب کے پھول کی ہے۔ گلاب کا پھول محبت ، خوشی کی علامت سمحجھا جاتا ہے۔ میں نے اس فوٹو کو فوٹو ایپ کے زریعے ایڈیٹ کیا ہے۔ میں نے ایڈیٹ اس لیے کیا تاکہ اس تصویر کی خوبصورت کونپل مزید نمایان ہوجائے۔ گلاب کی یہ تصویر مجھے پسند آئی ہے۔
یہ گلاب کونپل سے پھول بن چکا ہے لیکن ابھی مکمل کھلا نہیں ہے۔ سرخ گلاب کی خوشبو بہت ہی دلفریب ہوتی ہے۔ سرخ گلاب کی پتیان خوشی کے موقع پر لوگ اپنے پیاروں پر نچھاور کرتے ہیں۔ گلاب کی پتیان خوشبو اور سرخ رنگ کی وجہ سے شادی بیاہ ، عید ، خوشی کے لمحوں میں ہار بنانے کے بھی کام آتی ہیں۔ گلاب کی پتیوں سے گلقند بھی تیار ہوتا ہے۔
ایڈوانس ایڈٹنگ ٹولز جو کہ فوٹوگرافی ایڈٹنگ ایپ میں موجود ہوتے ہیں انکو استعمال کرتے ہوئے میں کوشش کی کہ ان دو کونپلوں کو میں فریم میں ایچ ڈی ار اور ایڈوانس کلرنگ دوں۔ فریم میں یہ ایڈٹنگ بہت پیاری لگ رہی ہے۔ میں فوٹو ایڈٹنگ ایکسپرٹ تو نہیں کوشش کی کہ بہتر نظر آئے۔
پھولوں کی فوٹو گرافی کے دوران مجھے یہ مرجھائی ہوئی پھول کے کونپل نظر آئی اور میں نے محسوس کیا کہ ہم پھول کھلتے ہوئے تو پسند کرتے ہیں مگر جب پھول کھل کر مرجھا جائے تو ہماری توجہ ختم ہوجاتی ہے۔ جوانی اور پھر فنا یہ سب چل رہا۔ میں نے اس کونپل کو اوپر والا ہی فریم کلرنگ دی۔
گلاب کے پودوں کے ساتھ پانی کا نل تھا۔ میں نے جب دیکھا کہ پانی زندگی کی علامت ہے۔ پانی سے ہی تو یہ گلاب کے پھول زندگی پا رہے تو میں پانی کے نل کی تصویر کو اس مقابلے میں شامل کرنا سمجھا۔ میں نے اس پوسٹ کے زریعے گلاب کی زندگی کو کونپل پھر پھول پھر مرجھانے کا منظر اور پانی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ میں نے ان تصاویر کے ذریعے پھول کی زندگی کو مکمل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں زیادہ لکھاری نہیں کوشش آج پہلی کی کہ لکھنے کی طرف توجہ دو۔ میں اردو کمیوہنٹی میں اب روزانہ لکھنے کی کوشش کرونگا۔ پہلے کاروباری مصروفیات کی وجہ سے مصروف تھا۔
Sir ap ny bht achi photography ki h
Great effort!
Your post has been curated by 'Arts Curator'. I appreciate your efforts, keep making quality posts and get a chance to win a vote from our Curation team.