Cultivation of various vegetables in home yard || گھر کے صحن میں مختلف سبزیوں کی کاشت

in Urdu Communitylast year

سب سے پہلی میں اس دعا کہ ساتھ اپنی پوسٹ کا آغاز کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو صحت تندرستی اور خوشحالی والی زندگی عطا کرے اور اللہ آپ کے گھر کو ہر آفات مصیبتوں سے محفوظ رکھے ۔

آج میں گھریلو باغبانی پر اپنی پوسٹ لکھو گا۔ زراعت اور باغبانی بہت ہی قدیم پیشہ ہے۔ لیکن آج جسطرح شہروں کی آبادی میں آضافہ ہورہا تو زرعی زمیں کم ہوتی جارہی ہیں۔ گاون اور شہر کے لوگوں کی زندگی میں بہت فرق نظر آ رہا ہے۔

مہنگائی میں دن بدن آضافہ ہورہا ہے اور ذراہع آمدن کم ہیں۔ ہر روز ہم کھانا پکانے کے لیے مختلف اشیاء بازار سے خریدتے ہیں اور سبزیاں بھی ان اشیاء میں شامل ہیں

اگر ہم گھر کے ایک کونے میں کچھ سزیوں کی کاشت کرلین تو ہم اپنی بہت ساری بچت کرسکتے ہیں۔ میرا ایک دوست جس نے اپنے گھر کے صحن کا کچھ حصہ مختلف شجرکاری اور سبزیان اگانے کے لیے مختس کیا ہوا ہے۔ اسکے گھر میں موسم کے لحاظ سے ہر سبزی کاشت ہوتی ہے اور میرے دوست نے کہا کہ وہ تازہ سبزیاں گھر ہی میں کاشت کرکے کہ اپنی آمدن میں بچت کرنے میں کامیاب ہوتا ہے

IMG-20230427-WA0013.jpg

یہ کیاری سبز موچوں کی ہے اور کچھ سلاد کے پودے بھی اگے ہوئے ہیں۔ سلاد روزانہ ہم کھاتے ہیں اور سبز مرچ کا استعمال تو ہر گھر میں کھانوں کی تیاری کے لیے لازم ملزوم سمجھا جاتا ہے۔

IMG-20230427-WA0011.jpg

اس کیاری میں بینگن اور کدو کی فصل تیار ہورہی ہے۔ بینگن کے پودے ابھی چھوٹے ہیں اور جلد ہی پھول آجاہینگے اور تقریبا ایک یہ دو ہفتوں کے بعد بینگن کا پھل تیار ہوجائے گا۔ بینگن موسم گرما کی سب سے اہم سبزی ہے۔ دوکان پر بینگن فی کلو تین سو روپے ہے جو کہ بہت مہنگا ہے اگر گھر میں ہم یہ سبزی اگا لیں تو ہم تازہ سبزی کھا سکتے ہیں۔

IMG-20230427-WA0010.jpg

اس کیاری میں ٹماٹر کی فصل کاشت کی گئی ہے اور ٹماٹر بھی روزمرہ استعمال ہونی والی سبزی ہے۔ میرے دوست نے بتایا کہ وہ ٹماٹر کی پنیری بازار سے خرید کر لایا ہے اور اب کچھ ہی دنوں کے بعد ٹماٹر لگنا شروع ہوجاہینگے۔

IMG-20230427-WA0009.jpg

بینگن کی یہ کیاری تقریبا اب بیگن لگنےکے لیے تیار ہے . ۔ بیگن کے پودے کا قد اسوقت پھول پیدا کرنے کے لیے تیار ہوچکا ہے اور اس کیاری میں موجود بیگن کے پودوں کی عمر بیس دن اور پنتیس دن کا بیگن کا پودا پر بیگن کے پھو لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔

IMG-20230427-WA0012.jpg

یہ بھنڈی کے پودے لگ رہے ہیں۔ اور بھنڈی بہت ہی مشہور سبزی ہے۔

IMG-20230427-WA0014.jpg

اس تصویر میں مختلف سبزیوں کی کاشت نظر آرہی ہے اور سبزی کی کاشت گھریلو سطح پر بہت فاہدہ مند ہے۔

IMG-20230427-WA0008.jpg

گھر کی ٹینکی سے بھی ہم کیاریوں میں پانی لگا سکتے ہیں۔ کیاریاں چھوٹے ساہز میں تیار کرنی چاہیے تاکہ پانی ہموار ہوکر برابر پہنچے۔

IMG-20230427-WA0007.jpg

گھر کے صحن میں اگر جگہ کم ہو تو ہم گھر کے چھتوں پر بھی سبزیوں کی کاشت کرسکتے ہیں اور اپنی آمدن میں بھی آضافہ کرسکتے ہیں ۔اگر آپ گھر میں فصلوں کی کاشت کرین تو انکو بیماریوں سے بچانے کے لیے سپرے رات کے اوقات میں کرین تاکہ گھر کے آفراد رات کو باہر نہ نکلیں

آپ سب کا شکریہ

شکریہ

Shukriya

Sort:  

Sabziyan hmen bht sari takat or sehat deti hen or ap na is post ko bht hi umda Andaz me bayan kia hay. Me apki Dil sa tareef krta hu is post k Lia or mjhy Pura yaqeen hai k agr hum taza sabziyan khana shuru krden to sehat or tandrust rhen gy

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64