ٹیوب ویل سیٹ کرنا

in Urdu Community2 years ago

شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میرے اردو سٹیڈیم کے دوستوں اسلام علیکم ۔۔امید ہے آپ ہمیشہ کی طرح خیریت سے ہوں گے لیکن واپڈا والوں کی وجہ سے پریشان ہوں گے لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے اور گرمی میں بھی انتہا کی ہے اللہ پاک کوئی رحمت کی بارش عطا کرے کچھ ٹھنڈا ہو جائے آمین ۔۔میں آج صبح جلدی اٹھا کیوں کہ آج میں نے کام پے جانا تھا مونگ کی فصل گرمی کی وجہ سے بہت زیادہ پانی مانگ رہی ہے مونگ کی فصل جلنے لگ گئی ہے اتنی زیادہ گرمی ہے ۔۔پہلے میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں پرانے کپڑے پہنے اور اپنے بھتیجے اور بھانجے کو لے کر آگے چل پڑا ۔۔لیکن بدقسمتی کے ساتھ میرا آج کام نہ ہو سکا کیوں کہ آج میرا ٹیوب ویل خراب ہوگیا میں اور میرے بھانجے دونوں مل کے ٹیوب ویل سیٹ کرنے لگے جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ۔
IMG20220628113414.jpg
۔۔کافی دیر ہم ٹیوب ویل سیٹ کرتے رہے
IMG20220628113418.jpg
پھر میں مارکیٹ کی طرح پایا یہاں سے کچھ چیزیں ضرورت تھی وہ لیا اور واپس جا جانے لگا واپس جا رہا تھا کہ اپنے گھر کے آگے سے گزرا تو میری بھتیجی اب بھی مجھے دیکھ کر رونے لگی کہ ہمیں بھی ٹیوب ویل پر لے کے جاؤ میں بھی ساتھ لے کر چل پڑا ۔۔کافی دیر ہم ٹیوب ویل سیٹ کرتے رہے آخرکار میں اپنی محنت کا پھل مل گیا اور ہمارا ٹیوب ویل سٹارٹ ہو گیا بچے بہت خوش ہوئی ۔۔وہ خوشی کے ساتھ نہانے لگے میں نے ان کی کچھ تصویریں بنائیں
IMG20220628114619.jpg
کافی دیر انہوں نے انجوائے کیا نہاتے گزارا خوش ہوتے تھے کیونکہ گرمی بہت تھی
IMG20220628114713.jpg
۔۔دوپہر ہو گئی تھی
IMG20220628114708.jpg
تو میں نے سوچا آج کام نہیں کرتے کل پانی لگا دیں گے اور میں بچوں کو لے کر اپنے گھر کو واپس آگیا ۔۔گھر آکر میں نے کھانا کھایا اور پھر ریسٹ کرنے کے لیے سو گیا چار بجے میری آنکھ کھلی جب لائٹ چلی گئی ۔۔۔آؤٹ کر میں واش روم گیا اور ٹھنڈا پانی دیا اس کے بعد میں باہر چلا گیا دوستوں کے ساتھ ۔۔تقریبا شام کے وقت میں گھر کو واپس آیا گھر آکر میں نے موبائل فون نکالا اور آج کی سٹوری لکھیں امید ہے آپ کو پسند آئے گی یہاں ہمیشہ خوش و خرم رہو اللہ نے کے بعد خدا حافظ

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60460.59
ETH 2624.41
USDT 1.00
SBD 2.55