گندم کی کاشتsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community8 months ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپ سب بھی بخیر و عافیت ہوں گے میری دعا ہے کہ اللہ پاک اپ کو خیر سے رکھے میرے بہنوں اور بھائیو معمول کے مطابق میں صبح سویرے اٹھا وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اس کے بعد میں نے قران پاک کی تلاوت کی اور دعا مانگی اس کے فورا بعد میرے بچے بھی اٹھ گئے میں بچوں کے ساتھ اپنے بیڈ پر کھیلنے لگ گیا اتنے میں میرے گھر والی نے بھی اٹھ کر وضو کیا وہ بھی نماز پڑھنے لگی وہ نماز پڑھ کے فورا کچن میں چلی گئی اور وہاں پر جا کر ہمارے لیے اچھا سا ناشتہ بنایا میں نے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ارام سے ناشتہ کیا اور اس کے فورا بعد میں نے اپنے مزدوروں اور ٹریکٹر ڈرائیور کو فون کیا کیونکہ اج ہمارا بہت سخت ورکنگ دن تھا کیونکہ ہماری زمینیں بالکل تیار ہو چکی تھی اور گندم کی بجائی کا وقت اگیا ہے ہم نے اج گندم کی بجائی کرنی تھی میں نے لوڈر والے کو فون کیا اور وہ اگیا میرے مزدوروں نے لوڈر کے اوپر کھاد اور بیج لوڈ کیا اور اوپر ترپال بھی رکھ دی اور میں نے ان کو بھیج دیا گیا میری زمین پر چلے جائیں پھر ٹریکٹر والے ڈرائیور کے ساتھ میں نے ڈرل لگوائی اور اس کو بھی بھیج دیا کہ اپ بھی چلے جائیں میں بھی پیچھے موٹر سائیکل پہ بیٹھ کے وہاں پر پہنچ گیا وہاں پر جا کر ہم نے ترپال کو نیچے بچھا دیا اور اس کے اوپر ہم نے بیج اور کھاد کو مکس کیا مکس کرنے کے بعد ہم نے ٹریکٹر کی ڈرل میں ڈالنی شروع کر دی اور ٹریکٹر نے بیج کھاد زمین پہ ڈالنا شروع کر دیا میں اتنے میں گھر واپس اگیا اور ان کے لیے چائے لے کر گیا ہم نے وہاں بیٹھ کر چائے پی جب ہم نے کافی ساری زمین کے اوپر بیج کھاد ڈال دیا تو موسم خراب ہو گیا تو میں نے بیج کھاد ڈلوانا بند کر دیا کہ اور نہیں ڈالتے کیونکہ موسم خراب ہو گیا ہے اگر بارش اگئی تو ہمارا بہت زیادہ نقصان ہو جائے گا اور ہمارے لیے مشکل ہو جائے گی پھر ڈرائیور نے حل چلانا شروع کر دیا اور میں نے اپنے مزدوروں کو کہا کہ ہم گھر چلتے ہیں اپنے گودام پہ وہاں جا کر کھاد بیج کو مکس کر کے کمرے میں رکھ دیتے ہیں کہ کل کے لیے اسانی ہوگی کیونکہ کھاد بیج مکس ہوگا تو ہم لوڈر پہ ڈال کے لے ائیں گے
IMG20231106110539.jpg
ہمیں یہاں مکس نہیں کرنا پڑے گا جو کہ اپ تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں
IMG20231106103146.jpg
ہم نے وہاں پر کھاد بیج کو مکس کرنا شروع کر دیا
IMG20231106122647.jpg
اور اس کو مکس کر کے گٹو میں ڈال کے اندر رکھ دیا
IMG20231106103158.jpg
پھر میں نے مزدوروں کو مزدوری دی اور ان کو کہا کہ اب اپ جا سکتے ہیں
IMG20231106103154.jpg
کیونکہ میرا اب اج کا اور کام نہیں ہے پھر میں بھی گھر اگیا اور نہا دھو کر تھوڑا ارام کیا اور پھر موٹر سائیکل نکال کر اپنے ڈرائیور کے پیچھے چلا گیا اس کے تھوڑے بہت حل ابھی رہتے تھے جو کہ اس نے 15 20 منٹ میں ختم کر لیے پھر ہم گھر اگئے میں نے ٹریکٹر اپنا گھر کھڑا کر دیا اور ڈرائیور کو اپنی موٹر سائیکل دی کہ وہ گھر چلا جائے ڈرائیور گھر چلا گیا اور میں بھی اپنے کمرے میں اگیا پھر میں نے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اس کے بعد میں نے نماز پڑھی اور پھر سونے کے لیے اپنے بستر پر اگیا تو سوچا پھر میں اپ کے ساتھ اج کا دن شیئر کر دوں امید ہے اپ کو میرا اج کا کام پسند ائے گا اللہ حافظ
IMG20231106110632.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 59708.78
ETH 3185.76
USDT 1.00
SBD 2.45