نکاح پہ جانا
بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب خیریت سے ہوں گے اج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے ہر طرف شادیاں ہی شادیاں ہیں ہمارے علاقے میں بہت زیادہ شادیاں ہیں ایک ہفتے پہ کتنے کتنے لوگوں کی شادیاں فکس ہیں میرے کزن شہزاد کی بھی شادی ہے اج اس کا نکاح تھا تو ہم سب نے نکاح پہ جانا تھا ۔۔۔ہم نے دوستوں اور رشتہ داروں کو کال کر کے نکاح کی اطلاع دی کہ نکاح پڑھنے سب اکٹھے جائیں گے ۔۔کچھ کو میں نے کال پہ دعوت دی اور کچھ کو میں ان کے گھروں میں جا کر دعوت دینے گیا شہزاد میرا بہت اچھا دوست بھی ہے اور کزن بھی ہے وہ پانچ بھائی ہیں پہلے نمبر پہ شہزاد ہے ان کے پہلے بھائی بڑے کی شادی ہے ۔۔اس کے بعد میں دھوبی کے پاس گیا وہاں سے میں نے اپنے کپڑے سارے اٹھائے جو کہ دھو کے پریس ہوئے پڑے تھے میں کپڑے اٹھا کر گھر واپس ایا گھر ا کر میں نے ان کو پھر استری کروایا اس کے بعد میں نہانے لگا نہا دھو کر تیار ہوا پھر میں نے غسل کیا اور باہر ا کر نیو کپڑے پہنے میں نے کنگھی کی پرفیوم لگایا اس کے بعد میں نے اپنے بند شوز صاف کر کے پہنے پھر میں نے بائک نکالا اور اپنے کزن کے گھر چلا گیا وہاں سب لوگ جمع ہو رہے تھے ہم نے ان کے لیے چائے بنوائی اور چائے لے کر ہم نے سب دوستوں اور رشتہ داروں کو دی ساتھ میں بسکٹ بھی دیے اتنے تک ہمارا دولہا شہزاد تیار ہو چکا تھا پھر گاڑیاں بھی اگئی جب سب رشتہ دار اور دوست جمع ہو گئے تو سب گاڑیوں میں بیٹھنے لگے کچھ لوگ گاڑیوں میں ائے کچھ اپنے ہنڈوں اور بھائی کو بر دس منٹ کے فاصلے پہ دلہن والوں کا گھر تھا ہم وہاں پہنچ گئے سب کو پیار محبت کے ساتھ ملے انہوں نے ہمارا استقبال بہت اچھے انداز میں کیا بہت عزت احترام ہمیں دیا ۔۔پھر راستے پہ ہم نے مولوی صاحب کو اٹھایا اور وہاں شادی والے گھر لے کر گئے کچھ دیر وہاں سب بیٹھے اس کے بعد نکاح کی تقریب کی گئی
جیسا کہ اپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
نکاح کرنے ہم لڑکی کے گھر کی طرف گئے
میں بطور گواہ وہاں موجود تھا لڑکی کا نکاح ہوا پھر ہم واپس مردوں والی طرف ائے پھر ہم نے اپنے شہزاد کزن کو بہت مبارکباد دی اللہ پاک ان کی شادی کامیاب کرے امین سب رشتہ دار اور دوست مل کر دعا خیر کی اور ان کی شادی
کی کامیابی کی دعائیں کی ۔۔انہوں نے ہمیں چائے اور حلوہ دیا ہم وہاں ادھا گھنٹہ بیٹھے رہے اس کے بعد ہم سب گھر کے لیے روانہ ہو گئے رستے میں لڑکے شہزاد کو تنگ کرتے ائے یہاں پہنچے تو کھانا تیار تھا کھانا لگانے کی تیاری ہو رہی تھی ہم نے سب لڑکیوں لڑکوں میں کھانا تقسیم کیا مہمانوں اور دوستوں کو اٹینڈ کیا سب کے بعد پھر ہم نے خود کھانا کھایا میں بہت تھک چکا تھا سوچا کہ گھر سے کچھ دیر کے لیے فریش ہو کے اتا ہوں تو میں اپنے پھر میں اپنے گھر ایا بچوں کو لے کے ۔۔گھر ا کر میں نے چینج کیا اور پھر میں نے چائے بنائی چائے پی کر میں نے اج کی سٹوری لکھی جو کہ اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں دعاؤں میں یاد رکھیے گا اپ کا بھائی عمران خان اللہ حافظ