میری انگلیوں کا اپریشن ہوناsteemCreated with Sketch.

in Urdu Communitylast year

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک اپ سب کو ہمیشہ خوش کرم رکھے جیسا کہ میلاد پاک کا مہینہ چل رہا ہے ہر جگہ نبی پاک کی محفلیں سج رہی ہیں ہم سب کو چاہیے کہ ہم درود پاک کثرت سے پڑھیں اور پوری کوشش کریں کہ ہم میلاد پاک میں شریک ہوا کریں اللہ پاک ہم سب کو محفل میلاد منانے کی توفیق دے اور درود پاک زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی توفیق دے امین یہ بہت شانی برکتوں والا مہینہ ہے اس پاک مہینے کے صدقے اللہ پاک ہر انسان کے غم دور کرے امین ۔۔دوستوں میں بہت دن کے بعد اردو سٹریم کی سٹوری لکھ رہا ہوں کیونکہ میں بہت مشکل وقت سے گزرا ہوں یہ دن میرے لیے بہت مشکل سے جیسا کہ اپ لوگوں کو پتہ ہے کہ میں ذمہ دار ہوں میں اپنی فصل خود کاشت کرتا ہوں اور خود فصل زمین پر اگاتا ہوں ۔۔میں مزدوروں کو ساتھ رکھتا ہوں اور خود اپنے ہاتھ سے بھی کام کرتا ہوں ۔۔جیسا کہ یہ مہینہ مونگ کی فصل کا چل رہا تھا میں نے مونگ کی فصل کی کٹائی کروائی تھی ہماری 63 لگی ہوئی تھی میں نے ہفتہ پورا تھریشر لگائی پھر اخری دن تھا تھریشر کا۔ ۔میں بہت خوش تھا کہ اج ہماری تھریشر ختم ہو جائے گی لیکن میری بد قسمتی کا وہ دن تھا میں نے بہت مصیبت اٹھائی جیسے ہی میں صبح تھریشرلے کر اپنی زمینوں پہ پہنچا ۔۔۔تو وہاں مزدور پہلے ہی سے موجود تھے وہ مجھے کہنے لگے کہ ہمیں بہت پیاس لگی ہوئی ہے ہم ٹیوب ویل چلا دو میں نے ان کو بولا تھا کہ میرا بھائی ا رہا ہے وہ پانی بھی لے کر اور چائے بھی لیکن وہ مزدور کہتے تھے ہم بہت پیاسے کھڑے ہیں ہم ٹیوب ویل چلا کے دو ۔۔تو میں ٹیوب ویل کے پاس چلا گیا اور پٹے کے ساتھ میں ٹیوب ویل ان کرنے لگا جیسے ہی میں ٹیوب ویل ان کیا میرا ہاتھ پٹے کے اندر اگیا میرے ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئی ۔۔میرے ہاتھ کی انگلیوں کے اوپر والی جگہ کٹ کے نیچے چلی جائیں مزدور بھاگ کر ائے اور نو نے مجھے اٹھایا اور میرے گھر والوں کو کال کی میں درد سے تڑپ رہا تھا میرے گھر والے پہنچ گئے وہ کار پہ مجھے لے کر میاں والی چلے گئے ۔۔وہاں ڈاکٹر موجود تھے انہوں نے میرا فورا اپریشن کیا لیکن جو انگلیوں والی جگہ کٹ گئی تھی وہ اپریشن کے ساتھ نہیں سیٹ ہوتی تھی ۔۔سب لوگ میرے پیچھے ا گئے سب میرے پاس رک کے رہے میں درد میں بہت تھا کیونکہ ہڈیاں ٹوٹ گئی تھی مجھے بہت تکلیف ہوئی تھی ۔۔دو دن میں ہاسپٹل ایڈ مٹ رہا تھا ۔۔پھر میں گھر واپس اگیا تھا اج دس دن ہو گئے ہیں
IMG20231003171936.jpg
کچھ بہتر ہوں روز پٹی کرنے والا ڈاکٹر ہمارے گھر اتا ہے میرا زخم کچھ بہتر ہے اپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
IMG20231003172121.jpg
۔۔اج مجھے کچھ طاقت ملی
IMG20231003172048.jpg
تو میں اج کی سٹوری لکھ رہا ہوں دعا کرنا کہ اللہ پاک میرا جلد از جلد صحت جاب کرے امین اللہ حافظ

Sort:  

Hopefully you recover soon and can work well again

Allah pak apko jald se jald achi sehat day Ameen.

 last year 

May Allah blessed you good health and all happiness of life.

 last year 

اللہ آپکو سوہنی صحت عطا کرے۔آپ واقعی بہت محنتی ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر سن کر بہت دکھ ہوا۔ اب ڈاکٹر کیا کہتے۔۔آپریشن سے انگلیاں ٹھیک ہوجاہینگی۔ انشاء اللہ آپ بہت جلد ٹھیک
ہوجاو گے۔اللہ آپ کو سوہنی صحت عطا کرے۔آپ نے واقعی بہت بڑی تکلیف دیکھی ہے۔

Dear Imran, I am very sorry to see your suffering. You have indeed seen great suffering and pain. What does the doctor say now? Will the fingers be cured by the operation? May Allah bless you with good health. You are very hardworking and honest person. I pray that Allah will remove all your worries. Ameen

Dear as steemit family member. We all are with you 🤗🤗

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.27
JST 0.041
BTC 104021.29
ETH 3869.26
SBD 3.33