گلریز خان کا جنازہsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community10 months ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹیم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم ۔۔۔میرے تمام بہن اور بھائیوں کو جمعہ مبارک اللہ اس پاک دن کے صدقے ہم سب کو جمعہ پڑھنے کی توفیق دے اور زیادہ سے زیادہ درود پاک نبی پاک پہ بھیجنے کی توفیق دے ۔۔امین جیسا کہ اپ لوگوں کو پتہ ہے کہ میں کچھ دن سے اپ لوگوں سے غیب تھا 15 16 دن سے میں سٹیم کی سٹوری نہیں لکھ رہا تھا کیونکہ ہم پر بہت مصیبتیں ائی ایک تو میں نے کل اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا کہ میرا انگلیاں کٹ گئی تھی جس کی وجہ سے میں سٹوری نہیں لکھ سکتا تھا میں بہت زیادہ تکلیف میں تھا ۔۔۔میرا بھائی گلریز خان جس کا بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا ہے ۔۔۔بے قصور ظلم کیا گیا ہے ۔۔۔اپ سب بھی جانتے ہوں گے گلریز خان کو ۔۔۔ہفتے کی شام ساڑھے اٹھ بجے گلریز خان کا قتل ہوا ۔۔اب بھی ہم اپنے گھر بیٹھے تھے ہمارے مہمان ائے ہوئے تھے جو میری انگلیوں کی وجہ سے عیادت کرنے ا رہے تھے ہم اپس میں بیٹھے گا اپ لگا رہے تھے کہ مجھ پہ کال اگئی اور مجھے گلریز خان کو فائر لگنے کی خبر ملی ہم بہت زیادہ پریشان ہو گئے اور یقین بھی نہیں اتا تھا کہ اتنا بڑا حادثہ بھی ہو سکتا ہے ۔۔پھر میں فورا اپنے ماموں کو کال کی ہم نے گاڑی نکالی اور ہم میاں والی روانہ ہو گئے ۔۔اب بھی ہم راستے میں تھے کہ ہم اطلاع مل گئی کہ وہ فوت بھی ہو چکے ہیں گلریز خان بیچارا خود بھی بغیر باپ کے بڑا ہوا تھا گولڈریز خان کی شادی کو سات سال ہو چکے ہیں اس بیچارے کے تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اس پر بہت ظلم ہوا
IMG-20231004-WA0000.jpg
۔۔اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی ۔۔۔گلریز اور چار سال کا تھا کہ اس کا اب فوت ہو گیا تھا گلریز خان کی اتنی بہادری کے 23 سال وہ اپنے باپ کا کیس لڑا پھر اس نے فی سبیل اللہ باپ کا قتل بخش دیا جس کو دنیا اج بھی یاد کرتی ہے کہ اتنا برا کارنامہ کیا ۔۔۔ہم میاں والی پہنچ گئے وہاں بہت زیادہ عوام تھی جو کہ گلریز خان کیا ارمان کر رہی تھی ہر انکھ نام تھی پھر پوسٹ مالٹم پہ لے گئے اور گھر والے تھانے چلے گئے پتہ کرنے کے کس نے قتل کیا ۔
Screenshot_2023-10-06-06-47-18-81.jpg
۔دو بجے ہم گلریز خان کو لے کر موچ اس کے گھر واپس ائے ۔۔گھر ائے تو سب عورتیں رو رہی تھی سب خاندان والے لوگ اکٹھے تھے یقین مانے ہمیں گلریز کی موت کا بہت زیادہ افسوس ہے ۔
Screenshot_2023-10-06-06-49-23-15.jpg
۔۔پھر صبح 11 بجے کا جنازہ تھا میں مسجد میں جا کر اعلان کروائے ۔۔11
Screenshot_2023-10-06-06-47-50-84.jpg
بجے ہم میلہ گراؤنڈ پہنچے وہاں بہت سی دنیا جمع تھی ہم سب نے مل کر جنازہ پڑھا اور مغفرت کی دعا کی بہت دور دور سے لوگ ائے ہوئے تھے سب رو رہے تھے چھوٹے بچوں کو دیکھ کر ہر انکھ نم تھی اللہ پاک ظالموں کو بے نقاب کرے اور ظالموں کو غرق ہوں۔۔اپ سب سے اپیل ہے کہ اپ لوگ دعا کریں کے گلریز کے قاتل جل بے نقاب ہو جائیں اور جلد ہی اپنی سزا کو پہنچیں ۔۔اللہ پاک گلریز کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اللہ پاک گلریز خان کی بخشش کرے امین ثم امین

Sort:  
 10 months ago 

گلریز بہت گریٹ انسان تھا۔ اللہ اسکو جنت عطا کرے۔ اللہ گلریز کے قاتلوں کو سزا دے۔آمین۔ ہر آنکھ نم اس میں کوئی شک نہیں۔

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59661.11
ETH 2670.22
USDT 1.00
SBD 2.50