جی ون لہسن کا سٹا توڑنا
بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔۔۔آپ سب بہن بھائیوں کو 20 واں روزہ مبارک ہو ۔۔امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔۔میں بہت دن بعد آج اپنی سٹوری لکھ رہا ہوں کیونکہ میرا موبائل بہت خراب تھا جس کی وجہ سے میں سٹوری نہ لکھ سکا ۔۔میں روز صبح کی روٹین میں سحری میں ہی جاگا سحری کی اور نماز فجر ادا کی پھر میں کچھ دیر کے لیے نیوز دیکھنے لگا صبح آٹھ ہوئے تو میرے بھتیجے آگئے کہ آج ہماری بہن نہیں آئی ہمیں سکول چھوڑ کے آؤ تو میں تیار ہو کر اپنے بھتیجوں کو لے کر سکول چلا گیا ان کو سکول چھوڑنے کے بعد میں واپس آیا کیونکہ مجھے اپنی زمینوں پر تھوڑا سا کام کرنے جانا تھا میں نے جی ون لہسن لیسن اپنی زمینوں پر لگایا ہوا ہے جو کہ اپنی تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اب اس کے اوپر سٹا بن رہا ہے جو کہ پھل پیدا کرے گا ۔۔۔ہمیں اس کو لازمی توڑنا ہوتا ہے اس سلسلے میں مجھے آج بہت سا کام کرنا تھا میں نے مزدور کو کال کی دو مزدور آئی تو ہم دونوں مل کر کام سٹارٹ کر دیا کیونکہ اگر سٹانہ توڑا جائے تو جو اس کے لہسن کا تنا ہوتا ہے وہ موٹا نہیں ہوتا اسے طاقت نہیں ملتی
۔۔۔اس لیے اس سے توڑنا لازمی ہوتا ہے جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
میں اور مزدور مل کر بہت دیر تک کام کرتی رہے
اور پھر کچھ دیر بعد مزدور نے کہا کہ میں نے روزہ نہیں رکھا میرے لیے چائے لے
آؤ تو میں گھر آیا اس کے لئے چائے بنوائی روٹی بنوائی اور میں کھانا لے کر اپنی زمین پر پہنچا وہاں جا کر میں نے اس کو کھانا دیا اور میں خود پھر کام پہ لگ گیا میرا مشورہ ہے کہ جن جن لوگوں نے جیوان لگایا ہوا ہے انہیں چاہیے کہ وہ بھی اپنا سٹا توڑ دیتا کہ ان کے لیسن کو طاقت ملے اور تنہا اس کا موٹا ہو ۔۔عصر تک ہم کام کرتے رہے جیسے ہی عصر کی اذان ہوئی ہم دونوں منہ ہاتھ دھو کر مسجد روانہ ہوگئے ہم نے باجماعت مسجد میں نماز ادا کی اس کے بعد میں گھر واپس آیا کھارایا تو افطاری کی تیاری ہو رہی تھی کچھ دیر بعد روزہ افطار ہوا تو ہم سب نے مل کر افطاری کی پھر شام کی نماز ادا کرنے کے بعد میں کچھ دیر کے لئے لیٹ گیا فیس بک دیکھنے لگا اس کے بعد میں نے آج کی سٹوری لکھیں جو کہ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اللہ حافظ
ap nay bhut achi information di hai,, sita ka bray ma,, ap ki post ku booming ka lia select kya jata hai
You are doing very well as a farmer, farming is a good job, you have a nice farm house.