فوت کی پہ جاناsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community9 months ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب خیریت سے ہوں گے میں ہمیشہ کی طرح صبح جلدی ہی اٹھا نماز فجر ادا کی سورہ یاسین کی تلاوت کی اس کے بعد میں ناشتہ کرنے لگا جب میں ناشتہ کر لیا تو میں اپنے بچوں کے ساتھ تھوڑا سا مصروف ہو گیا میرا موبائل چارجنگ پہ لگا ہوا تھا میرے موبائل پہ بار بار کال ارہی تھی میں کمرے میں گیا چارجنگ سے موبائل اتارا اور کال اٹینڈ کی میرے مسات اکرم خان کی کال تھی بہت زیادہ پریشان تھا اس نے مجھے کہا میرے ابو کی طبیعت خراب ہے جلدی گاڑی لے کر پہنچو میں فورا بھاگا گاڑی کی چابی اٹھائی اور جا کر گاڑی نکالی دو منٹ بعد میں ان کے گھر پہنچ گیا وہاں گیا تو اس کے گھر والے بہت پریشان تھے اور ان کے ابو چارپائی پر سوئے ہوئے تھے z.. ہم نے جلدی سے اس کو گاڑی میں رکھا اور ہم ایمرجنسی موچ بھاگے میں نے بہت سپیڈ سے گاڑی چلائی اور ہم دس منٹ کے بعد موچ ہاسپٹل ایمرجنسی میں پہنچ چکے تھے ہم وہاں پہنچے تو سارا سٹاف بھاگا ہوا ایا اور ڈاکٹر صاحب بھی اگئے لیکن انہوں نے جیسے ہی چیک اپ کیا انہوں نے ہمیں کہا کہ ایم سوری وہ فوت ہو چکے ہیں میرے کزن رونا شروع ہو گئے اور ہر طرف لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے میں خود بہت پریشان ہو گیا
IMG20231025112937.jpg
میں اپنے کزنوں کو دلاسہ بھی دینے لگا اور ایک ڈالے والے پہ کال کی ۔کچھ دیر بعد ڈالے والا پہنچ گیا
IMG20231025112809.jpg
اور چارپائی بھی لیتا ایا ہم نے میت کو چارپائی پہ رکھا اور ڈالے پہ لوڈ کیا ۔سارے خاندان کے لوگ جمع ہو چکے تھے ہم سب ہسپتال سے اپنے گھر اگئے یہاں پہنچے تو سب ہر طرف افر تفری مچ گئی اور لوگ رونے لگ گیا
IMG20231025113051.jpg
میں نے ٹینٹ سروس والوں پہ کال کی اور ان کو سامان فوت کی کا لکھوایا جو کہ انہوں نے ہمیں بھیجا پھر ہم سب اس سامان کو سیٹ کرنے لگے مردوں والی جگہ بنائی جہاں پہ لوگ جمع ہونے لگے پھر میں نے ایک اپنے کزن کو مسجد بھیجا ا
IMG20231025113100.jpg
ور نماز جنازے کا اعلان کروایا ہر جگہ نماز جنازے کا اعلان ہوا اور پھر ہم کھانے کا بندوبست کرنے لگے جب جنازے کا ٹائم نزدیک ایا ہم میت کو غسل دینے لے گئے پھر اتنے تک نماز جنازے کا ٹائم ہو گیا ہم ہم سب میلہ گراؤنڈ جنازے گا پر پہنچے وہاں ہم نے نماز جنازہ ادا کی جو کہ بہت لوگ تعداد میں جمع تھے دعا مانگی گئی اس کے بعد ہم سب قبرستان گئے وہاں ہم نے اپنے ماموں کو دفنایا ۔میرے کزن بہت روتے تھے ہم نے ان کو بہت حوصلہ دیا کہ اللہ پاک ان کی مغفرت کرے پھر ہم سب واپس ائے واپس ائے تو کھانا شروع کیا کیونکہ مہمان بہت دور سے ائے ہوئے تھے مہمانوں کو کھانا دینے کے بعد میں اپنے گھر واپس ایا میں بہت تھک چکا تھا میں گھر ا کر ریسٹ کرنے لگا اللہ پاک میرے ماموں کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے امین اپ کا دوست اور بھائی عمران نیازی اللہ حافظ

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 64063.06
ETH 3144.15
USDT 1.00
SBD 2.55