Post by horainfatima today dairy is my all activities. 27jun 2022
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام وعلیکم
آج صبح میں تھوڑی دیر سے اٹھی کیونکہ کل رات کو فوتگی والے گھر جانا تھا اس لیے رات کو جب ہم لوگ واپس آئے تو میں سوچ رہی تھی کے کسی ایک انسان کے چلے جانے سے ہماری زندگی رکتی نہیں سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے ہیں جانے والے کی یادیں ہمارے پاس ہیں اور اس کے پاس اپنے اعمال اس دنیا کے لیے جمع کرنے کی بجائے ہمیں آخرت کی تیاری کر لینی چاہیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہئے ہو سگتا ہے اگلا نمبر ہمارا ہو ہر رات اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر سونا چاہیے کیا پتہ اگلی صبح ہماری آنکھ کھلے نہ کھلے ستر ہزار مرتبہ پہلا کلمہ طیبہ پڑھ کر رکھ دیں اور باقی جو بھی کلام پڑھیں اس کو اپنے پیاروں کو بخش دیں
بروز سوموار جب میں اٹھی اور ناشتہ کیا اور پھر میں کپڑے دھونے کے لئے بیٹھ گئی
پھر میں نے منہ ہاتھ ✋ دھو کر بالوں میں کنگھی کی میری چھوٹی سی کزن ہے جو میری بہن کے پاس ٹیوشن پڑھنے کے لئے آتی ہے پھر وہ آگئی آج اس کی امی پیسے نکلوانے کے لیے گئی تھی اور اس کو ہمارے ہاں چھوڑ گئی پھر میں نے اس کو چیز لینے کے لیے بھیجا وہ چیز لے کر آگئی اور ہم نے مل کر چیز کھائی پھر میری بھابھی نے روٹی بنائی اور پھر میری بہن نے لسی بنائی اور ہم سب نے مل کر کھانا کھایا پھر تھوڑی دیر کے لیے سو گئی
جب اٹھی تو میری بہن نے چائے بنائی اور پھر وہ پی پھر میں نے سیکنڈ ٹائم کے برتن دھوئے اور اب ڈائری لکھنے کے لیے بیٹھ گئی ہوں
اللّٰہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
Aap nay photography achi ki hay