Post by horainfatima today dairy 25 march 2023

in Urdu Communitylast year

💖💖بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 💖💖

🌹🌹اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ 🌹🌹

اے میرے پیارے اللّٰه

تیری کس کس نعمت کا شکر ادا کریں ۔❤️
رمضان کا مہینہ پانے کا ، یا ان رحمتوں برکتوں کا جن کا نزول ہمارے گناہگار وجودوں پر ہو رہا ہے❤️

یا ان نعمتوں کاشکر جو ہمیں میسر ہیں مگر بہت سے لوگ ان سے محروم ہیں۔۔ 🌸

کہیں یہ نعمت چھین نہ لی جاۓ اور یہ رمضان پہلے سے بہہہت بہتر گزارنا ہے ہم نے۔۔ 💟

اِن شاءاللّٰه

اے میرے اللّٰه سب سے پیارے اللّٰه ، اے میرے محبوب

ہمیں بہترین توفیق عطا کر ۔۔۔ ہم سے راضی ہو جا اور ہمیں معاف کر دے اور ہمیں ویسا بنا دے جیسے بندے تجھے پسند ہیں 🤲

آمین الٰہی آمین 🤲🌸

♦️ روزے کی تعریف:

اس کے لغوی معنی تو رُک جانے کے ہیں اور شرعی اصطلاح میں یہ اللہ کی ایک عبادت ہے جس میں ایک مسلمان اللہ کے حکم سے تمام مفطرات سے ، طلوع فجر سے غروب شمس تک رکا رہتا ہے۔ مفطرات کے معنی ہیں، روزے کو توڑ دینے والی چیز ہیں۔ جیسے کھانا، پینا، یہ ساری چیزیں اگرچہ حلال ہیں، لیکن روزے کی حالت میں یہ چیزیں ممنوع ہیں۔ اس لیے اللہ کی رضا کے لیے اللہ کے حکم پر فجر سے لے کر سورج کے ڈوبنے تک، ان تمام چیزوں سے بچ کر رہنے کا نام روزہ ہے۔

Screenshot_20230315-072239~2.png

Screenshot_20230315-072248~2.png
♦️ روزے کا مقصد :
اس تعریف اور عمل سے ہی روزے کا وہ مقصد واضح ہو جاتا ہے جو اللہ تعالی نے

قرآن کریم میں روزے کا حکم دیتے ہوئے (البقرة 183:2) کے الفاظ میں بیان فرمایا
کہ تمھارے اندر تقویٰ پیدا ہو

تقویٰ کا مطلب ہے، دل میں اللہ کا ڈر اور اس کا خوف اس طرح جاگزیں ہو جائے کہ ہر کام کرنے سے پہلے انسان یہ دیکھے کہ یہ جائز ہے یا نا جائز ؟ حلال ہے یا حرام؟ اس سے اللہ راضی ہو گا یا ناراض؟ روزے سے یہ تقویٰ کس طرح حاصل ہوتا ہے۔ جب ایک مسلمان روزے کی حالت میں گھر کی چار دیواری کے اندر بھی، جہاں اس کوئی دیکھنے والا ہوتا ہے نہ اس کا کوئی مواخذہ کرنے والا ، کھاتا ہے نہ پیتا ہے کیوں؟ محض اس لیے کہ اللہ نے روزے کی حالت میں ان چیزوں سے اسے روک دیا ہے۔ تو پورے ایک مہینے کی تربیت سے بشرطیکہ انسان خلوص اور کامل اذعان اور شعور سے کوشش کرے، اس کے دل میں اللہ کا خوف راسخ ہو جاتا ہے اور یہ بات اس کے ذہن میں نقش ہو جاتی ہے کہ جب روزے کی حالت میں اللہ کے حکم سے حلال چیزوں سے بھی میں اجتناب کرتا رہا ہوں، تو جو چیزیں اللہ نے ہمیشہ کے لیے حرام قرار دی ہوئی ہیں، ان کا ارتکاب میرے لیے کس طرح جائز ہو سکتا ہے؟ یا اگر مجھے اللہ کی رضا
مقصود ہے تو میں اللہ کی نافرمانی والے کام کیوں کروں؟

IMG-20230321-WA0038.jpg

Screenshot_20230315-072418~2.png

Screenshot_20230315-072406~3.png

Screenshot_20230315-072345~2.png

Screenshot_20230315-072406~2.png

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59796.03
ETH 2732.76
USDT 1.00
SBD 2.52