Post by horainfatima 10 march 2023 Friday

in Urdu Communitylast year

سورت طور:آیت 48

اور اللہ تھام لیتا ہے اپنے بندے کو ہمیشہ اس کے درد کے زمانے میں جب سب گراکے جاچکے ہوتے ہیں
اللہ ہی تو بس اپناہوتاہے وہی تو تسلیاں دیتا ہے اپنے بندے کے لرزتے وجود کواس کی روح کو اس کے دل کو
اللہ کے سوا تم نے پایا ہے کسی کو اپنے پاس ہمیشہ ؟
اللہ ہی تو بس اپناہےاللہ ہی تو بس سنتاہے جانتا ہے دیکھتا ہے
ہر رشتہ آزمائش ہے پر محبت وقتی ہے ہر تعلق غم دیتا ہے ہر چیز فانی ہے

اللہ ہی تو ہوتا ہے وہی تو ساتھ نبھاتاہے
پھر کیوں بےوفاہوجاتے ہم اللہ کے ساتھ
یہ بےوفالوگوں کی خاطر
کیوں ہم اللہ کا حکم توڑ دیتے
ان لوگوں سے تعلق جوڑنے کی خاطر جو ہمیں توڑدیتے
کیوں اللہ کی اطاعت سے نکل کے بندوں کی اطاعت میں خود کو تھکالیتے
کیوں جس دل میں اللہ کی یاد ہونی چاہیے تھی ہمیشہ اس میں غیروں کو معبود بنالیتے
کیوں ہم اللہ سے اتنا دور ہوجاتے لوگوں کو راضی کرتے کرتے
کیوں ہم اب حقیقت جاننے کے باوجود بھی منہ پھیر لیتے
کیوں ہم اتنے غافل ہیں کیوں ؟

اللہ تو بہت پیارا ہے نا
اللہ ہی تو سچاسہاراہے نا
اللہ ہی تو دوست ہے نا
اللہ ہی تو سکون دیتے ہیں
اللہ ہی تو تھام لیتے ہیں
اللہ ہی تو آنسو صاف کرتے ہیں
اللہ ہی تو ہمیشہ سنتے ہیں
اللہ ہی تو ہمیشہ دل کو شفاء دیتے ہیں
اللہ ہی تو ہر درد سمیٹ لیتے ہیں
اللہ ہی تو ہمیشہ تسلیاں دیتے ہیں
اللہ ہی تو ہمیشہ قدر کرتے ہیں
اللہ ہی تو ہمیشہ ہمارے اپنے ہیں
اللہ ہی تو ہمیشہ مسکڑاناسیکھاتے ہیں
اللہ ہی تو اندھیروں سے روشنی میں لاتے ہیں
اللہ ہی تو ترپےدل پہ تھپکی دیتے ہیں
اللہ ہی تو گرم آنسو کے زریعے سارے غم دھو دیتے ہیں
اللہ ہی تو ہمیشہ قبول کرتے ہیں چاہیے ہم کیسے بھی ہوں
اللہ ہی تو ہمیشہ ہماری واپسی کے منتظر رہتے ہیں
وہی تو بس جو ہمیشہ تمہیں تم سے زیادہ چاہتا ہے
وہی تو ہےبس جو ہمیشہ بناکہے ہر بات جان لیتا ہے
ایک اللہ ہی تو بس اپناہوتاہے
بس ایک اللہ ہی

اللہ ہی تو مان ہے
وہی تو مان رکھتاہے بس
وہی تو ایک بس
وہی توایک اپناہے بس🤍

اللہ تمہیں بھی تھام لے گا
جیسے وہ اپنے نبی کو تسلیاں دےرہا تھا
تمہیں بھی تھام لےگا 🤍🥺

IMG-20230228-WA0013.jpg

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیسی ہیں میری سب بہنیں امید کرتی ہوں سب خیریت سے ہوں گی اور میری دعا ہے کہ اللّٰہ پاک آپ سب کی مشکلات دور فرمائے آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
آمین ثم آمین

آج میں کافی مہینوں بعد پوسٹ لگا رہی ہوں اتنی مصروف تھی کہ ٹائم ہی نہیں ملتا تھا لیکن میں کبھی کبھار سب کی پوسٹ پڑھ لیتی تھی ۔
میں ماشاءاللہ سے بلکل ٹھیک ہوں اور اپ سب کے لیے دعا گو ہوں ۔
پچھلے دنوں میرےکان میں درد تھا اور میرے کان سے پانی بہتا تھا جس کی وجہ سے مجھے تکلیف ہوتی تھی ۔
پھر ابو مجھے ڈاکٹر اسحاق کے پاس لے کر گئے انہوں نے کان کی صفائی کی اور ایک ہفتے کی دوا دی ۔اور بولا کان میں کچھ نہیں ڈالنا نہ انگلی اور نہ پانی پھر میں نے ایک ہفتے کی دوا کھائی ۔
اور پھر اگلے ہفتے دوبارہ گئی انہوں نے پھر ایک ہفتے کی دوا دی اور بولا پھر نہیں انا انشاللہ اس سے آرام ا جائے گا ۔
میں نے ساری دوا کھائی اور اللّٰہ کا شکر ہے اب میرا کان
ٹھیک ہو گیا ہے ۔

آج ہم نے آلو 🥔 چھولے بنائے تھے مجھے آلو چھولے بہت پسند ہیں

IMG_20230310_122021.jpg

تو یہے تھی میری اج کی ڈائری زندگی رہی تو کل کی ڈائری
کے ساتھ حاضر ہوں گی انشاللہ

IMG-20230228-WA0024.jpg

IMG-20230228-WA0033.jpg

اللہ حافظ

Sort:  
 last year 

welcome back to steemit and you ear are now ok that is good, you uploaded cute baby pic, stay active

baby red dress looking cute

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59026.89
ETH 2655.48
USDT 1.00
SBD 2.50