22 march 2023 post by horainfatima

in Urdu Communitylast year

🌺🌺بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 🌺🌺

🌹🌹اسلام وعلیکم 🌹🌹

زندگی کو کامیاب بنانے اور خوش رہنے کے لئے دو آسان کارآمد ٹپس 👇
سانوں کی
تے
تہانوں کی

دوسروں کی زندگیوں میں دخل اندازی کرنا چھوڑ دیں اور ساتھ اپنے معاملات میں دوسروں کو بھی بےجا مداخلت کرنے کی اجازت ہرگز مت دیں۔ زندگی آپ کی ہے اسے اپنے ہی ڈھنگ سے گزارنا سیکھیئے، کسی دوسرے کے ہاتھوں میں اپنی زندگی کی ڈور کا سرا کبھی مت تھمائیے ورنہ آپ کی خود کی حیثیت اپنی ہی زندگی میں کسی کٹھ پُتلی کی سی ہو کر رہ جائے گی جہاں زندگی گزارنی تو آپ نے ہوگی لیکن اس کو کنٹرول کرنے کا اختیار پھر کسی دوسرے کے ہاتھ میں آ جائیگا۔
اگر آپ ہر لحاظ سے اپنی زندگی کو پرسکون اور فضول قسم کے غیر ضروری دباؤ سے آزاد ہو کر گزارنے چاہتے ہیں تو " خود کو تالیوں اور گالیوں کی گونج سے آزاد رکھیں۔ " ہمیشہ ہم دوسروں کے بارے میں ہی سوچ کر خود کو فکرمند کیوں رکھتے ہیں کہ ہم پھر کامیاب بھی صرف دنیا کے لئے ہونا چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ ہمیں سراہیں گے اور اپنی ناکامی میں بھی ہمیں خود سے زیادہ دوسروں کی ہی فکر رہتی ہے ناکام ہو گئے تو یہ دنیا کیا کہے گی کہ یہ ایک ناکام انسان ہے ؟
جب آپ کی کامیابی اور ناکامی کا تعلق صرف آپ کی اپنی ذات سے ہے تو کسی دوسرے کے لئے خود کو کبھی کسی ریس کا حصّہ مت بننے دیں، آپ کوئی ریس میں چھوڑے گئے
آپ کی کامیابی دنیا کو بتاتی ہے آپ کیا ہیں اور آپ کی ناکامی آپ کو بتاتی ہے یہ دنیا آپ کے لئے کیا ہے۔ تو اپنے اچھے برے وقت سے سبق حاصل کیجیے یقین مانیئے وقت سے بڑا دوسرا کوئی استاد نہیں یہ آپ کو وہ کچھ سکھائے گا جو دنیا کی بڑی سے بڑی درسگاہ بھی آپ کو کبھی نہیں سکھا پائے گی۔
تو اپنے اس استاد " وقت " کی قدر کریں اور دنیا کی فکر میں خرچ کرنے کے بجائے اسے Productive and positive کاموں کے لئے استعمال کریں۔

کل موسم بہت اچھا تھا آسمان پر بادل ہلکی ہلکی بارش آئی میں نے بادلوں کی اور درختوں کی تصاویر بنائی ہیں جو میں آپ سب کے ساتھ شیئر کروں گی ۔ پ
رات کو بہت شدید قسم کا زلزلہ آیا ہم لوگ بہت ڈر گئے اور جلدی سے باہر نکل آئے اور استغفار کا ورد کرتے رہے آللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
آمین ثم آمین

IMG-20230321-WA0063.jpg

IMG-20230321-WA0062.jpg

IMG-20230321-WA0061.jpg

IMG-20230321-WA0060.jpg

IMG-20230321-WA0059.jpg

IMG-20230321-WA0055.jpg

IMG-20230321-WA0056.jpg

IMG-20230321-WA0054.jpg

IMG-20230321-WA0050.jpg

IMG-20230321-WA0049.jpg

Sort:  

árboles verdes y exuberantes que se ven tan hermosos y la vista del cielo también es muy sorprendente

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59796.03
ETH 2732.76
USDT 1.00
SBD 2.52