میرا نام حرارؤف ہے پیسہ نہ کمانے کی غلطی کبھی نہ کریں

in Urdu Community3 years ago

Post by @hirarauf
اسلام وعلیکم

_20211023_190447.jpg

ہم میں سے بہت سے لوگ پیسہ بنانا جانتے ہیں۔اور
پیاے کے بھی الگ الگ ادوار آتے ہیں۔کبھی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے کہ آپ کوشش کرتے ہیں اور کچھ بھی نہیں بن پاتا۔اور کبھی ایسا وقت یا سال آتے ہیں کہ آپ مٹی پر ہاتھ لگاتے ہیں اور مٹی سونا بن جاتی ہے۔

اس میں سے بھی لوگوں کو کبھی کبھار الہام ہو جاتا ہے کہ۔ہمیں فیملی زیادہ عزیز ہے۔یہ بچے زیادہ عزیز ہیں۔تو جو کام ہم کر رہے ہوتے ہیں اس کام کو روک کر واپس آجاتے ہیں۔ آپ نے ایک مرتبہ پیسے کمانا شروع کر دیے۔تو آپ اپنے گھر میں چور ہیں۔'95 فیصد آپ کو باہر ہی رہنا ہے باہر ہی آپ کی عزت ہے۔آپ باہر ہی اچھے ہیں۔اگر آپ غلطی سے غلطی کر بیٹھے کہ آپ پیسہ کمانے کا نہ سوچیں تو آپ بلکل بھی ایسا نہ کریں کیوں کہ یہ سوچ آپکو سواۓ پریشانی،شرمندگی،اور رسوائی کے کچھ بھی نہیں دے گی۔لوگوں کی گالیاں آپکو پڑتی رہیں گی۔یہ جو بلا وجہ کی گالیاں ہوتی ہیں نہ ان میں بڑی برکت ہوتی ہے۔قدرت کو ضد ہو جاتی ہے اللّہ جس کو چاہے رزق دے جس کو چاہے نہ دے،جس کو چاہے عزت دے جس کو چاہے نہ دے،جس کو چاہے ہدایت دے جسکو چاہے نہ دے، زندگی سے موت نکالے اور موت سے زندگی،دن کو رات میں بدل دے اور رات کو دن میں،کبھی کبھی جب لوگ دوسروں کو تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں تو قدرت کو ضد ہو جاتی ہے کہ جو کرنا ہے کرلو میں تو دے کر رہوں گا۔
اللّہ کا فضل کسی وجہ کا محتاج نہیں ہوتا۔ بہر حال میں بات کی طرف واپس لوٹتی ہوں۔اگر آپ پیسہ کما رہی ہیں تو آنکھ بند کر کے کمائیں۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دو تین سال بعد آپ پیسہ کما کر واپس گھر آجائیں گے تو یہ آپکی خام خیالی ہے اگر آپ ایسا کریں گے تو نہ آپکے بچے آپ کی عزت کریں نہ بیوی نہ دوست احباب نہ گلی محلے والے کوئی بھی آپکی عزت نہیں کرے گا۔

_20211023_190527.jpg

آپ مرد ہیں آپکا کام ہے پیسے کما کر اپنے بیوی بچوں کو لا کر دینا آپ اس کام میں جُٹے رہیں۔اور زندگی میں جب تک یہ کام کرسکتے ہیں کرتے رہیں۔اپنے بڑھاپے کی پلاننگ کریں کہ آپکو کتنی رقم چاہیے ہو گی۔اگر آپکو لگتا ہے کہ '3000 ڈالر میں اآپکے بڑھاپے کا سہارا ہو جائے گا تو آپ انوسٹمنٹ کرنا شروع کردیں۔ رینٹ سے یہ کسی اور ریسورسز سے اپکو مہینے کی '3000 ڈالر کی رقم آنی ہے

_20211023_190514.jpg

پھر جس دن چاہیں ریٹائرمنٹ لے لی ۔اپنے بچوں پر ڈیپنڈ نہ رہیں۔اور نہ اپنے بچوں کو خود پر ڈیپنڈ رکھیں۔ یاد رکھیں آپکو جتنی محبت اپنے ماں باپ سے تھی آپکے بچے بھی آپ سے اتنی ہی محبت کریں گے لیکن اس سے تھوڑی کم۔ اگر آپ اپنے ماں باپ کے جنازے میں موجود تھے تو آپکے بچے آپکے جنازے میں موجود ہوں گے اگر آپ نہیں تھے کہیں پڑھنے گئے ہوئے تھے یہ جاب سے چھٹی نہیں ملی تو آپکے بچےکو بھی چھٹی نہیں ملے گی یا کہیں پڑھنے نکلاہو گا
آپکے بچوں میں بھی آپس میں اُتنی ہی محبت ہو گی جتنی آپ اپنے بہن بھائیوں سے کرتے ہیں۔آپ جو چاہیں دلیلیں دیں جیسے چاہیں سوچیں۔ہوگا یہی۔آپکے بچے اور آپکی بہو آپکا اتنا ہی خیال رکھے گی جتنا آپکی بیوی اپنی ساس سسر کا رکھتی تھی۔اس میں کوئی چینج نہیں آۓگا۔

_20211023_190500.jpg

پیسہ کمائیں بغیر کسی وجہ کے بغیر کسی امید کے بغیر اسکے کہ آج میں کما رہا ہوں کل کو کوئی اور مجھے کما کر دے گا۔کیوں کہ یہ سوچ اآپکو سواۓ پشیمانی ،شرمندگی اور دکھ کے کے کچھ نہیں ملے گا۔کام کررے رہیں اس سے رُک کر غلطی نہ کریں مڈل ایسٹ میں ہوں تو یہ بلکل نہ سوچیں کہ حالات خراب ہیں تو واپس آجاؤں یا پاکستان کی یاد آرہی ہی تو واپس آجاؤں۔ امید ہےمیری باتیں آپکی سمجھ میں آجائیں گی۔

جزاک اللّہ

Sort:  
 3 years ago 

Nice article and excellent photography 👍

 3 years ago 

Thanku so much

بہترین میسج دیا ہے اور انشاء اللہ آپ کی پوسٹ بہت پسند کی جائے گی سٹیمٹ ورلڈ میں

 3 years ago 

یہ تو آپ لوگوں کا پیار ہے۔شکریہ

سچی

Apny dairy bhot achi likhi hy

You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thank you.

آپ کو @yousafharoonkhan، پاکستان کے ایک ملک کے نمائندے نے اپ ووٹ دیا ہے۔ ہم Steemit کمیونٹی کیوریٹر @steemcurator07 اکاؤنٹ کے ساتھ ووٹ دے رہے ہیں تاکہ Steemit میں آنے والے نئے آنے والوں کی مدد کی جا سکے۔

برادری کے احساس کو فروغ دینے کے لیے مشغولیت ضروری ہے۔ لہذا ہم اپنے ممبران سے درخواست کریں گے کہ ایک دوسرے کی پوسٹ دیکھیں اور بصیرت انگیز تبصرے کریں۔

شکریہ

 3 years ago 

Thanku so soo much

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63525.38
ETH 2645.15
USDT 1.00
SBD 2.76