میرا نام حرارؤف ہے میرا آرٹیکل اُمید

in Urdu Community3 years ago

اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ سب لوگ اُمید کرتی ہوں ٹھیک ہوں گے۔

_20211112_174455.jpg

       Hope 🌠اُمید

یہ بڑے کام کی چیز ہے۔معاشرے میں کچھ لوگ ایسے ہونے چاہئیں۔جو مسلسل آپ کو اُمید دِلاتے رہیں اندھیرا ہو کچھ نظر نہ آرہا پو، لیکن وہ آپ کو اُمید دِلاتے رہیں کہ نہیں نہیں ٹینشن نہ لیں اِس اندھیرے کے دوسری طرف روشنی موجود ہے میں پہلے اس پر یقین نہیں رکھتی تھی۔

_20211112_174212.jpg

میری زندگی میں ایسا واقعہ ہوا جس کے بعد مُجھے اُمید دِلانے کی اِمپورٹنس کا پتہ چلا۔ ہُوا یہ کہ
تقریباً ایک سال پہلے کووڈ-19وائرس جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دُنیا تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہوئی ہے سب اپنے پیاروں کو اپنے سامنے جاتا ہوا دیکھ رہے تھے میّت کی تدفین کرنے سے بھی لوگ ڈر رہے تھے۔کہیں جوان بچے وائرس سے انفیکٹڈ والدین کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔عجیب دہشت ذدہ ماحول برپا تھا۔
ہوا یہ کہ میری والدہ بھی اس وائرس کی لُپیٹ میں آگئیں۔ہمارے گھر جیسے قیامت کا سماں ہو گیا۔سب نے اپنے اپنے کال ترک کر دیے میں نے جاب چھوڑ دی سب کا کھانا پینا چھُوٹ گیا ٹینشن اور رونا تہجد میں والدہ کیلئے دُعائیں مانگنا۔رشتہ داروں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔اُلٹا ہمیں فون کر کر کے ڈرایا کہ والدہ کو ہاسپٹل ایڈمٹ نہ کروائیں ڈاکٹرز زہر کا انجیکشن لگا کر کووڈ کے مریضوں کو مار رہے ہیں۔ہم کوئی رِسک بھی نہیں لے سکتے تھے ہم نے اُن کا علاج گھر میں رکھ کر ہی کرنا شروع کر دیا۔ایک ہفتہ گزر گیا لیکن والدہ کی حالت میں کوئی سدھار نھیں آیا۔میرا بھائی اور میرا بہنوئی زبردستی میری والدہ کو ہاسپٹل لے گئے۔وہاں جب میری والدہ کو ڈاکٹر نے اگزامن کیا تو اُس نے میرے بہنوئی کو بتایا کہ انکے بچنے کاا چانسز بہت کم ہیں کیوں کہ وائرس نے پورے چیسٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔۔لیکن میرے بہنوئی نے میری والدہ کو اُمید دِلائ کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہلکا سا وائرس ہے آپ ایک دو دِن میں ٹھیک ہوں جائیں گی۔یہ سن کر میری والدہ کو ایسا لگا کہ جیسے آدھی تو یہ بات سُننے کے بعد ہی ٹھیک ہو گئیں۔میری والدہ کو داخل کرلیا گیا اور اللّہ عزوجل کے کرم سے دو ہفتے بعد وہ بلکل صحت یاب ہو گئیں۔اور اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔اس واقعہ سے مجھے یہ پتہ چلا کہ امید زندگی کیلئے کتنی ضروری ہے۔ ہم لوگوں نے اُنھیں خوش رکھنے کی ہر ممکن کوششیں کی تا کہ وہ ہنسیں اور مینٹلی فریش رہیں۔یہ ایک سال پُرانی ہاسپٹل کی تصویریں ہیں۔جو میری والدہ کو خوش کرنے کی کوشش میں بنائی گئیں تھیں۔

_20211112_182731.jpg

_20211112_182720.jpg

_20211112_182711.jpg

کوئی شخص آپکے پاس یہ آکر بولتا ہے کہ جی میری زندگی تباہ ہے مجھے جاب نہیں مل رہی۔ میں بے روزگار ہوں سمجھ نہیں آتی میں کیا کروں۔تو آپ ایک چھوٹی سی اُمید افزاء بات اِس سے کردیں۔کہ دیکھو ایسی کوئی بات نہیں ہے ابھی بہت ای جابز آرہی ہیں اب تو کووڈ بھی ختم ہونے والاا ہے۔مارکیٹ میں جابز اناؤنس ہوئی ہیں آپ وہاں جاب کرلیں۔ایک چھوٹی سی اُمید اِس انسان کو سے کہاں سے کہاں پہنچا سکتی ہے۔ہوسکتا ہے یہ آپکے لیے معمولی سی بات ہو۔آپ کیلئے 20,000 یہ 50,000 کمانا عام سی بات ہو۔ہوسکتا ہے اُس شخص کی زندگی کا دارومدار ہی اسی چیز پر ہو۔اسکو ایک سال گزر گیا ہو اسی 20٫000 کی جاب کیلئے جو
اِسے نہ مل پا رہی ہو۔

_20211112_174152.jpg

ہو سکتا ہے وہ آپکو اتنا مان دیتا ہوکہ وہ آپ کی تھوڑی سی بات سمجھ کر وہ بہت زیادہ اُمید افزاء ہو جاے۔اور کہے کہ ٹھیک ہے وہ اپکی بات پر یقین کرلے اور آگے چلنے لگے تو کوشش کریں کہ اپ ی زندگی میں اپنے آس پاس کے لوگوں کیلئے اُمید کا باعث بنیں۔مایوسی کا باعث نہ بنیں۔

_20211112_174121.jpg

مایوسی کا ایک حصہ بہت اچھا بھی ہوتا ہے۔کہ جب آپ مایوس ہو جاتے ہیں تو آپ اللّہ کے پاس ہی جاتے ہیں۔آپکو پتہ ہوتا ہے کہ کہیں سے کچھ نہیں ہونا جو ہونا ہے یہیں سے ہونا ہے۔اور اللّہ نے ہی کرنا ہے۔لیکن ہمارے لوگوں میں منافقت بہت زیادہ ہے۔ نہ وہ اُمید دِلاتت ہیں اور نہ مایوس کرتے ہیں ہمیشہ بیچ میں چھوڑ جاتے ہیں۔ پنہ نہیں چلتا کہ کام ہورہا ہے کہ نہیں ہو رہا۔بولیں یہ نہ بولیں بات تو کریں نہ۔
بہرحال کوشش کریں اُمید والے بنیں اُمید لے کر آئیں اپنی زنگی میں اسر دوسروں کی زندگی میں بھی۔

_20211112_174142.jpg

اُمید ہے آپ کو میرا آرٹیکل پسند آئے گیا اپنا بہت خیال رکھیے گا کل پھر حاضر ہوں گی۔
جزاک اللّہ

Sort:  
 3 years ago 

Thanku so much

 3 years ago 

Allah ap ki ami ku soni sahat day,, ameen aur aik bat yeah bhe correct ka ap nay bhut achi bat boli omaid insan ku bhut hosla dayti hain lakin bazz dafa khuch log omaid dala kar ,, omaindo par pani phair jatay hain,, khuch log wada omaid kr ka ,, bar bar omaidoo par pani bhe phair day tay,, lakin ap nay bhut acha article lakha hai,,

 3 years ago 

لوگوں سے لگائی گئی اُمیدیں ہیمیں توڑ دیتی ہیں جبکہ اللّہ سے لگی اُمید ہمیں سمیٹ لیتی ہے۔ آپکو میرا آرٹیکل پسند آیا آپ نے کومنٹ کیا میں بہت خوش ہوں۔ اور آمین اللّہ سبکے والدین کو سلامت رکھے اور جو دُنیا فانی سے کوچ کر چُکے ہیں اُنکی آگے کی منزلیں آسان کرے

 3 years ago 

Mashalllah bhot acha article likha hy or Allah ap ki ami ko sehat atta farmay ameen

 3 years ago 

بھائی آپکا بہت بہت شکریہ آپکو میرا آرٹیکل پسند آیا

Loading...

اللہ پاک آپ کی والہ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین،اپ کا آرٹیکل بہت ہی اچھا ھے

 3 years ago 

آمین بہت شکریہ

ناامیدی کفر ھے اور اللّٰہ پاک اپنے پیارے لوگوں سے آزمائش لیتے ہیں اور ان کو اپنی یاد سے جوڑے رکھنے کا بہانا بناتے ہیں کہ میرا پیارا بندہ صرف میری ذات سے جڑا رہے
اللّٰہ پاک آپ کی والدہ صاحبہ کو تندرستی اور خوبصورتی زندگی عطاء فرمائے آمین ثم آمین

 3 years ago 

جی بلکل آپ نے ٹھیک فرمایا۔۔آمین

 3 years ago 

Apny bht acha article likha ha Allah Pak apki Ami ko sehth da Ameen

 3 years ago 

Ameen thanku so much dear💟

Respected join #club5050 and receive extra vote from @steemcurator07. if you increase your 50% steem power , with your weekly earning, then you are eligible to use #club5050


Congratulations

You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thank you.

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 57112.10
ETH 2405.80
USDT 1.00
SBD 2.28