میرا نام حرارؤف ہے انار اور انگور کے متعلق معلومات

in Urdu Community3 years ago

اسلام وعلیکم کیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے۔آج میں آپکو انار اور انگور کے متعلق معلومات فراہم کروں گی۔

   Pomegranate انار

_20211114_173723.jpg

یہ مہینہ دنیا بھر میں ماہ نومبر انار کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قدیم مصر میں انار مختلف قسم کے انفیکشن کے خاتمے کے لیے بطور علاج استعمال کیا جاتا رہا
پاکستان اور افغانستان میں پائے جانے والے شیریں انار کی مثال کہیں نہیں ملتی۔اس وقت انار کا موسم ہے، جس کا شمار پسندیدہ پھلوں میں ہوتا ہے۔

انار ذائقے میں جتنا لذیذ اور رسیلا ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

ذائقے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش یعنی کھٹا میٹھا۔ یہ تینوں ہی اقسام صحت کے لیے فائدہ مند اور غذائی خصوصیات سے بھرپور ہیں۔

_20211114_173656.jpg

انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن اور پوٹاشیئم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

انار دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے اور قلت خون دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

یہ نہ صرف خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے بلکہ معدے اور جگر کی خرابی کو بھی دور کرتا ہے۔

انار خونی بواسیر یا کسی اور طریقے سے خون کے ضائع ہونے سے پیدا ہونے والی کمزوری کو فوری طور پر دور کرکے قوت بحال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ملیریا، ڈینگی، بخار اور خون کے سرطان جیسے مریضوں کے لیے بھی یہ مفید ہے۔

جگر میں صفراء کی زیادتی، گرمی، خون کی خرابی، یرقان اور دیگر امراض کے لیے انار سے بہتر کوئی اور چیز نہیں۔

_20211114_173710.jpg

انار کھانے سے چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے ۔

یہ موٹاپے کو بھی دور کرتا ہے اور کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

      Grapes🍇انگور 

_20211114_173815.jpg

انگور ایک ایسا پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے اور یہ بادشاہوں کاپھل بھی کہلاتا ہے ۔انگور تقریباً دنیا کے ہر ملک میں کاشت کیا جاتا ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ انگور چین ، امریکہ ، اٹلی اور فرانس میں پیدا ہوتا ہے
روز مرہ زندگی میں انگور کا بہت عمل دخل ہے اس سے مختلف اقسام کے جوسز اور جیلیز وغیرہ بنائی جاتی ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ مختلف بیماریوں مثلاً کینسر ، دل کے امراض ، آنکھوں اور شوگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو استعمال کروانے سے خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے
انگور ایک ایسا پھل ہے جسے ہر عُمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے، یہ نا صرف لذیز بلکہ صحت کے لئے
انتہائی مفید بھی ہے۔

_20211114_173841.jpg

انگور کی کئی اقسام ہوتی ہیں جن میں سبز، سُرخ
، نیلے، سیاہ اور جامنی رنگ شامل ہے، انگور سے خُشک میوہ جات بھی بنائے جاتے ہیں جیسے کشمش اور منقہ۔انگور کے بے شمار فوائد ہیں یہ چہرے کی رنگت نِکھارنے اور ایکنی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اِس کے علاوہ انگور ایک مہینہ لگاتار کھانے سے انسانی جسم کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں

_20211114_173804.jpg

انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر
کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔
۔انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔

اُمید ہے آپکو میری پوسٹ پسند آۓگی
اپنا بہت خیال رکھیے گا کل پھر حاضر ہوں گی
کل پھر حاضر ہوں گی
جزاک اللّہ

Sort:  
 3 years ago (edited)

بہت کمال کی انفارمیشن مہیا کی ھے آپ نے انار اور انگور کے بارے میں
دیکھ کر دل کرنے لگا

 3 years ago 

نوازش

 3 years ago 

Mashalllah jnab bhot acha article likha hy ap ny achy fawaid batain hain good work dude 💖

 3 years ago 

Thanks khan saab.😊💖

 3 years ago 

بہت اچھا بتایا ہے آپ نے انگور اور انار کے بارے میں۔اور فوٹو گرافی بھی بت اچھی کی ہیں۔

 3 years ago 

Apka shukria

 3 years ago 

Good work

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 56905.43
ETH 2398.24
USDT 1.00
SBD 2.26