Club75 My blessed day with family birthday celebration 🎉 🌹club5050 to club100 urducommunity

in Urdu Community3 years ago

اللّہ کے پاک نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مدد کرنے والا ہے۔

صبح کا آغاز

اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں ٹھیک ہوں گے اور سب اپنے گھروں میں محفوظ ہوں گے۔ آج
میں آپ سے اپنی ڈائری شئر کروں گی۔آج میری صبح کا آغاز صبح ساڑھے چھے بجے ہوا میں اٹھی اور منھ ہاتھ دھوۓ وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اسکے بعد میں نے ہیٹر چلایا اور پھر کچھ دیر ہاتھ سیکے اور پھر میں دوبارہ سو گئی پھر میری آنکھ صبح آٹھ بجے کھلی میں نے اٹھ کر منھ ہاتھ دھوۓ اور پھر اپنے لیے ناشتہ بنایا پھر میں نے اسکی فوٹوگرافی کی ناشتہ کرنے کے بعد میں نے گھر کی صفائی شروع کردی بارش کی وجہ سے گھر بہت گندا ہو جاتا ہے اور پھر سردی میں روز صفائی کرنی پڑتی ہے۔خیر میں نے اپنے روم کی ڈسٹنگ کی اور برتن صاف کیے

_20220108_181549.jpg

دوپہر کا وقت

پھر میں نے امی کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے بارے میں ڈسکس کیا کہ آج کھانے میں کیا بنے گا۔ ہم نے کھانے میں آج ساگ اور مچھلی کا سالن ںنایا تگا اور میری بہن بھی آئی ہوئی تھی تو ہم نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا اسکے بعد ظہر کا ٹائم ہو گیا تو میں نے ظہر کی نماز ادا کی اسکے بعد سب نے پڑھی اور پھر میں نے سبکے لیے چاۓ بنائی پھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتی رہی

_20220106_180947.jpg

شام کا وقت

شام کا وقت ہوا تو میرے بہنوئی سرپرائز کیک لے آۓ آج میرے بھانجے کی برتھ ڈے ہے بہت ہی پیارا کیک لاۓ میرے بھانجے کا فیورٹ کریکٹر بنوایاڈورےمون جو تقریباً ہر بچے کو ہی پسند ہے۔پھر ہم سب نے مل کر کیک کٹ کروایا اور پھر کھایا ںہت ہی مزےدار کیک تھا مجھے تو بہت لذیز لگا۔ اسکے ںعد ہم نے گپ شپ کی اور پھر میری بہن اپنے شوہر کے ساتھ گھر ی گئی۔

_20220108_174017.jpg

_20220108_173842.jpg

رات کا وقت

رات کو میں نے جلدی جلدی روٹی بنا لی کیونکہ گیس چلی جاتی ہے اور پھر میں نے کھانا گرم کیا اور سب کو انوائیٹ کیا ہم سب نے مل کر رات کا کھانا کھایا۔اور پھر کچھ دیر ٹی وی دیکھا کل رات میں نے ایک فلم دیکھی ٫٫روپوش،، بہت ہی اچھی فلم تھی۔آپ لوگ بھی دیکھیۓ گا۔ خیر اسکے بعد میں ڈائری لکھنے بیٹھ گئی اور اپنی آج کی تمام روٹین سوچی اور لکھنے بیٹھ گئی میرے والد صاحب میرے لیے بہت ساری کھانے کی چیزیں لے آۓ میں بیت خوش ہو گئی پھر میں نے اسکی فوٹوگرافی کی اسکے بعد میں نماز پڑھوں گی۔

_20220108_173903.jpg

اختتام

تو دوستوں یہ تھی میری آج کی ڈائری امید کرتی ہوں آپکو پسند آۓ گی اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اپنے پیاروں کا خیال رکھۓ گا کل پھر حاضر ہوں گی۔
جزاک اللّہ
Thanks to sir @yousafharoonkhan @urdu-community
Regards @hirarauf❣️

Sort:  

Congratulations for celebration with your family

 3 years ago 

Thanku

آج آپ نے اپنے بھانجے کی سالگرہ منائی ہے آپ کو بہت بہت مبارک ہو

 3 years ago 

بہت شکریہ

 3 years ago 

Bhot khob

 3 years ago 

Shukria

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 57679.84
ETH 2442.12
USDT 1.00
SBD 2.34