Club75 My beautifull day spent with mama and czns💖🌹club5050 to club100 urdu-community

in Urdu Community3 years ago

اسلام وعلیکم
اللّہ کے پاک نام سے شروع جو سب کا مالک ہے سب کو پالنے والا ہے سب اُسی کی عبادت کرتے ہیں اور اُسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مدد کرنے والا ہے۔

صبح کا آغاز

آج میری صبح کا آغاز صبح چھے بجے ہوا میں نے ایک اور دن کی مہلت پر اپنے رب کا شکر ادا کیا اور اُٹھی منھ ہاتھ دھوۓ پھر وضو کیا اور صبح کی نماز کچن میں ادا کی کیوں کہ کچن دوسرے کمروں کی نسبت تھوڑا گرم ہوتا ہے کیوں کہ چولہا آن ہوتا ہے اور نیں وضو کرنے سے پہلے ہی چولہا آن کردیتی ہوں جس سے کچن تھوڑا گرم ہو جاتا ہے پھر تھوڑی دیر ہاتھ سیکے۔اور پھر باری باری سب کو اُٹھا دیا اور ناشتہ بنانے چلی گئی سب کے لیے ناشتہ بنایا جب ناشتہ بن گیا تو ہم سب نے مل کر صبح کا ناشتہ کیا اور اللّہ پاک کا شکریہ ادا کیا پھر میں نے ناشتے کے برتن اُٹھا لیے آج سکول سے چھٹی تھی تو میں نے سب سے پہلے سارے برتن دھوۓ اور پھر کچن صاف کیا اسکے بعد میں نے اپنا کمرے میں ڈسٹنگ کی اور سپائڈر ویب صاف کیے

_20211218_171035.jpg

دوپہر کا وقت

پھر میں نے امی کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے بارے میں ڈسکس کیا کہ آج کیا بنے گا ۔میرے بابا پکانے کیلئے چکن لے آۓ بارہ بجے امی اور میں کچن میں دوپہر کے کھانے کی تیاری کرنے لگے ہم نے مل کر دوپہر کا کھانا بنایا۔کھانا بنانے کے بعد میں نے روٹی بنا لی اور ہم سب نے مل کر دوپہرا کا کھانا کھایا اسکے بعد امی اور میں دھوپ میں بیٹھے باتیں کرتے رہے۔ دوپہر می نماز ادا کی۔ اسکے بعد میں نے جو شادی میں جیولری پہنی تھی وہ سیٹ کر کے رکھی ہے اور پھر میں انکی تصویریں بنانے لگی سوچا اپنی کلیکشن آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کروں لیکں یہ بس وہ جیولری ہے جو میں نے شادی میں استعمال کی تھی۔امید ہے آپکو پسند آئے گی۔

_20211206_053904.jpg

_20211206_053842.jpg

_20211206_053808.jpg

_20211206_053749.jpg

_20211206_053740.jpg

_20211206_053732.jpg

_20211206_053723.jpg

شام کا وقت

شام کے وقت ٹیوشن کے بچے پڑھنے آگئے میں نے دو گھنٹے انھیں پڑھایا اور پھر چاۓ بنانے چلی گئی۔سب کیلے چاۓ بنائی اور پھر میں اپنے کزن کا نیا گھر دیکھنے چلی گئی بہت ہی پیارا پورشن بنایا ہےہم مل کر بیٹھے گپ شپ کی میں نے اُس کے نۓ پورشن کی تصویریں بھی بنائیں۔ ماشاءاللہ بہت ہی پیارا بنایا ہے اللّہ انکو رہنا نصیب کرے اور نئے گھر میں ڈھیروں خوشیاں دے آمین۔ڈریسنگ روم بیڈروم اور اوپن کچن مجھے تو سب کچھ بہت ہی اچھا لگا ہے کافی دیر ہوگئی تھی باتوں باتوں میں پتی ہی نہیں چلو پھر ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے کیوں کہ سردی کافی ذیادہ ہو جاتی ہے۔آپ لوگ بھی بتائیے گا کہ آپ سب کو کیسا لگا گھر۔۔

_20211218_165651.jpg

_20211218_165640.jpg

_20211218_165628.jpg

_20211218_165617.jpg

_20211218_165602.jpg

_20211218_165552.jpg

_20211218_165540.jpg

_20211218_165527.jpg

_20211218_165512.jpg

_20211218_165458.jpg

رات کا وقت

رات کے وقت ہم گھر واپس آگئے۔اور سب مل کر بیٹھے اور گپشپ کی۔کچھ فیملی ڈسکشنز ہوئیں اسکے بعد میں کچن میں چلی گئی پکانا کچھ نہیں تھا میں نے کھانا گرم کیا اور سبکو انوائٹ کیا ہم سب نے مل کر کھانا کھایا اور اب میں مونگ پھلی کھا رہی ہوں۔ کمنٹ سیکشن میں شکوے سے بچنے کیلئےآپ لوگوں کو بھی پوچھ رہی ہوں😄

اختتام

تو یہ تھی میری آج کی پوسٹ امید کرتی ہوں آپ سب کو میری پوسٹ پسند آۓ گی اپنا بہت خیال رکھیے گا کل پھر حاضر ہوں گی ۔
جزاک اللّہ

Sort:  
 3 years ago 

Mashalllah jnab ya Jewelry ap phain kr bhot peari lagi hon gi or achi diary likhe hy

 3 years ago 

Thanku khan saab

 3 years ago 

thank you very much for sharing your this diary ,,your post has been selected for booming

 3 years ago 

Thanku respected

Good

 3 years ago 

Thanku

بہت دلکش اور لطف اندوز فوٹو گرافی کی ھے اور پوسٹ پر آپ کی محنت واضح دکھائی دے رہی ہے بہت خوب

 3 years ago 

آپکی محبتوں کا شکریہ

 3 years ago 

AP n photogrphy bht achi sheer ki Hy hmry sath thank you hira

 3 years ago 

Thanku so much Tanzeela

Apny bhot achi photography ki hy

 3 years ago 

Shukria muskan

Nice to see your diary...
Keep it up and success with steem.

Regards

@alirazaop

4gZTTLyoV1msFb1u1BdB14ZHSP5sNg8hbP9cbJyTmUqfzLdJ5RNSzupDbi5bGgkab7bnRGbyr1s3e8NW9yM2VW37Fm5yJVffHiUbnyAnFvc4MiPpXSxhuvgNK5w2a9...y2q6j6rQbLdE6PyHEwUnH3q7VbFecBSxeKzefrRrsnqdcbiC6dMADpP6zGFiQDYPuWHNVJsQkP8wNP3mXFpcHvUQN2QYtEpNJaQAYJ14hqhp8Q42jvHpXtGSbg.png

 3 years ago 

Thanku so much @alirazaop

👍

You have written a diary very well

 3 years ago 

Thanku hassan

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 67638.45
ETH 2614.27
USDT 1.00
SBD 2.67