Club75 My beautiful monday🍁 club5050 to club100 urducommunity

in Urdu Community3 years ago (edited)

اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مدد کرنے والا ہے

_20211227_165058.jpg

صبح کا آغاز

اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ لوگ امید ہے آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے آج میں آپ سب اپنی ڈائری شئیر کروں گی آج میری صبح کا آغاز ساڑھے چھے بجے ہوا میں اٹھی منھ ہاتھ دھوۓ وضو کیا اور اللّہ عزوجل کے حضور نماز فجر ادا کی اور کچھ دیر کیلئے اپنے براندہ میں ٹہلتی رہی۔
اسکے بعد میں نے ہیٹر جلایا اور تھوڑی دیر اس پر ہاتھ سیکے اور پھر امی کو اُٹھانے چلی گئی تو دیکھا وہ پہلے سے اٹھی ہوئی تھیں
اسکے بعد میں کچن کی طرف چلی گئی میں نے ناشتہ بنانا شروع کردیا تھوڑی ہی دیر میں ناشتہ بن کر تیار ہو گیا تھا اتنے میں گھر کے باقی افراد بھی اٹھ گئے تھے میں نے سب کو ناشتہ کیلئے انوائٹ کیا سب ناشتہ کی ٹیبل پر آکر بیٹھ گئے ہم نے مل کر ناشتہ کیا جب ناشتی
ہ ہو گیا میں نے برتن سمیٹے اور اٹھا کر کچن میں رکھ دیے چونکہ آج سوموار کا دن تھا تس سکول جانا تھا تو میں سکول کیلئے تیار ہو گئی میرے
والد صاحب مجھے سکول چھوڑنے کیلئے آئے سکول کے دروازے پر چھوڑ کر میرے والد صاحب گھر کی طرف روانہ ہو گئے
میں سکول کے دروازے سے اندر داخل ہوئی اور اپنی کولیگس سے حال احوال لیا اور پھر اپنی حاضری لگا کر اپنی کلاس میں چلی گئی چونکہ سردی بہت ذیادہ ہے اسلیے اسمبلی کچھ ٹائم سے نہیں کروا رہے ۔
اسکے بعد میں نے بچوں کی حاضری لے لی اور پڑھانا شروع کردیا چار لیکچر ڈیلیور کیے اور چار پیریڈ کے بعد بریک ہو گئی
میں کچھ دیر دھوپ میں بیٹھی اور پھر اپنی کولیگس سے گپ شپ کی۔اسکے بعد دو پیریڈ میں میں نے بچوں کو کچھ
ایکٹیویٹی کروائیں اسکے بعد چھٹی کی بیل ہوئی تو میں نے لائن بنوا کر بچوں کو سکول سے باہر جانے دیا۔میں نے اب کو اللّہ حافظ کیا اور میں بھی سکول سے بایر آگئی میرے والد صاحب مجھے لینے آئے ہوۓ تھے میں ان کے ساتھ گھر آگئی۔

_20211227_164910.jpg

_20211227_164858.jpg

دوپہر کا کھانا

گھر آکر میں نے سب سے پہلے اپنی امی کا حال احوال لیا ادھر ادھر کی باتیں کرتی رہی میں اپنی امی سے ساری باتیں شئیر کرتی ہوں کیوں کہ میری امی میری داوڈت کی طرح ہیں وہ مجھے سمجھتی ہیں اور اچھا مشورہ بھی دیتی ہیں اور یہ بھی بتاتی ہیں کہ میرے لیے کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔
انھوں نے مجھے کہا کہ جلدی سے نماز پڑھ لوکہیں قضاء نہ ہو جائے میں نے منھ ہاتھ دھو کر وضو کیا اور جائے نماز بچھا دی اور ظہر کی نماز پڑھی اور اللّہ سے دعا کی۔اسکے بعد میری امی میرے لیے دوپہر کا کھانا لے کر آئیں میں نے کھانا کھایا آج گھر میں دال بنی ہے۔
مجھے دال بہت پسند ہے کیوں کہ میری امی بیت اچھی بناتی ہیں۔میں نے اا میں راٹی چُور کر کھائی اسکے بعد میری امی سلطان زکریا جارہی تھیں تو میں نے کہا میں بھی جاؤں گی تو ہم دونوں میرے والد صاحب کے ساتھ سلطان زکریا گئے۔
وہاں جا کر ایک الگ ہی روحانی سکون محسوس ہوا اتنا سکون تھا کہ میرا واپس آنے کیلئے دل بھی نہیں کر رہا تھا۔
ہلکی ہلکی گلاب کی خوشبو، ہوا میں خاموشی ، ایسا محسوس ہوتا تھا ہم دُنیا سے کہیں دُور ایک الگ جزیرے پر آگئے ہیں جہاں کے ماحول میں روحانیت ہے۔
خیر ہم واپس تو آنا ہی تھا میں نے کچھ تصویریں بھی بنائیں اور پھر ہم اپنے والد صاحب کے ساتھ گھر آگۓ گھر آکر میں نے نماز پڑھ کر پھر میں نے تھوڑی دیر ریسٹ کیا اور پھر ٹیوشن کے بچے پڑھنے آگئے۔میں نے انکودو گھنٹے پڑھایا اور پھر وہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔

IMG_20211227_165029.jpg

شام کا وقت

شام کو عموماً سردی بہت ذیادہ ہو جاتی ہے تو میں کچن میں سب کیلئے چاۓ بنانے چلی گئی چاۓ بنانے کے بعد میں نے سب کو دی ااکے بعد میں نے کچھ ڈراۓ فروٹ کھایا اور اب کو دیا ڈراۓ فروٹ کچھ مکس تھا۔اور محنت کر کے کھانے والا تھا مطلب وہ اپنے اپنے شیل میں تھے تو کھانا آسان نہیں تھا میری امی نے مجھے توڑ کر دیے تو میں نے کھاۓ۔ اور سب کو دیے عصر کا ٹائم تھا نماز ادا کی۔پھر میں نے اپنے موبائل میں ایک ڈرامہ دیکھا اور اسکے بعد سو گئی رات کو آنکھ کھُلی۔

_20211227_163335.jpg

_20211227_162949.jpg

رات کا وقت

رات میں کچھ بنانے کیلے نہیں تھا میں نے کھانا گرم کیا اور سب کو دیا اسکے بعد
میں فری تھی تو سوچا آج کی ڈائری لکھ لوں اپنی آج کی روٹین سوچی اور لکھنا شروع کردی آج کا دن کافی مصروف تھا پر آرام کا ٹائم بھی نکال لیا تھا پوسٹ کرنے کے بعد میں مغرب کی نماز پڑھوں گی اور پھر ایک ڈرامہ دیکھوں گی فیملی کے ساتھ گپ شپ کروں گی پھر سو جاؤں گی۔

اختتام

تو یہ ےھی میری آج کی ڈائری اُمید ہے آپکو پسند آۓ گی اپنا بہت خیال رکھے گا کل پھر حاضر ہوں گی
جزاک اللّہ

Special thanks to sir @yousafharoonkhan @urdu-community

Regards @hirarauf💖

Sort:  

بہت اچھی ڈائری لکھی ہے

 3 years ago 

آپکا بہت شکریہ

 3 years ago 

آپ نے بابا سلطان زکریا صاحب کے دربار پر حاضری دے کر بہت اچھا کیا ہے،اور ماشاءاللہ فوٹو گرافی بھی بڑی زبردست کی ہے

 3 years ago 

آپ کی محبتوں کا شکریہ😊

میاں محمد ذکریا سلطان صاحب بہت بڑے ولی اللہ گزرے ہیں ان کی درگاہ سے دل 💓💓 کو بہت تسکین ملتی ہے

 3 years ago 

آپ نے بلکل ٹھیک فرمایا۔

 3 years ago 

Ap ny bht achi dairy likhy h

 3 years ago 

آپکا بہت شکریہ

 3 years ago 

Mashalllah jnab ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy vee

 3 years ago 

Shukria jnaab

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 67638.45
ETH 2614.27
USDT 1.00
SBD 2.67