Club75 My beautiful day cooking and sketching club5050 to club100 urducommunity

in Urdu Community3 years ago

اللّہ کے پاک نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مدد کرنے والا ہے

صبح کا آغاز

اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں ٹھیک ہوں گے اور اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے۔آج میں آپ سب سے اپنی مصروفیات شئیر کروں گی۔آج میری صبح کا آغاز صبح چھے بجے ہوا میں اُٹھی منھ ہاتھ دھوۓ اور وضو کیا اور نماز فجر ادا کی۔کچھ دیر ٹہلتی رہی پھر ہیٹر پر ہاتھ سیکے اسکے بعد میں ناشتہ بنانے چلی گئی سب کو جگایا جب ناشتہ بن گیا تو سب نے مل کر ناشتہ کیا اسکے بعد میں نے برتن سمیٹے اور سکول کیلئے تیار ہوگئی میرے والد صاحب مجھے سکول چھوڑنے آۓ۔سکول کے گیٹ سے چھوڑ کر واپس گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔میں نے سکول میں اپنے فرائض سر انجام دیے اور بچوں کو کچھ ایکٹیویٹی کروائیں اسکے بعد کچھ لیکچرز ڈیلیور کیے اور پھر چھٹی کا ٹائم ہو گیا اور میں نے بچوں کی لائن بنوا کر سکول سے باہر رخصت کیا اسکے بعد میں اپنے والد صاحب کے ساتھ گھر آگئی۔

_20211220_191504.jpg

دوپہر کا وقت

گھر آکر میں نے منھ ہاتھ دھوۓ وضو کیا اور نماز ظہر ادا کی اسکے بعد میں امی کا ہاتھ بٹانے کچن میں چلی گئی ہم دونوں نے مل کر دوپہر کا کھانا تیار کیا۔ہم نے کلیجی چکن بنایا۔ اصل میں چکن بنانا تھا لیکن کلیجی بچی ہوئی تھی تو امی نے کہا آج چکن کلیجی مکس بنا لیتے ہیں ۔امی کے ساتھ باتیں کرتے کرتے پتا ہی نہیں چلتا اور سارا کام ہو جاتا ہے میں نے جلدی سے روٹی بنا لی اور ہم نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔اور پھر میں نے کچھ دیر آرام کیا اتنے میں ٹیوشن کے بچے آگئے۔میں نے انکو دو گھنٹے انہیں پڑھایا اور پھر میں نے اپنے لیے چاۓ بنا لی چاۓ پی تو سردی کا احساس تھوڑا کم ہوگیا

_20211221_165000.jpg

_20211221_164937.jpg

_20211221_164925.jpg

_20211221_164838.jpg

_20211221_164907.jpg

_20211221_164852.jpg

_20211221_164823.jpg

_20211221_164811.jpg

شام کا وقت

شام کے وقت میں نے سوچا کتنا ٹائم ہوگیا سکیچنگ نہیں کی لہذا میں نے ٹنکل بیل کی سکیچنگ کی اور اسکے ساتھ اردو کمیونٹی کا لوگو بھی بنایا۔ میں نے بہت انجواۓ کیا۔۔میری امی جی نے میری سکیچ کی بہت تعریف کی میں نے سب سے پہلے لیڈ پنسل سے ٹِنکل بیل کا کیریکٹر بنایا اکے بعد اس پر بلیک مارکر سے پرومینینٹ کیا اور پھر اس میں کلر کر دیے۔ پھر میں نے اس سکیچ کی تصویریں سٹیمٹ کے لیے بنائیں۔پھر میں نے وہ سکیچ اپنی بھانجی کو دے دیا وہ بہت خوش ہو گئی۔

_20211221_153745.jpg

_20211221_153734.jpg

Screenshot_20211221-163530.png

Screenshot_20211221-163524.png

_20211221_154914.jpg

_20211221_145942.jpg

_20211221_145934.jpg

رات کا وقت

اب میں فری تھی تو میں نے سوچا ڈائری لکھ لوں پھر میں نے مصروف ہوجانا ہے۔کوئ نہ کوئی مہمان آجاتا ہے یہ کوئی کام کرنا ہوتا ہے۔اسکے بعد میں کھانا کھاؤں گی اور تھوڑا کام کر کے سو جاؤں گی۔

اختتام

امید ہے آپکو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی اپنا بہت خیال رکھیے گا کل پھر حاضر ہوں گی
جزاک اللّہ

Sort:  
 3 years ago 

Apny mashAllah bht achi photography ki hy apki aj ki post mjh BHT achi lgi

Walaikum'Assalam kaleji chicken tasty lag raha hy looking wise, ap kisi dosry community me b apni socketing krain post Ma'Sha'Allah ap k pas to ye bara acha talent hy 💖

 3 years ago (edited)

آپ کے سراہنے کا شکریہ پرل

 3 years ago 

Thanku so much tanzila

 3 years ago 

You sketched urdu community..great work.beauriful ..well appreciated 🍾

 3 years ago 

Thanku so much respected😊

آج آپکی ڈائری اور فوٹوگرافی کی جتنی تعریف کی جائے کم ھے ویلڈن

 3 years ago 

سر آپ نے میرے کام کو سراہا ہے آپکا دل سے بہت شکریہ

حرا جی الحمدللہ رب العالمین
کیا کمال کی آرٹ کی ھے یار اور وہ بھی اردو کمیونٹی کے لیے۔بہت خوب جناب

 3 years ago 

آپکا بہت بہت شکریہ سر آپ نے میرے کام کو سراہا۔اردو کمیونٹی میرے لیے فیملی کی طرح ہے اس آرٹ کے زریعے یہ میرا چھوٹا سا تھینکیو ہے۔

 3 years ago 

Good drawing I really liked your drawing, God bless you and your family good luck 👍

 3 years ago 

Thanku so much

Apny dairy bhot achi likhi hy aur photography bhi bhot achi hy

آپ کی فوٹو گرافی بہت اچھی ہے اور خاص کر پینٹنگ مجھے اچھی لگی ہے

 3 years ago 

آپکا بہت شکریہ

 3 years ago 

Mashalllah jnab itni peari cooking or itni peari drying kia bat hy jnab subhanallah 👉♥️

 3 years ago 

Thanku so much khan saab.

 3 years ago 

Nice good work and photography

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 64119.05
ETH 2765.04
USDT 1.00
SBD 2.66