Club75 my beautiful day🌹8,december club5050 to club100 urducommunity

in Urdu Community3 years ago

اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت
رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتےہیں سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، قیامت کے دن کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے مدد چاہتے ہیں۔اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے

صبح کا آغازکیا

کیسے ہیں سٹیمینس امید کرتی ہوں آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور سب اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے
آج میں آپ لوگوں سے اپنی ڈائری شئیر کروں گی آج میری صبح کا آغاز صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا میں اُٹھی منھ ہاتھ دھوۓ اور نماز فجر ادا کی سب کے لیے دعائیں مانگیں
اسکے بعد میں کچن میں ناشتہ بنانے کیلئے چلی گئی اور جب ناشتہ بن گیا سب نے مل کر صبح کا ناشتہ کیا اور پھر میں سکول کے لیے تیار ہو گئی۔میرے والد صاحب مجھے سکول چھوڑنے کے لیے آۓ۔
انھوں نے مجھے سکول کے گیٹ پر چھوڑا اور واپس چلے گئے اور میں اسکول میں داخل ہو گئی۔اسکول میں میں نے اپنے فرائض سر انجام دیے سٹوڈنٹس کو ٹیکسٹ بک سےلیکچرز دیے اسکے بعد بریک ہو گئی میں نے اور میں کچھ دیر اپنی

کولیگس کے ساتھ گپ شپ کی اور کشمیری چائے پی جو ہماری کینٹین کی خالہ بہت اچھی بناتی ہی کچھ دیر بعد بریک کا ٹائم ختم ہو گیا تو سب ٹیچرز اپنی اپنی کلاسس کی طرف روانہ ہو گئیں۔ بچوں کو دو پیریڈ ایکٹیوٹیز کروائیں اسکے بعد
چھٹی کا ٹائم ہوگیا
اور جیسے ہی بیل بجی میں اپنے سٹوڈنٹس کی لائن بنوا کر سکول کے بڑے گیٹ تک لے آئی۔اور آہستہ آہستہ انہیں باہر جانے دیا۔اور میں خود بھی ابایا کر کے باہر آگئی میرے والد صاحب مجھے لینے آۓ ہوۓ تھے۔میں انکے ساتھ گھر آگئی

_20211208_043413.jpg

دوپہر کا وقت

دوپہر کے تقریباً دو بجے میں گھر آگئی میں منھ ہاتھ دھو کر تازہ دم ہو گئی اسکے بعد میں نے ظہر کی نماز ادا کی تھوڑی دیر بعد میری امی میرے لیے دوپہر کا کھانا لے آئیں میں نے کھانا کھایا اور اللّہ عزوجل کا شکریہ ادا کیا۔
اسکے بعد میں نے تھوڑا سا آرام کیا اور تھوڑی دیر بعد ٹیوشن کے بچے پڑھنے آگئے میں نے انکو ٹیوشن دی جب بچے چلے گئے میں نے شام کو سب کے لیے چاۓ بنائی اور اسکے ساتھ بسکٹ اور سپیشل بھاولپور کی مٹھائی بھی پہش کی
جو بہت نرم اور بہت مزے دار تھی اسکی میں نے فوٹوگرافی بھی کی جو میں آپ سب سے شئر کر رہی ہوں۔

_20211208_043128.jpg

_20211208_043118.jpg

_20211208_043108.jpg

_20211208_043054.jpg

_20211208_043042.jpg

شام کاوقت

شام کو میں نے گھر کے تھوڑے کام نمٹاۓ اور سکول کا کام کیا اسکے بعد میں ڈائری لکھنے بیٹھ گئی میں نے صبح سے شام تک جو جو کیا وہ سب اپنی ڈائری میں لکھ لیا اسکے بعد میں پوسٹ کروں گی اور سبکو ووٹ کمنٹ کروں گی کل صبح کے لیے کپڑے آئرن کروں گی اور پھر رات کے کھانے کی تیاری میں لگ جاؤں گی

اختتام

امید ہے آپ سب کو میری ڈائری پسند آئے گی اپنا بہت خیال رکھیے گا کل پھر حاضر ہوں گی
جزاک اللّہ

special thanks to sir @yousafharoonkhan @urdu-community

Regards @hirarauf💖

Sort:  
 3 years ago 

Bhtt achi diary likhi.or photography b achi ki

 3 years ago 

Thanku so much

 3 years ago 

آپ نے کشمیری چائے کی فوٹوگرافی بہت اچھی کی ہے

 3 years ago 

شکریہ تنزیلہ 💖

آپ نے اچھی ڈائری لکھی ہے اور کشمیری چائے تو بہت مزے کی لگ رہی ہے

 3 years ago 

شکریہ

 3 years ago 

Mashalllah jnab ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy

 3 years ago 

Thanku

آپ کی فوٹوگرافی بہت عمدہ ھے

 3 years ago 

شکریہ

bht achi photography ki ap nay or apki diary bht achi hoti h

 3 years ago 

شکریہ

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 60249.86
ETH 2347.79
USDT 1.00
SBD 2.52