رب کی محبت اور رب سے محبت

in Urdu Community3 years ago

رب کی محبت اور رب سے محبت دونوں ہی نصیب والوں کا نصیب بنتی ہیں۔رب سے محبت دونوں جہان سنوار دیتی ہے اور رب کی محبت اُسکی تو پھر بات ہی کیا۔ وہ رب اپنے بندے سے خاموش محبت کرتا ہے اور پھر وہ اپنی محبت جتاتا نہیں ظاہر کرتا ہے اور نوازتا چلا جاتا ہے بِنا کچھ مانگے وہ خاموش دل کی حسرتوں سے بھی واقف ہے

0001.jpg

وہ تو وہ بھی نوازتا ہے اپنے پیارے بندوں کو جو وہ بنا بولے خاموش دل میں حسرت کرتے ہیں اور اُسکی محبت کا صرف یہی پہلو نہیں رب کی محبت جہاں بے انتہا نوازتی ہے وہاں بہت بار امتحان بهی لیتی ہے ایسا نہیں کے جو تکلیف میں ہو اُسکا رب اُس سے محبت نہیں کرتا بیشک وہ ہی اپنے بندے کے سب سے زیادہ قریب رہتا ہے بس کبھی کبھی و اپنے خاص لوگوں کو آزما کر اُن سے سب کچھ واپس لیے کر دیکھنا چاہتا ہے کے میرا یہ بندہ آخر کتنی محبت کرتا ہے میرے سے پھر اس آزمائش میں بھی وہ اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا وُہ ہمت دیتا ہے اپنے پیارے بندوں کو تا کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہو سکیں
رب کی محبّت اور ربّ سے محبت اُسکی نوازشیں اور وہ کٹھن لمحے وہ جو عطا کرے سب تمہارے لیے امتحان ہیں اگر تم سمجھ گئے اور امتحان میں کامیاب ہوگئے تو سمجھو یہ جہاں بھی تمھارا اور وہ جہاں بھی تمھارا جس نے ربّ کی محبّت میں سب امتحان گزار لیے اُسکے لیے سکون ہی سکون ہے

Sort:  
 3 years ago 

بے شک دین اور دنیا کی کامیابی اللہ پاک کی محبت حاصل کر لینے میں ہے

بے شک رب کی محبت جو حاصل کر لے وہ ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو گیا۔

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.25
JST 0.040
BTC 94970.03
ETH 3345.55
USDT 1.00
SBD 7.80