ڈائری بروز منگل

in Urdu Community2 years ago

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

0003.jpg

صبح کا وقت
آج بروزمنگل جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے 7 بج چکے تھے میں اٹھا اور فریش ہوا اور پھر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا ۔تھوڑی دیر میں ناشتہ کا سامان لے کر واپس آ گیا سکول جانے کیلئیے تیار ہونے کو کہا ۔تھوڑی دیر مین ناشتہ تیار ہو گیا اور بچے بھی سکول جانے کیلئےتیار ہو گئے میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر ناشتہ کیا اور پھر بچوں کو لے کر سکول چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔

0002.jpg

دن کے وقت
پھر میں تیار ہو کر شاپ پر چلا گیا اور آدھے گھنٹے بعد شاپ پر پہنچ گیا ۔شاپ پر پہنچ کر مین نےصفائی کی اور پھر کمپیوٹر آن کیا اس کے بعد میں نےمیٹرک کے داخلہ فارم نکالنے شروع کئے جو کہ پرائیویٹ تھے ان کو نکالنے کے بعد میں نےسکول پہنچائے اور پھر میں نے واپس آ کر چند وزئٹنگ کارڈز ڈیزائن کئے اور پھر میں نے کچھ پیڈز کمپوزڈ کئے۔
شام کے وقت
اس کے بعد میں نے پیڈز کے پرنٹس نکالے اور پریس پر چلا گیا چونکہ موسم ٹھنڈا تھا اور دھوپ بھی نہیں تھی اس وجہ سے میں نے پیڈز کی پلیٹس لگائیں اور روشنی پر رکھ دیں ۔دھوپ نہ ہونے کی وجہ سے کافی ٹائم لگ گیا پھر میں نے مشین چلائی اور ہپیڈز پرنٹ کرنا شروع کر دیئے ۔پیڈ زپرنٹ ہونے کے بعد میں واپس شاپ پر آ گیا اور تھوڑا سا کام کرنے کے بعد شاپ بند کر دی کیونکہ بادل چھائے ہوئے تھے اور موسم بھی کافی ٹھنڈا تھے ۔میں نے شاپ بند کرنے کے بعد کے بعد واپس گھر کیلئے روانہ ہو گیا جب میں گھر پہنچا تو کھانا تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کرکھانا کھایا اور پھر کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی

aps.jpg

Sort:  

good post

بہت سارے کھانے ہیں. میرے منہ میں پانی آ رہا ہے۔ میں نے بھوک محسوس کی. آپ نے اچھا کھانا بنایا

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 60268.51
ETH 3201.96
USDT 1.00
SBD 2.43