اپنی ماں کے ہاتھوں پکے کھا نوں کی مْنفرد خْوشبو !

in Urdu Community2 years ago

Arfa.jpg

Arfa 1.jpg

اہلِ ثروت حضرات اکثر بڑے اور معروف ہوٹلوں میں کھا نا تناول کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ بعد میں موصول ہونے والے بِل کی رقم اْن کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی، بڑے گھروں کی اکثر مَستورات کچن میں جا نے سے احتراز ہی کرتی ہیں اور کھانے پکا نے کے لئے تجربہ کار موسَیاں کچن سنبھالے ہوئے ہوتی ہیں، اْدھر دوسری جانب غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ ذیادہ تر گھریلو کھا نوں پر ہی اِکتِفا کرتے ہیں، اْن کے لئے با ہر کے پکے پکا ئے کھا نے کسی طرح بھی سْود مند نہیں ہوتے، ایک تو اْن کا ذائقہ الگ قسم کا ہوتا ہے پھر اْس کے بیش قیمت دام عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑتے ہیں۔ مزید برآں اِن میں مستعمل مرچ مصا لےاور مضرِصحت پروٹین انسا نی جسم میں ٹاپ ٹین بیماریوں کو جنم دینے کا موجب بنتے ہیں۔ ایک ماں اپنے بچوں کے لئے صبح دوپہر اور رات کو جو کھانا بناتی ہے اْس میں اْس کی ممتا سے لبریز پیار کے شامل ہو جا نے

Cooking.jpg

سے اْس میں ایک ایسی منفرد خوشبو پیدا ہوتی ہے جو اْن کے لئے مرغوب غذا بن جاتی ہے اور ماں ہی کے ہاتھوں پکے کھا نے کھا کر سب جواں سالی کی عمر کو پہنچتے ہیں، پھر یہ بات تو اکثر مشاہدے میں آ تی ہے کہ شادیوں کے بندھن میں جکڑے جانے کے بعد اکثر بیٹےماں باپ کے ہمراہ ہی ایک دو منزلہ مکان میں علہدہ کھابے پینے کے ساتھ رہائش رکھتے ہیں، اب اپنی بیویوں کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانے کے بعد اْنہیں شدت کے ساتھ یہ احساس ہوتا ہے کہ شریکِ حیات کھانے بنانے میں ماہر ہو کر بھی ماں کے تجربے کے سامنے ہیچ ہی ہے، وہ اْس کے منہ پر تعریف تو ضرور کرتے ہیں لیکن نیچے ماں کے پکے ہوئے کھانے کی خوشبو کو پا کر بے چین ہو جا تے ہیں کیونکہ یہ اْن کے رگ و پے میں سرایت کر چکی ہوتی ہے جسے وہ تا دمِ آخر کسی صورت بھی بھلا نہیں سکتے۔ علاوہ ازیں عورت کی ذات بارے یہ بات زبا ن زدِعام ہے کہ شادی کے بعد جب وہ نئے گھر میں کچن چلانے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے تو سب سے پہلے اچھے میٹھے اور مزیدار کھانے کھلا کر اپنے دولھے میاں اور اْس کی ماں کے دل میں اترنے کے ساتھ گھر کے سارے افراد کو اپنا گرویدہ بنا تی ہے، اْدھر دولھا میاں جو آج تک ماں کے ہا تھوں کی خوشبو سے لبریز کھانے کھا کھا کر پلا بڑھا ہوتا ہے وہ بھی ضعیف و لاچار ماں کی مجبوری کی ہاں میں ہاں ملا کر بَرِی الِزمّہ ہو جا تا ہے۔

Sort:  
Loading...

#club75 enjoy


Respected thank for joining #club5050 and receive extra vote from @steemcurator07. if you increase your 50% steem power , with your weekly earning, then you are eligible to use #club5050


Congratulations

You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thank you.

 2 years ago 

Bht zbrdst article likha hai ap n

Thanks

 2 years ago 

Ap ny bht achi photography ki h

Thanks

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 66932.02
ETH 3099.57
USDT 1.00
SBD 3.74