عید کا دوسرا دن

in Urdu Community2 years ago

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
آج بروز سوموار ب میری آنکھ کھلی تو صبح کے۵بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کرنماز فجر ادا کی ۔چونکہ آج عید کا دوسرا دن تھا ۔

009.jpg

میں ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار ہو گیا ،میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور پھر اپنے ماموں کے گھر چلا گیا کیونکہ انہون نے آج قربانی کرنی تھی اس لئے میں ادھر چلا گیا ۔
8 بجے گائے کو ذبح کیا اور پھر کام میں مصروف ہو گئے ۔10 بجے موسم کافی خوشگوار ہو گیا اور بارش شروع ہو گئی ۔ہم نے جلدی جلدی اپنا کام مکمل کیا اور دن 12 بجے ہم نے اپنا کام مکمل کر لیا۔

008.jpg

پھر مین گھر واپس آ گیا اور فریش ہو کر کھانا کھایا ۔اور پھر سو گیا ۔اور عصر کے وقت اٹھا اور بچوں کو لے کر پارک چلا گیا ۔جہان پر بچوں نے جھولے کھائے ۔اور خوب انجوائے کیا ۔پھر ہم واپس آ گئے تھوڑی دیر میں کھانا تیار ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کرکھانا کھایا ۔چونکی جسم میں شدید درد تھا کام زیادہ کرنے کی وجہ سے اس لئے میں نے میڈیسن لین اور دائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی

007.jpg

Sort:  

بہترین دن گزارا آپ نے اور پھر بہترین انداز میں پیش کیا ۔

Thanks

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60607.86
ETH 2620.83
USDT 1.00
SBD 2.52