آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

66.jpg

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزجمعرات جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے3:00بج چکے تھے۔کیونکہ روزہ تھا اس لئے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کر سحری کی اور پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر میں نے نماز باجماعت ادا کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ تھوڑی دیر میں بچون کیلئے ناشتہ تیار ہو گیا ۔بچوں نے ناشتہ کیا اور سکول جانے کیلئے تیار ہو گئے ۔ اور پھر میں بچوں کولے کر سکول چلا گیا ۔اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔
دوپہر کا وقت

68.jpg

میں 9 بجے دکان پر جانے کیلئے نکل پڑا اور 30منٹ بعد میں دکان پر پہنچ گیا ۔وہان پر میں نے دکان کھولی اور ڈاکتر کے پیڈز کمپوزڈ کئے ۔پھر شادی کارڈ ڈیزائن کئے اور کچھ اشتہار ڈیزائن کرنے کے بعد پرنٹنگ کیلئے پریس پر چلا گیا ۔ کام کے دوران وقت کا پتہ نہیں چلا ور ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا ۔میں ظہر کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔کیونکہ گرمی کافی زیادہ تھی اس لئے مین نے تھوڑی دیر آرام کیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فی زیادہ ہو رہی تھی اور گرمی بھی کافی زیادہ تھی ۔میں تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد میں دوبارہکام مین مشغول ہو گیا ۔۔ظہر کی نماز کا ٹائم ہوا تو میں اٹھا اور ظہر کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور واپس دکان پر آ گیا
شام کا وقت

67.jpg

دوبارہ کام میں مصروف ہو گیا ۔ اتنے میں افطاری کا ٹائم ہو گیا ۔ مین نے جلدی سے دکان بند کی اور واپس گھر روانہ ہو گیا۔جب میں گھر پہنچا تو افطاری کا ٹائم ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر افطاری کی اورپھر نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔واپس آ کر میں نے کھانا کھایا اور تھوڑی دیر بعد عشاء کی نمازکا ٹائم ہو گیا ۔میں عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا اور وہاں پر تراویح پڑھی پھر گھر واپس آ گیا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی

Sort:  

آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھیں

THanks

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.12
JST 0.026
BTC 56905.21
ETH 2508.41
USDT 1.00
SBD 2.36