آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

26.jfif

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزاتوار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے5بج چکے تھے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہوا وضو کر کے نماز فجر ادا کی پھر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔آج بچوں کی سکول سے چھٹی تھی اس لئے دیر سے بیدار ہوئے ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور پھر قربانی کا جا نور لینے کیلئے منڈی پر جانے کی تیاری کرنے لگا ۔

01.jpg

20.jfif

دوپہر کا وقت
ہم 9 بجے منڈی مویشیاں جانے کیلئے گھر سے نکل پڑے اور دن 10 بجے میں منڈی پہنچ گیا ۔جہاں پر مختلف قسم کے خوبصورت جانور کھڑے تھے ۔گرمی کافی زیادہ تھی اس لئے ہم نے کچھ دیر میلہ مویشیاں کا جائزہ لیا اور پھر ایک گائے پسند آ گئی ہم نےگائے کا سودا کیا اور گائے لے کر گھر آ گئے ۔پھر میں گائے کیلئے چارہ لینے چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔پھر میں ضروری کام کے سلسلہ میں اسکندر آباد چلا گیا ۔اور 3 بجے میں وہاں پہنچ گیا ۔
شام کا وقت
4 بجے میں اسکندر آباد سے واپس گن خیل آ گیا ۔جہان پر میں نے اپنا کام مکمل کیا ۔اور پھر پکی چوک پر آ گیا جہاں پر میں 30منٹ تک گاڑی کا انتظار کیا ۔گاڑی آنے کے بعد میں گاڑی پر سوار ہوا اور دائود خیل پہنچ گیا ۔دائود خیل میں اپنا کام کرنے کے بعد میں گاڑی کے انتظار میں ایک گھنٹہ روڈ پر کھڑا رہا پھر ایک کیری ڈبہ والا آیا میں اس پر سوار ہو ااور شام 6:30بجے میں میانوالی پہنچ گیا ۔پھر میں نے اڈے سے کچھ فروٹس لئے اور واپس گھر کی طرف روانہ ہو گیا ۔شام 7:25بجے میں گھر ہپہنچ گیا تھوری دیر ریسٹ کیا اور پھر فریش ہوا۔ کھانا کھایا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کردی ۔امید ہے آپ کو پسند آ ئے گی

27.jfif

25.jfif

Sort:  
 2 years ago 

Beautiful picture 🖼️

Thanks

as moderator of urdu community , plz stay active , visit post of members, and write daily a post for good vote

Your post is manually rewarded by the @nftmc Community Curation Trail.


Join the NFTMC community to get rewarded.

USE TAG - #nftmc

Curation Trail- @nftmc
Discord- https://discord.gg/5P57gwYYcT
Twitter- https://mobile.twitter.com/NFTMC3

@hassanrazaa امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے. میرے پاس آپ کے لیے ایک چھوٹی سی پیشکش ہے۔ اگر آپ سننے کے لیے چند منٹ نکال سکتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔ اکیلے اکاؤنٹ کو بڑھانا بہت مشکل ہے، اور کمیونٹی کے ساتھ ہم تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو شامل ہو جائیں ورنہ کوئی مسئلہ نہیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو افسوس نہیں ہوگا🙂🙏

Which community

@hassanrazaa nftmc , we have small proposal/offer for you. If you can give few minutes of yours i will explain.🙂🙏

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63439.39
ETH 2545.40
USDT 1.00
SBD 2.66