آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

001.jpg

002.jpg

ہر روز کی طرح آج برواتوارجب میری آنکھ کھلی تو صبح کے6بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا
تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔بچوں کی آج چھٹی تھی اس لئے میں نے کھ وقت بچوں کے ساتھ گزارا اور ضروری کام کے سلسلہ میں عیسیٰ خیل جانے کیلئے تیار ہو گیا ۔۔
میں 9 بجے گھر سے نکل پڑا اور دکان پر پہنچ کر ضروری سامان نکالا اور 10 بجے میں روانہ ہو گیا ۔موسم گرم تھا اور گرمی بہت زیادہ تھی۔ 11:30بجے دائود خیل پہنچ گیا اور اپنا کام مکمل کرنے کے بعد قمر مشانی کی طرف روانہ ہو گیا ۔دائود خیل میں کافی زیادہ گرمی اور حبس تھا اور پسینہ خشک نہیں ہو رہا تھا ۔۔میں دن 1بجے قمر مشانی پہنچ گیا ۔وہاں پر کافی زیادہ گرمی تھی اور گرم ہوا چل رہی تھی ۔مین نے اپنا کام مکمل کیا
اور عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔ عیسیٰ خیل میں جب پہنچا تو ہاں پر گرمی کم تھی اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ۔اور تیز ھوپ نکلی ہوئی تھی ۔میں نے کام مکمل کیا اور واپس کالا باغ کیلئے روانہ ہو گیا ۔مجھے کافی زیادہ بھوک لگی ہوئی تھی ۔میں 4 بجے کالا باغ پہنچا اور کالا باغ ہوٹل سے پہلے کھانا کھایا ۔ اور اسکنر آباد کیلئے روانہ ہو گیا اسکندر آباد مین مین نے اپنا کام مکمل کیا اور واپس میانوالی کیلئے روانہ ہو گیا ۔میں 9 نے راستے سے فروٹس لئے اور گھر روانہ ہو گیا 9 بجے میں گھر پہنچ گیا ۔گھر پہنچ کر مین پہلے فریش ہوا اور پھر کھانا کھا کر کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔

003.jpg

004.jpg

Sort:  
 2 years ago 

Nice photography

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.033
BTC 64192.94
ETH 2764.54
USDT 1.00
SBD 2.65