آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

005.jpg

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزاتوار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے3بج چکے تھے۔کیونکہ روزہ تھا اس لئے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کر سحری کی اور پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر میں نے نماز باجماعت ادا کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔چونکہ آج بچوں کی سکول سے چھٹی تھی اور گھر میں کام لگا ہو اتھا ۔اس وجہ سے صبح صبح میں ٹائل لینے چلا گیا اور ایک گھنٹے بعد واپس آ گیا ۔

006.jpg

دوپہر کا وقت
دن 10بجے میں شاپ پر چلا گیا وہاں پر کچھ پیڈز کی پرنٹنگ کی اور کچھ شادی کارڈ ز کمپوزڈ کئے پھر میںپرنٹنگ پریس پر چلا گیا اور پیڈ زوغیرہ پرنٹ ہونے کے بعد ان کی بائنڈنگ کی ۔پھر ظہر کی نماز کا ٹائم ہو گیا ۔نماز ادا کرنے کے بعد میں نے تھوڑی دیر آرام کیا اور پھر کام میں مشغول ہو گیا ۔کام کرتے ہوئے وقت کا پتہ نہیں چلا عصر کی نماز کا ٹائم ہو گیا ۔۔

007.jpg

شام کا وقت
عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد میں تھوڑی دیر کام کیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا ۔راستے سے افطاری کیلئے فروٹس لئے اور گھر چلا گیا ۔جب میں گھر پہنچا تو افطاری کا ٹائم ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر افطاری کی اورپھر نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔واپس آ کر میں نے کھانا کھایا اور پھر بچوں کو لے کر بازار چلا گیا ۔بازار سے بچوں کیلئے جوتے خریدے اور پھر واپس گھر اآ گیا ۔تھوڑی دیر بعد عشاء کی نمازکا ٹائم ہو گیا ۔میں عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا اور وہاں پر تراویح پڑھی پھر گھر واپس آ گیا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی

008.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.12
JST 0.026
BTC 57110.78
ETH 2521.26
USDT 1.00
SBD 2.32