آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

9.jpg

5.jpg

ہر روز کی طرح آج برواتوارجب میری آنکھ کھلی تو صبح کے6بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا

تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔بچوں کی آج تیوشن سے چھٹی تھی اس لئے میں نے کھ وقت بچوں کے ساتھ گزارا اور ضروری کام کے سلسلہ میں عیسیٰ خیل جانے کیلئے تیار ہو گیا ۔۔
میں 9 بجے گھر سے نکل پڑا اور دکان پر پہن کر ضروری سامان نکالا اور 10 بجے میں روانہ ہو گیا ۔موسم بہت اچھا تھا ۔ٹھنڈی ہوا رہی تھی ۔میں 11:30بجے دائود خیل پہنچ گیا اور اپنا کام مکمل کرنے کے بعد قمر مشانی کی طرف روانہ ہو گیا ۔ائود خیل مین کافی زیادہ گرمی اور حبس تھا ۔میں دن 1بجے قمر مشانی پہنچ گیا ۔وہاں پر کافی زیادہ گرمی تھی ۔لیکن کچھ ہی دیر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور موسم کافی اچھا ہو گیا ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ۔مین نے اپنا کام مکمل کیا

3.jpg

4.jpg

اور عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔ عیسیٰ خیل میں جب پہنچا تو گرمی کا فی زیاہ تھی اور تیز ھوپ نکلی ہوئی تھی ۔میں نے کام مکمل کیا اور واپس کالا باغ کیلئے روانہ ہو گیا ۔مجھے کافی زیادہ بھوک لگی ہوئی تھی ۔میں 4 بجے کالا باغ پہنچا اور کالا باغ ہوٹل سے پہلے کھانا کھایا ۔دھوپ نکلی ہوئی تھی اور حبس کافی زیادہ تھا تھوری دیر میں کالی گھٹائیں چھا گئین اور ٹھنڈی ہواچل پڑی ۔ اور ہلکی سے بارش شروع ہو گئی ۔مین نے اپنا کام مکمل کیا اور واپس پکی شاہ مردان کی طرف روانہ ہو گیا جب مین پکی شاہ مردان تو وہاں پر بارش تھی ۔لیکن میں نے جلدی سے اپنا کام مکمل کیا اور اسکنر آباد کیلئے روانہ ہو گیا اسکندر آباد مین مین نے اپنا کام مکمل کیا اور واپس دائو خیل آ گیا ۔وہاں پر اپنا کچھ کام کیا اور واپس میانوالی کیلئے روانہ ہو گیا ۔جب میں پائی خیل پہنچا تو وہاں پر بارش ہو رہی تھی جو کہ میانوالی تک جاری تھی اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ۔میں نے گھر پہنچ کر پہلے فریش ہوا اور پھر کھانا تیار تھا میں نے کھانا کھایا اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔

8.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.028
BTC 69363.70
ETH 2423.61
USDT 1.00
SBD 2.37