آج کی ڈائری
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
آج بروز جمعہ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے 5 بج چکے تھے میں اٹھا اور فریش ہوا اور پھر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا ۔تھوڑی دیر میں ناشتہ کا سامان لے کر واپس آ گیا اور پھر بچوں کو اٹھایا اور سکول جانے کیلئیے تیار ہونے کو کہا ۔تھوڑی دیر مین ناشتہ تیار ہو گیا اور بچے بھی سکول جانے کیلئےتیار ہو گئے میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر ناشتہ کیا اور پھر بچوں کو لے کر سکول چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔موسم بہت اچھا تھا اور بارش ہو رہی تھی ۔
پھر میں تیار ہو کر شاپ پر چلا گیا شاپ پرپہنچ کر میں نے تھوڑا سا کام کیا اور پھر تمام الماریوں سے سامان نکالا کیونکہ ان میں دیمک لگی ہوئی تھی دیمک کی وجہ سے دو الماریاں ٹوٹ چکی تھیں ان کو ریپئرنگ کیلئے بھیجا اور پھر میں نے تمام سامان نکالا اور صفائی کی جس جگہ پر دیمک لگی ہوئی تھی وہاں پر مین نے سپرے کیا اور صفائی کی ۔پھر مین نے سفائی اور سپرے کرنے بعدد وبارہ کارڈز الماریوں میں فٹ کرنا شروع کر دیئے ۔نماز جمعہ کا ٹائم ہوا تو میں نماز جمعہ ادا کرنے چلا گیا اور واپس آ کر پھر اپنا کام شروع کر دیا ۔اور تمام الماریوں میں سپرے اور سفائی کرنے کے بعد دوبارہ ے سامان رکھنا شروع کر دیا ۔۶
بجے تک میں نے اپنا کام مکمل کیاکافی زیادہ تھک چکا تھا اس لئے میں نے چائی پی اور تھوڑی دیر ریسٹ کیا پھر شاپ بند کر کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا ۔بازار سے بچون کیلئے فروٹس لئے اور گھر پہنچ گیا ۔گھر پہنچ کر میں فریش ہو ااتنی دیر میں کھانا تیار ہو گیا میں نے کھانا کھایا اور پھر بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور پھر دائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔