آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

1.jpg

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزبدھ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے۵بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کرنماز فجر ادا کی ۔پھر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ تھوڑئی دیر میں ناشتہ تہار ہو گیا ،میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور بچوں کو ٹیوشن چھوڑنے چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔

2.jpg

دوپہر کا وقت
میں 9 بجے شاپ پر چلا گیا راستے میں ضروری کام کیلئیے تھوڑی دیر رکا ۔پھر میں شاپ پر چلا گیا جب میں شاپ پر پہنچا تو 10بج چکے تھے۔ مین نے اللہ کا نام لے کر شاپ اوپن کی ۔صفائی کی اور پھر کمپیوٹر آن کئے ۔اس کے بعد میں نے وزئتنگ کارڈ دیزائن کیا ۔اور لیٹر پیڈ بنایا ۔پھر میں نے مدرسہ کی سند ڈیزائن کی ۔پھر میں نے میڈیکل سٹور کے پیڈز ڈیزائن کئے

3.jpg

شام کا وقت
پیڈز ڈیزائن کرنے کے بعد ان کی پرنٹنگ کیلئے میں پریس پر چلا گیا ۔موسم کافی اچھا تھا بادل چھائے ہوئے تھے اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ۔مین نے پیڈز پرنٹ کئے اور ان کی بائندنگ کی اتنی دیر میں شام ہو گئی ۔9 بجے میں دکان بند کی اور بازار سے فروٹس لئے اور پھر گھر چلا گیا ۔جب میں گھر پہنچا تو کھانا تیار تھا میں نے کھانا کھایا اور کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارا پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔

4.jpg

Sort:  
 2 years ago 

stay active and write daily dairy or post, to stay active,,, selected post for reward

khobsorat photo bachoo ki bani hai bhut pyri lug rahi

Thanks

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60578.94
ETH 2625.05
USDT 1.00
SBD 2.54