My diary for today || BBQ party with friends

in Urdu Community2 years ago

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

IMG_20211119_164631.jpg

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے صبح کا آغاز اللہ کے نام سے شروع کیا کرو کیوں کہ آپ کا پورا دن اللہ کے ذمہ ہو جائے گا اور اللہ آپ کو اس دن میں مصیبت سے بچائے گا اور اللہ کریم آپ کو اچھے لفظوں سے نوازے گا اور اللہ کریم آپ کو برائیوں سے محفوظ رکھے گا اور جب آپ صبح کا آغاز صرف بستر پر سو کر کرو گے تو آپ کا سارا دن بیکار جائے گا اور آپ اس دن میں برائیاں اور مصیبت میں مبتلا ہو جاؤ گے اسی لئے ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ ہم صبح کا آغاز نماز فجر سے کریں اور اس کے بعد تلاوت قرآن سے کریں میں سب سے پہلے نماز فجر پڑھی اور اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرنے کے بعد کچھ ٹائم واک کرنے کے لیے گیا کیونکہ جب آپ صبح اٹھ کر واپس کرو گے تو آپ کا جسم فِٹ رہتا ہے اور اگر آپ میں موٹاپا ہے تو آپ موٹاپے سے بچ سکو گے اور صبح واک کرنے سے بیماریوں سے نجات ملتی ہے آپ کو بھی چاہیے کہ صبح نماز کے بعد واک کریں میں جب وقت سے واپس آیا تو دودھ میں چھلکا ملا کر پیا میں دودھ میں چھلکا اس لئے ملا کر پیتا ہوں کیونکہ میرا معدہ بہت زیادہ گرم ہے اور یہ چھلکا معدے کو ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتا ہے اور میں اسی لیے دودھ میں چھلکا ملا کر پیتا ہوں اس کے بعد پھر میں نے موبائل استعمال کیا سب سے پہلے میں نے موبائل فون کیا تو میرے دوستوں کے کچھ میسج آئے ہوئے تھے اور انہوں نے مجھے کہا کہ آج سیخ کھانے جائیں گے جو کہ ہمارے شہر موچھ میں ایک نیو دوکان بنی تھی تو میں نے ان کو بتایا کہ آج ظہر کی نماز پڑھ کر جائیں گے اس کے بعد میں نے موبائل پر اپنی اردو سٹیم اٙن کی جس میں میری پوسٹ پر کچھ دوستوں کے کمنٹ آئے ہوئے تھے تو میں نے ان کو رپلائی کیا اور اس کے بعد کچھ ٹائم یوٹیوب پر روزمرہ زندگی کی اچھی اچھی باتیں سنیں جو کہ مجھے کام آ سکتی ہیں تو دو منٹ کے بعد میری امی نے مجھے بتایا کہ آجاؤ کھانا کھائیں میں جیسے ہی کھانا کھانے کے لئے گیا تو میں نے پوچھا آج کیا بنا ہوا ہے تو امی نے بتایا کہ آج ہم نے سبزی پکائی ہے جو کہ اس کا نام ساگ ہے یہ بہت ہی فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ آپ اس کی فوٹو دیکھ سکتے ہیں میں نے کھانا کھایا تو دس منٹ ریسٹ کرنے کے بعد ظہر کی اذان مل رہی تھی پھر میں نے نماز ادا کی تو میرے دوستوں کی کال آئی اور ہم سیخ کھانے کے لئے چلے گئے سیخ ہم نے کھائی اور وہ بہت ہی مزے کی تھی جو کہ ہمیں پسند آئی تھی آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں سیکھا کر جب ہم واپس آ رہے تھے تو سامنے بہت ہی اچھا ویو نظر آ رہا تھا ویسے بھی جب سورج ڈوب رہا ہوتا ہے تو بہت مزے کا نظارہ ملتا ہے تو میں نے اپنے دوستوں کو کہا کہ فوٹو لیتے ہیں پھر میں نے ایک سورج کی فوٹو لی

IMG_20211119_165004.jpg

IMG_20211118_134119.jpg

IMG_20211102_171429.jpg

IMG_20211102_171421.jpg
اور اس کے بعد میرے دوست نے مجھے کہا کہ ہم ایک سیلفی لیتے ہیں پھر میں نے اپنے دوست کے ساتھ سیلفی لی اور پھر کچھ دیر ہم نے اِدھر ٹھنڈی ہوا پر انجوائے کیا اور واپس چل پڑے جب ہم اپنی گلی پر پہنچے تو سامنے میرا ایک اور دوست بیٹھا تھا پھر ہم نے اس دوست کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہم نے جا کر ادھر بہت زیادہ گپ شپ کی اور وہیں پر ہم نے عصر کی نماز بھی ادا کی جو کہ ہم ہیں بہت ہی دیر ہوگئی تھی اور گپ شپ لگاتے لگاتے مغرب کی اذان مل گئی پھر میں نے مسجد میں نماز ادا کرکے گھر آ کر ڈائری لکھ دیں اور مجھے امید ہے کہ آپ کو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی اور آپ میری حوصلہ افزائی کریں گے شکریہ

Sort:  
 2 years ago 

اگر آپ کا معدہ خراب ہے تو سیخ کیوں کھائی سبزیاں کھایا کریں

ہاہاہا ہا ہا ویری نائس

پوسٹ اچھی لگی لیکن ساگ اور باربی کیو کا جوڑ نہیں بنتا
بہرحال آپ نے دونوں کھا لیے دعا ھے اللّٰہ پاک آپ کو اچھی صحت اور تندرستی والی زندگی عطاء فرمائے آمین

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62817.54
ETH 2573.14
USDT 1.00
SBD 2.74