خوبصورت شہر لاہور اور میرا سفرنامہ ۔۔ سبق آموز واقعہ انکل بٹوہ گھر بھول گئے

in Urdu Communitylast year

میری آج کی ڈاہیری ہفتہ کے دن کی ہے کیونکہ میں ہفتہ کے دن گھر سے باہر گیا ہوا تھا ۔ میں ہفتہ کے دن سیالکوٹ گیا ۔ سیالکوٹ میرے انکل اور ماموں رہتے ہیں۔ سیالکوٹ شہر پاکستان کا مشہور شہر اور مفکر پاکستان اور ہمارے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا تعلق بھی اسی شہر سیالکوٹ سے ہے۔ میرے ماموں ریلوے میں گارڈ ہیں اور انکل زراعت کے محکمہ میں کام کرتے ہیں۔ سیالکوٹ پہنچ کر میں نے بہت ساری جگہیں دیکھی اور بہت انجوائے کیا۔ جب میں سیالکوٹ گیا تو تاریخی مقامات دیکھے جو وہاں ہیں۔ بازار دیکھے اور کھیلوں کا سامان آنکھوں سے بنتا دیکھا۔ میں نے تمام تاریخی اور کھیل کا سامان بنانے والی فیکٹریز کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی لیکن بدقسمتی کہ کس یو ایس بی ڈیواہس میں ، میں نے تمام ریکارڈ محفوظ کیا تھا وہ مجھے سفر کے دوران گم ہوگیا ہے۔

میری ڈیٹا ڈیواہس میری جیب میں تھی لیکن سفر کے دوران گم ہوگئی جسکا مجھے بہت آفسوس ہے ۔ سیالکوٹ شہر کی مشہور سامان جو ہے وہ کھیلوں کا سامان ہے۔ میں نے ایک فیکٹری مالک سے پوچھا کہ سیالکوٹ کا کھیلوں کا سامان کن کن ممالک میں جاتا ہے تو اس نے بتایا کہ دنیا کے تمام ممالک میں کھیلوں کا سامان پاکستانی تاجر بھجیتے ہیں کیونکہ سیالکوٹ کا کھیلوں کا سامان اعلی معیار اور عالمی معیار کو سامنے رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔ مجھے یہ سن کر فخر محسوس ہوا۔ میرا سیالکوٹ کا سفر بہت ہی دلچسپ رہا اور میں نے اپنے انکل اور رشتہ داروں کے ساتھ بہت ہی زیادہ انجوائے کیا۔ اگلے مہینہ میرا ایف ایس سی کا رزلٹ آ جائے گا اور میں بہت مصروف اپنی پڑھائی میں ہو جاونگا ۔ سیالکوٹ میں جتنے دن بھی رہا ، میں صبح سویرے اٹھتا تھا اور نماز مسجد جاکر پڑھتا تھا۔میرے انکل نماز کے بہت پابند ہیں اور وہ مجھے اور اپنے بچوں کو مسجد پانچ وقت نماز کے لیے لے کر جاتے تھے۔

IMG_20230801_110713.jpg

سیالکوٹ کے کھانے اور میرے شہر کے کھانوں کا ذاہقہ ایک ہی جیسا تھا۔ میرے انکل خود بھی بہت اچھے شیف ہیں اور میرے انکل نے میرے لیے ایک دن سجی بنائی۔ سجی گوشت کی بنتی ہے۔ میرے انکل چکن فل پیس لیا اور اس پر مختلف مصالحے لگا اسکو آگ کی تپش پر اچھی بھونا اور اس کا ذاہقہ کمال کا تھا۔ میں نے تین دن سیالکوٹ شہر میں گزارے اور ہر دن میں نے مختلف جگہوں کی سیر کی اور کھانے کھائے۔لیکن مجھے بہت ہی زیادہ آفسوس ہورہا ہے کہ میری تمام یادین اور تصاویر جس ڈیواہس میں تھیں وہ سفر کے دوران میری جیب سے کہیں گم ہوگئی ہے. میری امی نے جب کہا کہ تصاویر تو دیکھاو تو میں نے تمام سامان چیک کیا لیکن وہ ڈیواہس مجھے نہیں ملی لیکن کوئی بات نہیں ، میرے نصیب میں وہ ڈیواہس گم ہونا لکھی تھی تو وہ گم ہوگئ۔

IMG_20230801_110710.jpg

ایک بہت ہی پیاری بات آپ سب کے ساتھ میں شئیر کرتا ہوں۔ ایک دن مجھے انکل ایک مشہور فوڈ شاپ پر لے گئے اور مجھے کہا گیا کہ اس فوڈ شاپ پر چرسی پلاو بہت ہی لعذیز بنتا ہے۔ انکل نے کہا کہ سیالکوٹ کا سب سے ذاہقہ دار پلاو اسی فوڈ شاپ پر بنتا ہے۔ انکل نے چرسی پلاو کا آرڈردیا ،

ہم نے جب پلاو کھا لیا تو انکل نے آہس کریم کا آرڈر دیا تو اسی دوران ایک بھیک مانگنے والا آ گیا اور کچھ پیسے دینے کو کہا تو انکل اسکے لیے پیسے نکالنے کے لیے بٹوا جیب سے نکالنے کے ہاتھ جیب میں ڈالا تو انکل حیران ہوگئے اور بہت زیادہ پریشان بھی کہ انکی جیب میں بٹوہ نہیں تھا۔ انکل نے گھر فون کیا تو معلوم ہوا کہ انکل بٙٹوہ گھر بھول آئے ہیں۔

فوڈ شاپ والے کو انکل نے کہا کہ میرا بٹوہ گھر پر میں بھول آیا ہوں تو آپ آہس کریم ہمیں نہ دین ۔ انکل نے اپنا موباہل اور شناختی کارڈ فوڈ شاپ والے کو دیا کہ میں گھر سے بٹوہ لے کر آتا ہوں آپ پلاو کے بدلے یہ سب امانت رکھ لو جب میں کھانا جو ہم نے کھایا اس کی قیمت ادا کرونگا تو پھر یہ لے جاونگا ۔

فوڈ شاپ کے مالک نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں آپ کچھ بھی ہمیں نہ دو بلکہ جو چیز کھانی ہے کھاہیں آپ جب دل رقم دے جائے گا۔ انکل نے فوڈ شاپ مالک کا شکریہ ادا کیا۔ انکل گھر سے بٹوہ لے گئے اور فوڈ شاپ پر رقم ادا کی۔

ہم ساری رات اس فوڈ شاپ والے کی تعریف کرتے رہے اور ہنستے بھی رہے کہ انکل بٹوہ گھر بھول گئے اور ہوٹل پر کھانا کھا لیا۔ دنیا میں اچھے لوگ موجود ہیں جنکی وجہ سے اللہ ہم پر راضی۔ آپ کو میرا سیالکوٹ کا سفر کیا لگا ہے اگر آپ کو میرا یہ سفر اچھا لگا ہو تو دعا میں یاد رکھیں۔

آپکا مخلص

حسن خان

Sort:  
 last year 

respected your post has been selected for booming vote,
by @yousafharoonkhan

 last year 

محترم حسن آپ نے سیالکوٹ کے سفر کی کہانی بہت ہی پیارے انداز میں لکھی ہے۔ آپ نے اس سفر کو انجوائے کیا یہ سن کر بہت اچھا لگا۔آپ نے بتایا ڈیواہس گم ہوگئ تھی یہ اللہ کی طرف سے آزماہش ہوتی اور امید ہے تصاویر کے علاوہ آپکی ڈیواہس میں کوئی قیمتی ڈیٹا نہ ہوگا۔آپ کے انکل کا ویلٹ گھر پر رہے گیا تھا یہ واقعہ سبق آموز بھی ہے اور یہ بھی بتاتا کہ فوڈ شاپ والا اچھا انسان تھا۔آپ خوش رہو اور اسطرح اچھی اچھی پوسٹ لکھتے رہو۔

تعریف کا بہت شکریہ، ہاں کھانے کی دکان کا مالک اچھا آدمی تھا، بہت مہربان بھی تھا، میری پوسٹ کو پسند کرنے کا بہت شکریہ

Loading...

bhut acha moral lesson ap nay bhi post ma lakha hai, Allah us shop food vlay ku khush rakhay

تعریف کا بہت شکریہ، ہ، میری پوسٹ کو پسند کرنے کا بہت شکریہ

 last year 

Apki story dlchasp thee

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 66492.65
ETH 3309.61
USDT 1.00
SBD 2.72