.خوبصورت دن - ہم سب عرس پر گئے
بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میرے پیارے اردو کمیونٹی کے ممبران اسلام علیکم امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے مجھے معلوم ہے کہ آج کل گرمی کے بہت ہی زیادہ دن آگئے ہیں بہت ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تو آپ اپنی مصروفیات میں مصروف ہوں گے میں بھی اپنے کام کاج میں بزی ہوں کتنے دنوں سے ہمیں انتظار تھا کہ ہم اپنے پیروں کے عرس پے جائیں گے جو کہ ہمیں اپنے پیر صاحب نے دعوت دی تھی تو آج میں جیسے ہی صبح اٹھا تو امی نے کہا کہ آج انشاءاللہ اپنی کار پر پیروں کے عرس پر جائیں گے تو میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں اپنے تیاری شروع کرنے لگا میں نے کپڑے استری کر کے پہنے اور پھر ہم تقریبا چھ بجے کے ٹائم روانہ ہوئے ہم سب گھر والے تھے ایک ہی کار میں ہم سب آگئے جہاں عرس تھا وہاں تک کا فاصلہ تقریبا 200 کلومیٹر کا تھا جو کہ اس جگہ کا نام ڈیرہ اسماعیل خان ہے تو ہم نے اللہ کا نام لے کر سفر شروع کیا راستے پر ہم نے جاتے جاتے رش ہوتا تھا تو بریک بھی لگائیں اور پھر ہم ایک بازار میں بھی رکھے تھے جہاں پر ہم نے تھوڑا سا کھانا بھی کھایا تھا اور پھر ایک جوس کا گلاس پی کر پھر سفر پر روانہ ہوئے تقریبا ڈھائی گھنٹے کے بعد ہم اپنے پرس پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے دس بجے کا ٹائم دیا ہوا تھا کہ ہم شروع کریں گے اور لنگر میں دال تھی جیسے ہی ہم پہنچے تو ان کو چھ منٹ کے بعد لنگر بھی شروع ہوگیا اور تقریر اور نعت شریف بھی شروع ہو گئی ہم نے وہاں تقریبا تین سے چار گھنٹے گزارے اور پھر جیسے ہی آخر میں دعا خیر ہوئی تو ہم نے وہاں سے روانگی اختیار کی بہت دور سفر تھا گرمی کی شدت بھی زیادہ تھی اور ہم تھک بھی چکے تھے تو ہم نے اپنے بھائی کے ساتھ روانگی اختیار کی راستے پر آتے آتے ایک ہوٹل تھا تو ہم نے ہوٹل پر کھانا بھی کھایا یہ ہوٹل کا نام تھا گرین لگون جو کہ چشمہ بیراج پر موجود ہے بہت ہی اچھے ٹیسٹ کے کھانے یہاں پر ملتے ہیں اور ساتھ میں دریا بھی ہے جو کہ کشتی پر سیر بھی کی جاتی ہے اور بہت ہی اچھا ماحول تھا ہمیں بہت ہی زیادہ مزہ آیا اور ہمارا سفر بھی بہت ہی اچھا گزرا ہم آہستہ آہستہ کھانا کھا کر گھر واپس آگئے گھر آکر میں نے نماز بھی پڑھی اور پھر میں نے سوچا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کردوں کے آج میں نے بہت ہی زیادہ انجوائے کیا اللہ تعالی آپ کو بھی خوش رکھے اور آپ کے رزق میں برکت ڈالے تو یہ ہے میری آج کی ڈائری جو کہ آپ سب کو پسند آئے گی اور آپ میری حوصلہ افزائی ضرور کریں گے شکریہ
آپ عرس میں گئے، آپ تمام مسلمانوں کے لیے دعا کریں۔
Bhot achaa kea
tu primera foto es hermoso edificio