آج ہم یونیورسٹی سپورٹس پر گئے

in Urdu Community3 years ago

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
IMG_20220318_202404.jpg

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میرے پیارے اردو کمیونٹی کے ممبران اسلام علیکم امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اللہ کے کرم سے اچھے دن گزار رہے ہوں گے میں بھی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو اور اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے مجھے ہمیشہ کے لیے خوش رکھا اور بہترین رزق سے نوازا تو آج میں صبح اٹھا تو مجھے بہت ہی زیادہ خوشی تھی کہ ہم کل رات کو ایک پروگرام بنایا تھا جس میں ایک ہمارے میانوالی ضلع میانوالی میں ایک یونیورسٹی جس پر ایک سپورٹس گالا کا میلہ منعقد ہوا ہم دوستوں نے کہا کہ ہم بھی اسپورٹس گالا پر جائیں گے اور وہاں پر ماحول دیکھیں گے تو میں نے اپنے دوست کو کال کی جو کہ یونیورسٹی میں پڑھتا تھا تو اس نے کہا کہ صبح نو بجے پہنچ جانا تو میں جیسے ہی صبح اٹھا نماز فجر پڑھی اور پھر تھوڑا سا ناشتہ کیا ناشتہ کر کے میں اپنے کپڑے استری کرنے لگا تقریبا آدھا گھنٹہ میرے کپڑے استری ہونے میں لگے اور پھر میں اپنے شہر میں جا کر ایک جتیا پالش کرنے والی دکان پر گیا وہاں پر میں نے اپنی کھیڑیاں دی تھیں تو اس نے کہا تھا کہ صبح صبح آ کر لے جانا میں نے موٹرسائیکل نکالا اور کھیڑیاں وہاں سے لی اور پھر میں نہانے کے لیے واش روم میں چلا گیا جیسے ہی آٹھ بج کر تیس منٹ ہوئے تو میں بالکل ریڈی تھا میں نے دوست کو کال کی تھی کہ آپ باہر نکلو میں بھی آپ نے موٹر سائیکل پر آ رہا ہوں تو میرے دوست بھی باہر نکلا اور میں نے اللہ کا نام لے کر گھر سے روانگی اختیار کی میں نے اپنے دوست کو اٹھایا اور یونیورسٹی کی طرف روانہ ہوئے ہمارے گھر سے یونیورسٹی تقریبا 20 منٹ کے فاصلے پر تھی ہم وہاں پہنچے تو میں نے دوست کو کال کی کہ ہمیں اندر انٹر کرواو جس پر میرا دوست ہم سب دوستوں کو باہر سے اندر اینٹر کروایا جیسے ہی ہم اندر گئے تو بہت ہی اچھا اور خوبصورت ماحول تھا جس پر لڑکیاں اور لڑکے اکٹھے گھوم رہے تھے لڑکیوں کا پردا بھی تھا ہم جیسے ہی گئے تو ہم نے پہلے کرکٹ والے گیمز دیکھیں اور پھر ہم نے دوستوں کو بلایا اور کہا کہ ناچتے ہیں ہمارے پاس سپیکر بھی تھا تو ہم نے خوب ڈانس کیے شغل میلا لگایا بہت ہی مزہ آیا پھر ہم نے ایک ایک کپ آئسکریم اور وہ بوتلے بھی کھائیں اور پھر ہم گرمی کی وجہ سے اندر پنکھے پر بیٹھ گئے اور وہاں پر کچھ ٹائم گزارا یونیورسٹی میں بہت ہی اچھا اور ڈسپلین کا مظاہرہ کرنے والا ماحول تھا دوسری سائیڈ پر لڑکیاں بھی ناچ گانا کر رہی تھی اور ہم نے بھی خوب انجوائے کیا آج میں نے پہلی مرتبہ یونیورسٹی کا وزٹ کیا کیونکہ پہلے میں کالج اور سکول میں پڑھ چکا ہوں اتنے بھی اذان مل رہی تھی تو میں نے نماز پڑھی نماز کی جگہ یونیورسٹی میں ہی تھی جو کہ چھوٹی مسجد بنی ہوئی تھی پھر ہم نے نماز پڑھی اور پھر گھر کی طرف روانگی اختیار کی ہم آہستہ آہستہ گھر آگئے اور ہم بہت ہی تھک چکے تھے کیونکہ گرمی بھی بہت زیادہ تھی تو میں نے کچھ آرام کیا اور پھر آج کی ڈائری لکھنے لگا اور میں نے سوچا کہ یونیورسٹی کا ماحول آپ سب دوستوں کے ساتھ شیئر کر دوں تو مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میری آج کی ڈائری پسند آئی ہوگی اور آپ میری حوصلہ افزائی ضرور کریں گے اللہ حامی و ناصر
IMG_20220318_135540.jpg

IMG_20220318_135544.jpg

IMG_20220317_201551.jpg

IMG_20220318_144006.jpg

IMG_20220318_144008.jpg

IMG-20220318-WA0048.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 64578.03
ETH 2533.83
USDT 1.00
SBD 2.64