آج ہم نے نیو کار لی
بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میرے پیارے اردو کمیونٹی کے تمام بھائیوں السلام علیکم مجھے امید ہے کہ ان سردیوں کے موسم میں آپ اپنے کاموں میں مصروف اور مگن ہوں گے اور اچھے دن گزار رہے ہوں گے آج کل سردیوں میں دن کم اور راتیں زیادہ لمبی ہوتی ہیں تو ٹائم کا پتہ بھی نہیں چلتا کب گزر گیا دن میں دو تین کام ہوتے ہیں اور شام بھی ہو جاتی ہے تو مجھے امید ہے کہ آپ بھی اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے آج کے دن کا آغاز صبح کی نماز فجر سے شروع کیا اس کے بعد میں نے سردی میں اپنے کچن میں جا کر امی کو کہا کہ آج میرے لیے ایک انڈہ بوائل کریں کیونکہ سردیوں میں انڈہ بوائل کر کے کھانے سے سردی میں کمی آتی ہے آپ کو بھی چاہیے کہ روزانہ ایک انڈہ بوائل کر کے کھائیں اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں میں نے انڈا کھایا اور ایک کپ چائے کا پیا تو مجھے اپنے کزن کی کال آئی جس کا نام فیصل خان ہے اس کی بھی چھٹیاں ہوگئی تو اس نے کہا کہ میں آپ کے گھر چھٹیاں گزارنے کے لئے تین چار راتیں کروں گا تو میں نے اسے کہا کہ میں بھی اس وقت فارغ ہوں آپ آ جاؤ ہم اکٹھے اچھے دن گزاریں گے جس پر اس نے کہا کہ میں اپنی تیاری مکمل کرتا ہوں اور دس منٹ تک گھر سے نکلتا ہوں اس کا گھر میانوالی میں ہے جیسے ہی ایک گھنٹہ گذرا تو وہ موٹر سائیکل پر ہمارے گھر آ پہنچا جس پر میں نے اسے ویلکم کیا آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں
کہ میرا کزن میرے گھر آ گیا ہے اور اب ہم اکٹھے چھٹیاں گزار لیں گے میں نے اس کو سب سے پہلے اپنے اندر بٹھایا اور میں اپنی امی کو کہا کہ ایک کپ چائے کا اور چاول گرم کریں تو ہم نے دس منٹ گھر لگائیں تو اتنے میں میری امی نے ایک کپ چائے کا اور چاول اور حلوہ جو کہ میرے بھائی نے میانوالی سے لایا تھا وہ ڈش میں رکھ کر اندر لے آئیں آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ میرا کزن کھا رہا ہے
اور میں نے بھی چاول کھائے بہت مزے دار بنے ہوئے تھے اور حلوہ بھی بہت مشہور بنا ہوا تھا جیسے ہی میں دس پندرہ میں اپنے کزن فیصل کے ساتھ باتیں کر ہی رہا تھا کہ میرے بڑے بھائی کی مجھے کال آئی تو اس نے بولا کہ آپ جلدی جلدی سروس سٹیشن پر آ جاؤ میرا ایک کار کا سودا ہوا ہے جو کہ میں نے چھ لاکھ میں لی ہے تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اور میں نے موٹرسائیکل نکالا اور میں اپنے کزن کے ساتھ وہاں بھائی کے پاس پہنچ گیا میں نے اپنے بھائی کو مبارکباد بھی دی اور بھائی نے بھی مجھے مبارکباد دی جس پر میرے بھائی نے بتایا کہ سردیوں کا موسم ہے تو سردی کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سواری کرنا بہت مشکل ہوتا ہے تو اسی لیے میں نے کار لے لی جو کہ گھر کے لیے بہت زیادہ کام آئے گی اور اس کو چھ لاکھ روپیہ دے دیا آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں
کہ سفید رنگ کی کار ہے جو کہ بہت زیادہ خوبصورت ہے اور آٹومیٹک ہے جس میں ایک ہی گیر لگانا پڑتا ہے تو میں نے اپنے بھائی کو کہا کہ گھر لے آؤ اور اپنی امی اور ابو کو دکھاؤ اتنے میں ہم گاڑی کو گھر لے آئے
اور ہم نے اپنی امی اور ابو کو دکھایا اور وہ بہت زیادہ خوش ہوئے میرا کزن بھی بہت زیادہ خوش تھا اور ہم سب گھر والے خوش تھے اللہ سب بھائیوں کو کاریں عطا فرمائے اور سب بھائیوں اور بہنوں کو خوش رکھے اتنے میں عصر کی اذان مل گئی پھر میں اور میرے کزن نے مل کر نماز ادا کی اور موٹر سائیکل پر باہر ٹائم پاس کے لئے چلے گئے جیسے ہی میں واپس آیا تو میں نے آج کی ڈائری لکھ دیں جو کہ روز کی روٹین کے مطابق میں آپ کے ساتھ شئیر کرتا ہوں تو مجھے امید ہے کہ آپ سب بہن بھائیوں اور اردو کمیونٹی کے ممبران کو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی اور آپ میری حوصلہ افزائی ضرور کریں گے اللہ نگہبان
آپ نے نئی کار لی ہے آپ کو بہت بہت مبارک ہو اللہ آپ کو مزید خوشیاں نصیب کرے
Dear keep your post is very good stay active,
if you did not take participate in #club5050 then join it and get more good support
Congratulations
You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.
Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.
Thank you.
Nice post. Congratulations for new car. Nice to see your post.
Keep work hard and success with steemit.
Congratulations on your new car
آپ کی کار بہت خوبصورت ہے ماشاءاللہ اللہ پاک آپ کو نصیب کرئے آمین
ماشاللہ ماشاللہ اللّه پاک آپکو نصیب کرے