آج ہم نے اپنے کچن میں انگیٹھی لگوائی

in Urdu Community3 years ago

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میرے پیارے اردو کمیونٹی کے تمام بھائیوں السلام علیکم میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور خوشیوں بھری زندگی عطا کرے میرے آج کے دن کا آغاز صبح کی نماز سے شروع ہوا الحمدللہ اللہ تعالی نے نے مجھے صبح کا آغاز اچھے کام سے شروع کروایا کیوں کہ بعض لوگ ہوتے ہیں جو صبح کی نماز نہیں پڑھتے اور ان میں نحوصت شامل ہو جاتی ہے اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو بھی صبح کا آغاز نماز فجر سے شروع کرائے میں نے نماز پڑھی اور نماز پڑھنے کے بعد باہر گلی میں واک کرنے کے لیے گیا میں نے تقریبا آدھا گھنٹہ واک کیا میں آدھے گھنٹے میں جتنا بھی چلا جب میں گھر آیا تو میں بالکل سکون اور بالکل ایزی محسوس کرنے لگا کیونکہ واک کرنے سے بندہ فٹ اور تندرست رہتا ہے آپ کو بھی چاہیے کہ آپ نماز پڑھنے کے بعد آدھا گھنٹہ لازمی واک کریں جیسے ہی پانچ منٹ گزرے تو اتنے میں میری امی اسکول کے لئے تیار ہو گئی تھی تو میں موٹر سائیکل نکال کر پہلے امی کو چھوڑنے کے لئے سکول گیا اور اس کے بعد میں واپس گھر آیا تو میں نے سوچا کہ میں خود اپنے لئے چائے بنا لو میں نے پہلے دودھ کو دیگچی میں ڈالا اور اس کے بعد میں نے دودھ کو گرم کرنے کے لئے چولہے پر رکھ دیا جیسا کہ آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں
IMG_20211221_143655.jpg
اس کے بعد میں نے جب چاہے اچھی طرح بنا لیں تو دوسری جانب میں گڑ کا حلوہ اوون میں رکھا کیوں کہ وہ ٹھنڈا تھا تو اوون میں گرم ہو جائے گا جیسے ہی گرم ہوا تو میں نے نکال کر قالین پر رکھ دیا جیسا کہ آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں میری چائے بہت ہی مزے دار بنی تھی اور بالکل دودھ پتی تھی اور گڑ کا حلوہ تو ویسے بھی بہت زیادہ مزے دار ہوتا ہے اور میرا فیورٹ ڈش گڑ کا حلوہ ہے اور مجھے یقینا معلوم ہے کہ آپ سب کا بھی گڑ کا حلوہ بیسٹ ڈش میں شامل ہے جیسے ہی میں نے ناشتہ کر لیا تو اس کے بعد مجھے ابو نے بتایا کہ مستری آرہے ہیں اور وہ کچن میں انگیٹھی پہنیں گے کیوں کہ سردیاں بہت زیادہ آگئی ہیں تو اس لیے وہ کچن کو بہت زیادہ گرم رکھتی ہے تو کچھ ٹائم میں باہر کھڑا رہا اور اس کے بعد مستری آگیا جیسے ہی آیا تو اس کے ساتھ ایک مزدور بھی تھا اتنے میں مزدور سیمنٹ بنانے لگ گیا جو کہ آپ فوٹو میں دیکھ بھی سکتے ہیں
IMG_20211212_102101.jpg
اور انگیٹھی کا سامان ہمارے گھر میں پہلے ہی سے آیا ہوا تھا تو کچھ دیر کے بعد مستری نے لگا دی میں آپ کو فوٹو میں بھی دکھا سکتا ہوں
IMG_20211212_102135.jpg
کہ یہ انگیٹھی ہے اور جب اس میں آگ جلاتے ہیں تو یہ بہت زیادہ گرم رکھتی ہے کچھ ٹائم کے بعد انگیٹھی لگانے کے بعد ہم نے ان کو پیسے دیے اور وہ چلے گئے یہ کام تقریبا ایک گھنٹے کا تھا جب وہ چلے گئے تو میں نے توتے کو پنجرے سے نکال کر اپنی درخت پر بٹھایا اور میں اس کی فوٹو گرافی کرنے لگا آپ دیکھ سکتے ہیں
IMG_20211218_101513.jpg
کہ بہت ہی خوبصورت پرندہ ہے اور اس کا رنگ بہت خوبصورت ہے اور مجھے بہت زیادہ پسند ہے اسی طرح ٹائم پاس کرنے کے بعد میں نے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نماز ظہر ادا کی نماز پڑھنے کے بعد میں گھر کے کام کاج کرنے لگا اور اس کے بعد مجھے ابو نے کہا کہ مجھے پھوپھو کے گھر چھوڑ آؤں میں ابو کو پھوپھو کے گھر چھوڑنے کے لئے گیا تو واپسی پر راستے میں مجھے دوست مل گئے تو میں ان کے ساتھ گپ کے لئے کھڑا ہو گیا اور ٹائم کا پتہ ہی نہیں چلا کہ عصر کی اذان بھی مل گئی تھی ہم دوستوں نے مل کر نماز پڑھی اور پھر ٹائم پاس کے لئے گپ شپ کرنے لگے آپ کو پتہ ہی ہے کہ عصر کے بعد کا ٹائم بالکل فری ہوتا ہے اور اس میں ہر بندہ ٹائم پاس کرنے کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتا ہے تو اسی طرح میں نے بھی مغرب کی نماز تک ان کے ساتھ ٹائم گزارا اور پھر واپس گھر آ گیا میں نے گھر آکر موبائل اٹھایا اور آج کی ڈائری لکھنے لگا میری اردو کمیونٹی کے بھائیوں آپ کو میں دے کہ میری آج کی ڈائری پسند آئے گی اللہ نگہبان
IMG_20211221_143651.jpg

IMG_20211219_180413.jpg

Sort:  

آج کل جس طرح سردی زیادہ ہوتی جا رہی ہے اس میں کمرے میں انگیٹھی بہت ضروری ہے

شکریہ آپ نے میری حوصلہ افزائی کی

first thank you very much for taking participate in this beautiful contest, and your every good effort will be counted to bring more reputation to you, join #club5050 and thank for appreciation urdu community and its team

Congratulations
You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thank you.

Coin Marketplace

STEEM 0.31
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 97807.69
ETH 3616.29
USDT 1.00
SBD 3.38