A day with Smile and Pleasure 🤗😍 Delicious Spicy Pulao 🍛🍛

in Urdu Community2 months ago (edited)

میں آپ سب کو سب سے پہلے اسلام علیکم کہتا ہوں اور اس دعا کہ ساتھ اپنی آج کی پوسٹ کا آغاز کرتا ہوں کہ اللہ ہم سب پر ہزار رحمتیں نازل فرمائے۔ دو دن سے مسلسل بارش ہورہی تھی اور ہمارے گاوں میں چاول کی فصل بہت زیادہ کاشت کی جاتی ہے اور بارش زیادہ ہو تو چاول کی فصل کو بہت زیادہ فاہدہ پہنچتا ہے۔ میں صبح سویرے جب اٹھا تو بارش جاری تھی لیکن وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی تھی۔ جب تیز بارش ختم ہوئی تو میں بازار گیا اور سبزی خریدی جو گھر امی کو دی۔

سبزی گھر دینے کے بعد میں کچھ دیر واٹس ایپ اوپن کی مگر واٹس ایپ بلکل ہی کام نہیں کررہی تھی۔ سرگودھا ڈویژن میں انٹرنیٹ کا سگنل بہت ہی کم ہیں اور کئ دن سے واٹس ایپ کام نہیں کررہا ہے۔ میں نے فون گھر پر رکھا اور اپنے دوست کی بیھٹک پر چلا گیا۔ دوست کی بیھٹک پر پہنچا تو وہاں میرے دوست لڈو کھیل رہے تھے۔ میں دو تین گھنٹے اپنے دوستوں کے ساتھ رہا اور ظہر کی نماز کے بعد گھر آیا۔ نماز ظہر پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے کھانا کھایا اور دوپہر کی چائے پی۔ چائے پینے کے بعد میں عصر تک آرام کیا۔

😍😍🤪🤪🫣🥰
FB_IMG_1725086779884.jpg

عصر کی نماز کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور پھر سے ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئ۔ ہم سب فرہینڈز نے لعزیز چاول کھانے کا پروگرام بنایا۔

ہم تین دوست مصطفی ، اویس ، جمیل اور میں خود عظمت اللہ کے مشہور چاول کھانے کے لیے دود خیل گئے۔ یہ جگہ ہمارے گاوں سے فس کلو میڑ کے فاصلے پر ہے۔

ہم سب دوست دو موٹر ساہیکل پر گئے اور راستے میں بارش کی وجہ سے بہت خوبصورت مناظر تھے۔ ہر چیز درخت سب ایسے لگ رہا تھا جسے صاف ستھرے ہوگئے ہوں

FB_IMG_1725086782431.jpg

کسی نے کیا خوب کہا ہوگا کہ اور چاول بنانے والے نے بھی یہی الفاظ کہے کہ
جب بھی بارش کا موسم ہو اور بُوندوں کی شرارت اپنے جوہر دکھائے تو گوشت اور پیاز گھی کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ چاولوں کی دَبیز چادر اوڑھ کر مصالحوں کے جُھومر سجائے خوشبو بکھیرتے مصالحوں میں چھلانگ لگا دیں

FB_IMG_1725086777053.jpg

عظمت اللہ کے چاول بہت ہی مزے کے ہوتے ہیں۔ چھ سو روپے کلو ملتے ہیں۔ گھر کے لیے پارسل کی سہولت بھی موجود ہے۔ ہم سب دوست جب پہنچے تو چاول گرم گرم نئی دیگ تیار ہوکر پہنچ چکی تھی۔ ہم نے راہتہ سلاد کے ساتھ مزے دار پلاو چاول کھائے۔

عظمت اللہ کی پلاو کی دوکان روڈ کے کنارے پر ہے۔ اور ساتھ مسجد بلال بھی ہے۔

ہم دوست جب چاول کھا رہے تھے تو سورج غروب ہونے کو تھا۔ ہم نے چاول کھائے اور پھر مغرب کی نماز پڑھی۔ نماز کے بعد ہم سب فرہنڈز اپنے گاوں کی طرف واپس آگئے۔

عشاء کا وقت تھا۔میں نے گھر ہی میں عشاء کی نماز پڑھی ۔پھر امی کو فون ضرورت تھا اس نے اپنے بھائی سے فون پر بات کی۔

میں دوسرے فون پر گیم کھیلتا رہا اور گیم کھیلتے ہوئے مجھے علم ہی نہیں ہوا رات کے دس بج گئے۔ میں نے گیم بند کی اور سو گیا۔

امید کرتا ہوں آپ سب کو میری آج کی تحریر دلچسپ اور معلوماتی لگے گی۔

آپکا دوست / بھائی

حسن خان

Sort:  
 2 months ago 

بارش کا موسم ہے آپ نے بارش کے دنوں میں دوستوں کے ساتھ مزیدار پلاؤ کا لطف اٹھایا جو بہت اچھا ہے۔ آپ نے ساری کہانی بہت اچھی لکھی ہے۔ پلاؤ کی تصاویر بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ ہمارے ساتھ پلاؤ پارٹی کی یہ مزیدار کہانی شیئر کرنے کا شکریہ۔

thank you so much sir

Loading...

mary tu moun ma pani a gya ghost ku dak kar baryani tu bhut laziz dak rahi hai

ap ka bhut shukriya, han g mazdy bhe bhut the, pani tu i ga

Viaje en busca de comida que parezca un arroz delicioso

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 76535.07
ETH 2962.73
USDT 1.00
SBD 2.65