آج ہم نے گندم کی کاشت کی تمام معاملات اس پوسٹ میں ہیں

in Urdu Community2 years ago (edited)

IMG_20211101_191610.png

تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم امید کرتا ہوں آپ تمام خریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں

ہم نے گندم کی کاشت کی

Collage_20211101_190031.jpg

آجکل جیسے آپ کو معلوم ہے کہ گندم کی بجائی کا وقت شروع ہے اور ہر کوئی گندم کاشت کرنے میں مصروف ہے آج ہم نے بھی گندم کاشت کی ۔ اور کافی ٹائم اپنی زمینوں میں رہے ۔ گندم کاشت کرنے کے دوران جو میں نے چند تصویریں بنائی آپ کو دیکھاؤ گا ۔ زمین کی تیاری اور جو ہم نے بیج استعمال کیا اور جو ہم نے کھاد استعمال کی اس کی ساری تفصیلات کے بارے میں آپ کو بتاؤ گا ۔

گندم کی کاشت کی تمام معلومات جو کاشت سے پہلے ضروری ہیں

جیسے آپ تمام لوگ جانتے ہیں کہ گندم کی کاشت کے وقت سب سے پہلے ہم اپنی زمین کو اچھی طرح ہل دیتے ہیں اس کو ہموار بناتے ہیں ۔ تاکہ اس میں پانی اچھی طرح چل سکے اور اس کو اچھی طرح ہل دیتے ہیں تاکہ زمین کی اچھی طرح سے گوڈی ہو جائے ۔ اور اس کے بعد پھر ہم اچھے بیج کا انتخاب کرتے ہیں کہ کون سے بیج کی ایوریج اچھی ہے اور کون سا بیج ہماری زمین کیلے بہتر ہے ۔ یہ سب کرنے بعد پھر ہم کھاد کے بارے میں سوچتے ہیں کہ کون سی کھاد کاشت کے وقت استمال کی جائے تاکہ فصل اچھی ہوسکے

373676.jpg

گندم کاشت کرنے کا مکمل طریقہ

ایک دو دن پہلے سے ہم نے اپنی زمین کو ہموار کرنے کے لئے ٹریکٹر کی مدد سے اس میں ہل چلائے اور اس کو ہم ہموار کر رکھا تھا تاکہ آج جب ہم کاشت کرنے جائیں تو کوئی مسئلہ پیش نہ آئے ۔ اور صرف گندم کا بیج ڈالیں اور کھاد ڈالیں اور پھر اس کے اوپر ہل چلائیں اور ہمارا کام مکمل ہو جائے ۔ آج صبح سویرے ہم گندم کا بیج لے کر آئے نیا سویرا کمپنی سے اور اس کا نام ہے فخر بھکر اور اکبر یہ دو بیج ہم لے کر آئے اور ہم نے ان کی کاشت کے لیے تین مزدوروں کو بلایا تاکہ وہ بیج زمین میں چھٹہ کر سکیں یعنی کہ بیج کو زمین میں ڈال سکیں ۔ سب سے پہلے ہم نے بیج کو ایک دوائی لگائی جو بیج کو کیڑے مکوڑوں سے بچاتی ہے ۔ پھر مزدوروں نے اس گندم کے بیج کو زمین میں ڈالنا شروع کر دیا جو آپ تصویریں میں بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ بیج ہمیں 7000 روپے فی چوری کے حساب سے ملا ۔ یعنی کہ 100 کلو بیج ہمیں 7000 روپے میں ملا ۔ فی ایکڑ ہم نے 50 کلو بیج ڈالا ۔ آج ہم نے 6 ایکڑ پر کاشت کی اور ہم نے 300 کلو گندم کا بیج استمال کیا ۔ یہ تمام احوال بیج کا تھا

373679.jpg

373687.jpg

373649.jpg

373665.jpg

373650.jpg

373677.jpg

373686.jpg

373678.jpg

IMG_20211101_110415.jpg

IMG_20211101_110128.jpg

IMG_20211101_100438.jpg

ڈی اے پی اور یوریا کھاد کا استعمال

بیج کے بعد پھر ہم نے کھاد کا استعمال کیا اور کھاد کو زمین میں ڈالا ۔ ہم نے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کا استعمال کیا ۔ ڈی اے پی کھاد ہمیں 50 کلو کی قیمت 7800 روپے تھی ۔ اور ہم نے فی ایکڑ 50کلو کھاد استمال کی ڈی اے پی کی ۔ اس طرح ہم نے ڈی اے پی کھاد 300کلو استعمال کی ۔ اس کے بعد ہم نے یوریا کھاد کی اس کی قیمت 50کلو 2150 روپے تھی ہم یوریا کھاد گی ایکڑ 25 کلو استمعال کی ۔ اس طرح ہم نے یوریا کھاد 150 کلو استمعال کی

373684.jpg

373657.jpg

373660.jpg

373683.jpg

373661.jpg

373656.jpg

373655.jpg

373685.jpg

373662.jpg

373659.jpg

373682.jpg

373648.jpg

373680.jpg

373671.jpg

بیج اور کھاد کے بعد زمین میں ہل چلانے کا عمل

بیج اور کھاد کا یہ کام مزدوروں نے تین گھنٹے میں مکمل کر لیا ۔ اس کے بعد پھر ہم نے ٹریکٹر پر بیٹھ کر زمین میں ہل چلائے تاکہ بیج اور کھاد زمین میں مکس ہو جائے اور بیج اور کھاد چھپ جائے

373689.jpg

373688.jpg

373666.jpg

373674.jpg

373668.jpg

373691.jpg

373691.jpg

IMG_20211101_110855.jpg


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  
 2 years ago 

ماشاءاللہ بہت اچھا آپ نے گندم کی بجائی صحیح وقت پر کی اللہ پاک اس میں برکت پائے آئے

آپ نے بہت اچھی معلومات فراہم کی ھے گندم کی بجائی کے بارے ہماری معلومات میں اضافہ ھوا ھے

Allah pak apko fasal main barkat ataa farmye

 2 years ago 

A beautiful and busy day diary report today along with concerned photography.i liked your photography and post.

 2 years ago 

لگتا ہے آج آپ نے گندم کی کاشت کا آغاز کردیا ہے

اللّٰہ پاک آپ کی فصل کی بوائی میں برکت فرمائے اور آپ کو نصیب فرمائے آمین

 2 years ago 

Good pictures of wheat cultivation

 2 years ago 

اللہ تعالیٰ آپ کی فصل میں برکت عطاء فرمائے آمین

 2 years ago 

ماشاءاللہ

 2 years ago 

شکریہ بھائی

seeding wheat look nature

Good

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 57329.79
ETH 2914.99
USDT 1.00
SBD 3.67